khwab ki tabeer k imam

khwab ki tabeer khwab ki tabeer in urdu

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللّٰہ  بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔

“اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے۔گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

گوعلم تعبیر میں اکثر اولیاء کرام و علمائے ربانی کو کافی دسترس ہوئی ہے۔ لیکن مندرجہ ذیل چھ بزرگ اس علم میں خاص طور پر ماہر مشہورِ اور یکتائے زمانہ ہوکر گزرے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس علم میں عموماً ان ہی چھ  اماموں کے اقوال بطور سند پیش کیے جاتے ہیں۔ وہ یہ ہیں۔

hazrat-daniyal

۔1۔حضرت دانیال علیہ السلام

tabeer-imam-jafar-sadiq۔2)حضرت امام جعفر صادق رضی

اللہ تعالی عنہ۔

tabeer-ibne-sireen۔3۔حضرت امام محمد بن سیرین

khwab-ki-tabeer-hazrat-imam-jabi

 ۔۔4۔۔حضرت امام جابرمغربی

khwab ki tabeer hazrat imam ibrahim karmani۔5۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمته الله علیہ

khwab-ki-tabeer-hazrat-imam-ismail ۔6۔حضرت اسماعیل ابن اشعت

khwab ki tabeer خواب کی اقسام

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

۔1۔مبشرات خداوندی

۔2۔تخویفِ شیطان- شیطان کے زیرِ اثر 

 ۔3۔حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس 

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اور درخوراعتناء نہیں ہوتے۔ تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

نوٹ : اگر چہ یہ چھ امام علم تعبیر میں بجائے خود یگانہ روزگار تھے۔ لیکن حضرت امام محمد بن سیرین کا نام نامی اس علم میں خاص طور پر زبان زد خلائق ہے۔ گویا یوں کہنا زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابن سیر ین ؒ بلحاظ شہر ت علم تعبیر کے آسمان کے آفتاب ہیں۔

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support