khwab ki tabeer wao se

khwab mein wazir ko dekhna

وزیر

khwab mein wazir ko dekhna khwab mein wazir ko dekhna

khwab mein wazir ko dekhna

وزیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ کے وزیر کا نیک کام ہے۔ دلیل ہے کہ اس وزیر کا کام نیک ہو گا۔ اور اس کی دولت زیادہ ہوگی اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بری ہے اور اگر کوئی دیکھے کہ وزیر ہوا اور وہ منصف اور دادگر ہے دلیل ہے کہ وہ عدل اور کام کے مطابق بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ وزیر نے دسترخوان بچھایا ہے-دلیل ہے کہ مرتبہ اور نعمت اور رزق اس پر فراخ ہو گا اور اس کی عمردراز ہوگی اور اگر دیکھے کہ وزیر نے اس کو خلعت اور کلاو دی ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کو اپناوالی بنائیں گے اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وزیر اس کے گھر میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کے باعث غم و اندوہ پہنچے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے وزیر کے ساتھ کھانا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے شرف اور بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ وزیر کا گھر گرا ہے یا وہ بیمار ہے یا بادشاہ نے اس کو معزول کیا ہے یا گھوڑےنے اس کو گر ایا ہے یا بیل نے اس کو سینگ ماراہے تو یہ سب اس کے معزول ہونے پر دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں وزارت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔
ایک یہ کہ اگر دیکھے کہ آفتاب با مهتاب کی آنکھ ہوا ہے۔
دوسرے یہ کہ اگر دیکھے کہ وہ دجلہ یا فرات ہواہے
تیسرے یہ کہ اگر دیکھے کہ بادشاہ نے کمر پٹا اس کی کمر پر باندھاہے
چوتھا یہ کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے چار یاروں میں سے کسی نے اس کے سر پر تاج رکھا ہے یہ سب وزارت پانے کی دلیلیں ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support