khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein khud ko burha dekhna

خواب مین بڑھا ہونا یا بڑھاپا دیکھنا

khwab mein khud ko burha dekhna khwab mein khud ko burha dekhna

khwab mein khud ko burha dekhna

خواب مین بڑھا ہونا یا بڑھاپا دیکھنا

:پیر شدن (بوڑھا ہونا)

:حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ خواب میں اگر کوئی شخص دیکھے کہ بوڑھا ہو گیا ہے اور اُس کے بال سفید ہو گئے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اگر نامعلوم بوڑھے کو دیکھے کہ خوش و خرم ہے تو دلیل ہے۔ کہ کسی دوست سے اُس کی مرادیں پوری ہوں گی اور غم سے نجات پائے گا۔ اور اگر کسی معلوم بوڑھے کو خواب میں دیکھے کہ خرم اور شاد ہے، دلیل ہے کہ اُس کو اس سے کوئی چیز ملے گی۔ اور اگر اس کو ترش رو اور غمگین دیکھے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔

:حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بوڑھا جوان ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبے میں نقصان ہو گا اور دنیا میں مغرور ہو گا اور اگر جوان یا بچہ دیکھے کہ وہ بوڑھا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور آخرت کے کام میں مشغول ہو گا۔

:شیب (بڑھاپا )

 

:01

 اگر خواب دیکھنے والا نو جوان، ہے تو بڑھاپا دیکھنا وقار کی علامت ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ طول عمر ضعف کی علامت ہے۔ اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ داڑھی اور سر دونوں کا سفید ہو جانا فقر پر دلالت کرتا ہے۔

:02

اگر دیکھا کہ اس کی داڑھی سفید ہوگئی ہے لیکن مکمل طور پر نہیں تو یہ اس کے قوی ہونے اور باوقار ہونے کی دلیل ہے۔ 

:03

اور جس شخص نے دیکھا کہ اس کا سرسفید ہو گیا ہے۔ تو اس کی بیوی اُمید سے ہے تو لڑکے کی ولادت ہوگی ۔

:04

داڑھی سے سفید بالوں کا چنا یا کاٹنا نشانی ہے کہ بوڑھوں کی تو قیر کرے گا ۔

:05

اگر عورت نے دیکھا کہ اس کا سر سفید ہو گیا اس کے شوہر کے فاسق ہونے کی دلیل ہے اگر فاسق نہ ہوا تو دلیل ہے کہ وہ اس عورت کی جگہ کسی باندی کو گھر میں لائے گا یا دوسرا بیاہ رچائے گا۔ کہ سر کا سفید ہو جانا غا ئب آدمی کی آمد یا مہمان کی تشریف آوری کی علامت ہے۔ 

:06

جسم کے بالوں کا سفید ہو جانا اگر رائی اغنیاء میں سے ہے تو مال میں گھاٹے کی دلیل ہے اگر فقیر ہے تو اس پر ایسا قرض چڑھ جائے گا کہ جس کی ادئیگی ممکن نہ ہوگی ۔

:07

کسی غیر معروف عورت کے سر کے بال سفید ہو جانا دلیل ہے کھیتی کے خشک ہونے کی ۔ 

:08

سارے لشکر کے بال سفید ہو جانا سب کے فرار ہونے اور کمزوری کی دلیل ہے۔ 

:09

مریض صاحب خواب کے حق میں بڑھا پا دیکھنا اس کی موت اور کفن کی دلیل ہے خاص طور پر جبکہ اس کے جسم کے بال سفید ہو گئے ہوں، سہمے ہوئے کے حق میں بڑھاپا امن کی دلیل ہے کہا گیا۔ 

:10

اگر عورت بڑھا پا دیکھے تو اشارہ ہے کہ یہ اپنے شوہر کے اقارب میں سے کسی سے قبیح کلام سنے گی ۔ اور بعض مرتبہ یہ دلیل ہوتا ہے طلاق کی چونکہ مرد عورت کے بڑھاپے کو نا پسند سمجھتا ہے۔ 

:11

اگر کسی بوڑھے نے دیکھا کہ زیادہ بوڑھا ہو گیا لیکن بالوں میں کچھ سیاہی بھی ہے تو دلیل ہے اس کو مزید وقار حاصل ہوگا ۔

:12

اور اگر سیا ہی نام کی بھی نہیں تو یہ اپنے رئیس یا اپنے سے اوپر والے کسی شخص سے ناپسندیدہ بات کا سامنا کرے گا۔ 

:13

اگر کسی نے دیکھا کہ اُس کی کالی داڑھی سفید ہوگئی ہے تو ایسے شخص کا دین ضائع ہوگا یامال ختم ہو جائے گا۔ 

:14

اگر دیکھا کہ اس کی کالی داڑھی میں ایک دو یا تین بال سفید ہیں تو اشارہ ہے کہ اس کے ہاں نرینہ اولاد ہو گی اگر کوئی سفر پر تھا اور اسے اُس کا شدت سے انتظار بھی ہے تو وہ شخص واپس لوٹ آئیگا ۔ 

:15

جس نے دیکھا کہ اس کے سینے کے بال سفید ہو گئے ہیں تو اس کا کھانا متغیر اور بد بودار ہو جائے گا۔ 

:16

جس نے دیکھا کہ اس کی داڑھی ہے تو عزت اور جاہ حاصل ہوگی اور اچھی شہرت ہوگی ۔ 

:17

: امام ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے

 غیر بوڑھے کا خواب میں بڑھاپا دیکھتے تو مکروہ قرار دیتے ہوئے فرماتے کہ بڑھاپا مال کے گھاٹے کی دلیل ہے خاص طور پر جب کہ بال بڑھیں بھی ۔ اوردیکھنے والا فقیر ہے تو اس پر فقر و فاقہ کے ساتھ بہت بڑا قرض فکر اور قید مسلط ہوگی ۔

:18

اگر دیکھا کہ اپنے سفید بال نوچ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شخص سنت کی مخالفت کرے گا بوڑھوں کی تو قیر نہیں کرے گا۔ داڑھی کے بالوں کی سفیدی بعض مرتبہ دوری اور جفا پر دلیل ہوتی ہے۔

khwab mein khud ko burha dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support