khwab ki tabeer fay se

khwab mein fakhta dekhna

فاختہ

khwab mein fakhta dekhna

khwab mein fakhta dekhna

khwab mein fakhta dekhna

فاختہ

 فاختہ کی دلالت جھوٹے لڑکے پر ہوتی ہے۔ بعض حضرات کے نزدیک فاختہ محبت نہ کرنے والی غیر صالح۔ جھوٹی زبان دراز بکواس کرنے والی۔ اور دین میں ناقص عورت پر دلالت کرتی ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ خواب میں فاختہ ناقص دین اور بد در عورت ہے ۔ جو کسی سے مواخت نہیں کرتی اگر دیکھے کہ اس کے پاس فاختہ ہے ۔دلیل ہے کہ اس طرح کی بد دین عورت کرے گا. اور اگر دیکھے کہ اسنے فاختہ کا بچہ پکڑا ہے   ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کا مال لے گا اور حج کرے گا ۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ فاختہ جھوٹ بولنے والا فرزند ہے اگر دیکھے کہ فاختہ  نے ان کے مکان پر ایک بار آواز کی ہے۔ دلیل ہے کہ غائب کی خبر سنے گا ۔  اگر دو بار بولی ہے تو بہتر ہے۔ اور اگر تین بار بولی ہے تو نہایت بہتر ہے ۔

 دیکھے کہ فاختہ اور کوا دونوں اس کے گھر میں آئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ چور اس کے گھر میں آئے گا۔ اور سامان لے جائے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فاختہ کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔

۔(1)۔ عورت (2) فرزند (3) خادم۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support