khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay sekhwab ki tabeer ddal se

khwab mein bhir dekhna

خواب میں بھڑ دیکھنا

khwab mein bhir dekhna khwab mein bhir dekhna

khwab mein bhir dekhna

: خواب میں بھڑ (زنبور) دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھڑ کوئی سفلہ اور کمینہ آدمی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو بھڑ  نے ڈنک مارا ہے دلیل ہے کہ اس کو کسی کمینے آدمی سے رنج پہنچے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اُس پر بہت سے زنبور جمع ہیں دلیل ہے کہ۔ وہ کمینے لوگوں میں گرفتار ہو گا۔ خاص کر اگر زنبور نے اس کے ڈنک بھی  مارا ہو گا ۔ َ

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کو بھڑ  نے ڈنک مارا ہے دلیل ہے کہ اس کو کمپینی عورتوںاور سخن چینوں سے کام پڑے گا۔

 

اور اگر دیکھے کہ اُس نے بھڑ کو مارا ہے دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا۔

 

اور اگر دیکھے کہ ہوا سے بہت سے زنبور اس کے گرد جمع  ہوئے ہیں دلیل ہے کہ اس ملک میں بے قیاس لشکر آئے گا۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زنبور دیکھنا چھ وجہ پر ہے

شور

 کمینہ شخص

 لشکر

 مڈی

 دشمن

 لڑکے۔

khwab mein bhir dekhna khwab mein bhir dekhna

:زنبور (بھر)

1
 یہ خواب میں لڑنے والا دشمن ہے بھی یہ انجینئر ڈا کو اور معمار پر بھی دلالت کرتی ہے ایسے ہی حرام کمائی کرنیوالے اور گانے بجانے والے پر بھی دلالت کرتی ہے کبھی یہ زہریلی چیزیں کھانے یا پینے پر بھی دلالت کرتی ہے اور بھڑ شر پسند آدمی بدشکل، گالیاں دینے والے لڑنے والے جنگ میں ثابت قدم رہنے والے اور بیوقوف آدمی پر بھی دلالت ہوتی ہے

2

 اگر کسی نے دیکھا کہ بہت ہی بھڑیں کس گاؤں شہر یا محلہ میں داخل ہوئی ہیں تو یہاں ایسا لشکر داخل ہو گا جو کہ بارعب اور بہادر ہو گا لوگوں کے ساتھ اعلانیہ جنگ کریں گے

3

 بعض نے کہا کہ اس سے مراد وہ آدمی ہے جو کہ ناحق جھگڑتا ہے بعض نے کہا کہ بھڑیں، ڈاکئے، آوارہ گرد اور خونریز جنگجوؤں پر دلالت کرتے ہیں بعض نے کہا کہ ان سے مراد وہ لوگ ہیں جو بے رحم ہوں ایسے ہی یہ برے آدمی پر بھی دلالت کرتی ہے  بھڑوں کا ڈنگ گھٹیا لوگوں کا تکلیف دینا ہے

4

اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بھڑوں کا علاج کر رہا ہے تو وہ گھٹیا لوگوں کا اور ناقد رلوگوں کا علاج کرتا ہوگا۔

 

khwab mein bhir dekhna khwab mein bhir dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support