khwab ki tabeerkhwab ki tabeer seen se

khwab mein sona dekhna

خواب میں سونا دیکھنا

khwab mein sona dekhna khwab mein sona dekhna

khwab mein sona dekhna

:خواب میں سونا دیکھنا

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سونا دیکھنا مردوں کے لئے اندوہ و غم کی دلیل ہے اور عورتوں کے لئے نیک اور پسندیدہ ہے

2

اگر دیکھے اس نے سونا پایا ہے یا کسی نے اُس کو دیا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر اُس کا مال ضائع ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ سونا یا چاندی پکھلائے ہیں دلیل ہے کہ لوگوں کے طعنوں میں پڑےگا۔

3

اور اگر دیکھے کہ سونا بیچتا اور خریدتا ہے دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔

4

اور اگر دیکھے کہ سونے کو کسی بڑی بوری میں بھر کر اپنے گھر کو لے گیا ہے دلیل ہے کہ مال پائے گا۔

5

اور اگر دیکھے کہ سونا کھایا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے گا۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سونے کی چیز خواب میں مردوں کے لئے بری ہے

2

اگر کوئی سونا اور چاندی ایک جگہ پائے دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔

3

اور اگر چاندی کی کان دیکھے دلیل ہے کہ کسی مال دار شخص کی لڑکی سے نکاح کرے گا اور کہتے ہیں کہ سنار خواب میں جھوٹا آدمی ہے

4

اور اگر دیکھے کہ سنار کے پاس بیٹھا ہے اور اس سے لین دین کرتا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام کسی جھوٹے شخص سے پڑے گا۔

 

khwab mein sona dekhna

 

ذهب (سونا)

1
اسکی تعبیر نا پسندیدہ معاملہ اور مالی نقصان سے کی جاتی ہے۔ اور بعض کی رائے کے مطابق اسکی تعبیر عموم ہیں ۔ 

2

خواب میں سونے کے کنگن پہنا میراث ملنے کی دلیل ہے۔

3

 خواب میں سونے کی کوئی چیز پہننا غیر کفو میں شادی کرنے کی علامت ہے۔

4

خواب دیکھا کہ اس کو سونے کا ٹکڑا مل گیا

تو یہ مال کے چلے جانے یا بقد رسو ناغم پہنچنے یا بادشاہ کے اس پر غضبناک ہو کر تاوان لینے کی دلیل ہے۔

5

 خواب دیکھا کہ سونا پکھلا رہا ہے تو اشارہ ہے کہ کسی نا پسندیدہ مخاصمت میں پھنس جائے گا اور زبان زد خاص و عام ہوگا ۔

6

 کہ خواب میں اسکو سونے کا بڑا ٹکڑا دیا گیا ہے تو دلیل ہے کہ اسکوحکمرانی اور ریاست ملیگی ۔

7

 خواب میں ٹوٹے ہوئے سونے کے ٹکڑے یا دینار دیکھنا بادشاہ کی زیارت کر کے صحیح لوٹنے کی دلیل ہے ۔

8

خواب میں سونا پگھلا نا شرف پانے اور ہلاک ہونے کی خبر ہے ۔

9

خواب میں گھر کا سونا بن جانا جلنے کی علامت ہے ۔

10

 خواب میں دونوں ہاتھوں کا سونا ہو جانا ان کے عمل کے ختم ہونے اور ان کی حرکت بند ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔

11

 اور آنکھوں کا سونا ہونا بصارت کے ختم ہونے کی علامت ہے۔

12

 خواب دیکھا کہ اسکے اوپر سونے یا چاندی یا کسی اور جو ہر کا قلادہ ہے تو تعبیر ہے کہ وہ ولایت سے سرفراز ہوگا اور بڑی امانت اسکی گردن پر پڑے گی ۔

13

 کبھی سونے کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے خوشیاں ارزاق اعمال صالحہ غموں کا دور ہونا ازواج اولا د علم ہدایت اور سونے سے بننے والے لباس و زیور ۔

14

 خواب میں سونے کا چاندی بن جانا

ان چیزوں کی حالت میں تبدیلی ( کمی زیادتی کی صورت میں ) کی علامت جن پر سونا دال ہے مثلاً عورتیں، بچے اموال خدام وغیرہ ۔

15

جیسے چاندی کا سونا بن جانا ان لوگوں کی ( ازواج اہل قوم قبیلہ ) کی حالت کی بہتری کی دلیل ہے جن پر چاندی دال ہے ۔

16

سونے سے بنی ہوئی چیزیں یا سونے سے نشان زدہ اور ملبوسات چادر وغیرہ یا سونے سے منقش لباس پہنا اللہ تعالی کے قرب حاصل کرنے کی دلیل ہے اور ان اشیاء والوں کے لئے آزمائش کی علامت ہے ۔

17

 اور سونے کے پانی کے ساتھ رنگ دینا۔ دنیا کے تشبہ کی دلیل ہے یا اعمال اہل آخرت کی دلیل ہے۔

18
اور خالص سونے یا چاندی کی دلالت اخلاص اور صحیح نیت درست معاملات اور معاہدات پر ہوتی ہے ۔

19

 اور سونے یا چاندی کے ڈھلوں سے مزین کرنا کوتاہ اعمال اور امور کی تبدیلی سہو ونسیان پر دلالت کرتا ہے ۔

20

دھاگہ سونے چاندی کا تگلہ رزق مستمر کی دلیل ہے۔ اسی طرح لمبے لو ہے اور پیتل کی تعبیر بھی رزق مستمر کی دلیل ہے۔ یہی تعبیر لمبےلو ہے اور پیتل کی ہے۔

 

khwab mein sona dekhna khwab mein soona dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support