khwab mein zaboor sharif dekhna
khwab mein zaboor sharif dekhna
زبور شریف
حضرت داؤد علیہ السلام کی کتاب ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ
نے فرمایا ہے کہ خواب میں زبور شریف کا پڑھنا صنادلیل ہے کہ
حق تبارک و تعالی کی طرف رجوع کرے گا۔ اور نیک کام کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ زبور کو ظاہر طور پر سے پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ
زہدو تقوی اور خیرات کو ریا کاری نفاق سے کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب دیکھے
کہ زبور لکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغول ہو گا کہ جس سے
نفع پایگا۔ اور اگر دیکھے کہ زبور پڑھتا ہے دلیل ہے کہ اس کا کاروبار بہتر ہو گا۔
حضورﷺ نے ارشاد فرمایا
” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔
آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔