khwab ki tabeerkhwab ki tabeer seen se

khwab mein sui dekhna

خواب میں سوئی دیکھنا

۔khwab mein sui dekhna khwab mein sui dekhna 

khwab mein sui dekhna

:خواب میں سوئی دیکھنا

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس سوئی ہے اور اس سے کوئی چیز سیتا ہے دلیل ہے کہ اُس کے پراگندہ کام جمع ہوں گے اور اس کی مراد پوری ہوگی۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ کپڑے سیتا ہے دلیل ہے کہ اُس کے احوال نیک ہوں گے

2

اور اگر دیکھے کہ اس کی سوئی کھو گئی ہے دلیل ہے کہ اس کے احوال بد ہوں گے۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اُس کو کسی نے سوئی بخشی ہے دلیل ہے کہ وہ شخص اُس کے حالات پر مہربان ہو گا

2

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی سوئیاں ہیں دلیل ہے کہ اس کے کام کی خیر و صلاح ہے۔

khwab mein sui dekhna

 

ابرة (سوئی)

1
 خواب میں سوئی دیکھنا غیر شادی شدہ کے لئے شادی اور فقیر کے لئے ستر حال کی دلالت کرتا ہے۔

2

 خواب میں سوئی ملنا معاملے کی درستگی، امور پراگندہ کو یکجا کرنے اور مجتمع کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

3

کسی نے دیکھا کہ گویا وہ سوئی میں دھا کہ ڈال کر کچھ ہی رہا ہے تو یہ اس کے امور متفرق کو مجتمع کرنے کی دلیل ہے۔

4

اگر کسی نے دیکھا کہ وہ سوئی جس سے وہ ہی رہا ہے ٹوٹ گئی یا دھاگہ نکل گیا یا چھن گئی تو یہ اس کی حالت کی پراگندگی اور اس کے کام کے بگڑنے کی دلیل ہے ۔

5

 خواب میں سوئی دیکھنے کی تعبیر عورت سے کی جاتی ہے کیونکہ سوئی میں دھاگہ ڈالا جاتا ہے۔ 

6

بڑے سوے کی تعبیر بھی سوئی کی تعبیر کی طرح ہے چنانچہ اگر کسی نے اپنے ہاتھ میں سوا د یکھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے ہاں بچی ہوگی

7

اگر گھر میں کوئی حاملہ موجود ہو ورنہ یہ سفر کی علامت ہے۔

8

 سوئی کی تعبیر محبت کرنے والے مرد و عورت ہوتے ہیں۔

9

 کسی نے دیکھا کہ وہ سوئی کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے راز کسی ایسے شخص کو بتائے گا جو اسے نقصان پہنچا سکتا ہے ۔

10

 کسی نے دیکھا کہ وہ کسی دوسرے انسان کے بدن میں سوئی چھو رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب قوی آدمی کو زبانی تکلیف پہنچائے گا۔

11

 سوئی دیکھنے کی تعبیر

صحیح کام کرنے کے اسباب سے کی جاتی ہے ۔

12

 اسی طرح دو تین یا چارسوئیوں کی تعبیر بھی یہی ہے چنانچہ دھاگوں والی سوئیاں معاملے کے مجتمع ہونے کی تصدیق قریب ہونے پر دلالت کرتیں ہیں ۔ اور کم سوئیوں کی تعبیر جن سے کام لیا جاتا ہو اور ان سے سیا جاتا ہو۔ زیادہ سے زیادہ بہتر ہے۔

13

 خواب میں دوسروں کے کپڑوں کو سوئیوں سے سینا ان کے ساتھ خیر خواہی کرنے اور ان کے درمیان اصلاح کی کوشش کی دلیل ہے۔ اس لئے کہ ناصح کا اطلاق خیاط پر ہوتا ہے ۔

14

 خواب میں سوئی سے اپنا کپڑا سینا فقیر کے لئے مالداری کی دلیل ہے اور منتشر جماعت والوں کے لئے ان کی جماعت کے مجتمع ہونے اور فاسد الحال کے لیے حالت کی درستگی کی علامت ہے ۔

15

خواب میں کپڑے درست رفو کرنا غیبت سے تو بہ کرنے اور گناہوں سے استغفار کرنے کی علامت ہے اور۔ غلط رفو کرنا غلط کام کر کے عذر کرنے اور اس کے بعد تو بہ کرنے کی دلیل ہے۔

khwab mein sui dekhna

 

المسلة(بڑی سوئی)

1
 خواب میں بڑی سوئی سینے کا سوا عورت پر دلالت کرتا ہے۔ کیونکہ اس بڑی سوئی میں دھاگہ ڈالا جاتا ہے۔

2

 چنانچہ جو دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بڑی ہوئی ہے اور حال یہ ہے کہ۔ اس کی بیوی حاملہ ہے تو اس کے ہاں بیٹی ہوگئی۔

3

اگر کسی کو حمل نہ ہو تو یہ اس کے سفر کرنے کی علامت ۔ ہے۔

 

khwab mein sui dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support