khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

khwab mein ababil dekhna

خواب میں پرستو (ابابیل) دیکھنا

khwab mein ababil dekhna khwab mein ababil dekhna

khwab mein ababil dekhna

:خواب میں پرستو (ابابیل) دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس ابابیل ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ جس سے جدا تھا۔ پھر اس سے اُنس حاصل کرے گا۔ اور اُس کے مقام میں قرار پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ ابابیل کو مارا یا ہاتھ سے گرایا ہے۔ تو دلیل ہے کہ جس سے محبت رکھتا ہے اُس سے جدائی ڈھونڈے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ ابابیل کا خواب میں دیکھنا مالدار اور باخرد شخص ہوتا ہے۔ اور اگر ابابیل مادہ کو دیکھے تو عورت خردمند و توانگر ہے، اور اگر دیکھے کہ ابابیل اُس سے اُڑ گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرد سے دولت جدا ہوگی اور اگر دیکھے کہ ابابیل اُس کے ہاتھ میں مرگیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کا دوست مرے گا اور اندوہ و غم دیکھے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اُس نے ابابیل کو پکڑا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ عموں سے نجات پائے گا۔ اور خوف اور دہشت سے امن میں ہو گا۔

 

khwab mein ababil dekhna

:خطاف (ابابیل)

01

اسکی تعبیر مال، مبارک مرد کی بابرکت عورت قاری قرآن بیٹے سے کی جاتی ہے۔

02

 خواب دیکھا کہ اس نے ابابیل پکڑ لیا ہے تو دلیل ہے وہ حرام مال لے گا۔

03

 دیکھا کہ اس کا گھر ابابیلوں سے بھر گیا ہے تو مال حلال ملنے کی دلیل ہے۔

04

 بعض علماء تعبیر کی رائے ہے کہ ابابیل مومن، ادیب، متقی اور محبت والے آدمی کی علامت ہے۔

05

 خواب دیکھا کہ ابابیل نے اسکو فائدہ پہنچایا ہے تو دلیل ہے اس کو کوئی غمخوار ملے گا ۔

06

خواب میں ابابیل کا گوشت کھا نا کسی جھگڑے میں پڑنے کی علامت ہے ۔

07

 خواب میں گھر سے ابابیل کا نکلنا سفر کی وجہ سے رشتہ داروں کی جدائی پر دلالت کرتا ہے۔

08

کبھی ابابیل کی دلالت گویوں پر بھی ہوتی ہے۔ کبھی ابابیل کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے۔ موت، حزن کثیر اچھا عمل، حرکت، گانا بجانا، خاص کر اسکی دلالت شادی میں خیر کثیر پر ہوتی ہے۔ اس لئے کہ وہ امانت دار سلیقہ مند عورت سے شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے ۔

09

 خواب میں ابا بیل بنا گھر میں چور داخل ہونے کی طرف اشارہ دیتا ہے۔

10

 اس کی دلالت، امن اور راحت پر بھی ہوتی ہے ۔

11

 خواب میں ابابیل ملنا وحشت سے مامون ہونے اور مستریح ہونے کی علامت ہے۔

12

خواب میں ابابیل کا مرجانا عمل خیر کرنے کی طرف تنبیہ ہے۔

 khwab mein parastu ababil dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support