khwab ki tabeerkhwab ki tabeer seen se

khwab mein satoon dekhna

خواب میں ستون دیکھنا

khwab mein satoon dekhna khwab mein satoon dekhna

khwab mein satoon dekhna

:خواب میں ستون دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ستون صاحب خواب کے لئے صاحب دولت اور۔ با اقبال شخص ہے۔

 

اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس قومی ستون ہے دلیل ہے کہ۔ کسی اقبال والے مرد سے مال حاصل کرے گا۔

 

اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا ستون گرا ہے۔ یا ٹوٹا ہے تو یہ اس کی ہلاکت پر دلیل ہے۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ستون اسلام ہے

 

اور اگر دیکھے کہ گھر کا ستون گرا ہے یا ٹوٹا ہوا ہے دلیل ہے کہ۔ صاحب خانہ ہلاک ہو گا۔

 

اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا ستون باریک ہے۔ تو یہ اس کے دین کے ضعف پر دلیل ہے ۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ستون دیکھنا پانچ وجہ پر ہے

 صاحب دولت

موت

با حشمت مرد

کاموں میں قوت

 ولایت

khwab mein satoon dekhna

 

اسطوانہ (ستون)

 ستون ( لکڑی مٹی یا چونے وغیرہ کا ) کی دلالت گھر کے ذمہ دار افراد اور نگر ان پر ہوتی ہے یا۔ اس کی تعبیر گھر والوں کے خدمت گزار سے یا ان کے بوجھ اٹھانے والے سے کی جاتی ہے۔

 

khwab mein satoon dekhna

عمود (ستون)

1

خواب میں ستون دیکھنا دین کی دلیل ہے۔

2

 اگر دیکھے کہ آسمان سے ستون اترا ہے تو اللہ تعالیٰ کسی عادل برد بار اور نرم خو بادشاہ کو سلطنت عطا فرما کر لوگوں پر احسان کریں گے۔

3

اگر دیکھے اسے ستون سے مارا گیا تو یہ ایسی بات ہے جوستون سے مارنے والا اس کے بارہ میں کہے گا ۔

4

 اگر یہ ستون سے زخمی ہوا تو اس آدمی کے ذریعے اسے نقصان پہنچے گا۔ بعض حضرات اس کی تعبیر یہ کرتے ہیں اگر مارا جانے والا غلام ہے۔ تو اسے بیچ کر اس کی قیمت رکھ لی جائیگی اور اگر۔ مارا جانے والا آزاد ہو تو خطرہ ہے کہ اسے گرفتار کر کے غلاموں کی طرح بیچ دیا جائیگا ۔

5

 اگر ستون کے ساتھ سہارا لے یا اسے خریدے یا اسے ہبہ کیا جائے تو وہ کسی بڑھیا کا سہارا لے گا۔ یا کسی بڑھیا سے شادی کرے گا۔

6

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ﴿وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النساء ﴾  ستون کی تعبیر وہ آدمی ہے جس پر اعتماد کیا جائے اور اس کا سہارا لیا جائے ۔

7

اگر دیکھے کہ ستون اپنی جگہ سے ہٹ گیا

تو اس کا عامل اس سے اختلاف کرے گا اور۔ منافقت سے پیش آئے گا اور اس کی اطلاعت کا حلقہ گردن سے اتار پھینکے گا۔

8

اگر صاحب خواب عامل ہے تو۔ بادشاہ اس سے بدل جائے گا اور اس کے ساتھ اچھے انداز سے پیش نہیں آئے گا۔

9

اگر یہ خواب غلام دیکھے تو اس کا سردار اس سے بدسلوکی کرے گا یا اسے بیچ دے گا۔

10

ستون ایسے آدمیوں پر دلالت کرتے ہیں جن پر شر کے خاتمے اور اہم کاموں میں اعتماد کیا جا سکے۔ اگر خود کو بہت سے ستونوں کا مالک دیکھے یا۔ خود کو بھی ستون دیکھے تو اگر بادشاہت کا اہل ہے تو۔ اسے سلطنت حاصل ہوگی یا پھر سبھی لوگوں کے لئے قابل اعتماد ہوگا۔

11

اگر عالم دین ہو تو ارباب علم اس کے گرد جمع ہوں گے ۔ ستون کی تعبیر والد بیٹا شریک سواری، بیوی یا اپنی ملکیت کی چیزیں ہوتی ہیں۔

 

khwab mein satoon dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support