khwab ki tabeer

khwab ki tabeer imam jafar sadiq

khwab ki tabeer imam jafar sadiq

حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ

 حضرت امام جعفر صادق رحمتہ الله علیہ فرماتے ہیں کہ آٹا چھاننے کی چھلنی کی تعیران چار چیزوں سے کی جاتی ہے۔

1-مرد 2 ۔ واہیات عورت 3- برا نو کر  یا خادم4 – کچھ تھوڑ اسانفع

بقول حضرت امام جعفرصادق خواب میں چولھے یا انگیٹھی کو دیکھنا۔ خادمہ یا لونڈی کی تعبیر کو ظاہر کرتا ہے سورج کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر آٹھ وجہوں پر ہوتی ہے۔

 اول خلیفہ– دوم بڑا بادشاه –سوم رئیس –چہارم بزرگ عامل– پنجم عادل بادشاہ –ششم رعیت کا فائدہ—ہفتم مرد کے لیے عورت اور عورت کے لیے مرد۔۔ ہشتم کوئی روشن اور نیک کام کرے۔

 نیز آپ کا یہ بھی قول  ہےکہ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو دیکھے کہ وہ سورج کو سجدہ کر رہا تھاتو اس کی تعبیر یہ ہے کہ بادشاہ اس کو عزت بخشے گا اور اپنا مقرب بنالے گا اور اس کا کاروبار بڑ چڑھ کر ہے گا ۔

آئینہ کا خواب میں دکھائی دینا چھہ وجہوں پر ہے۔ اول عورت ، دوم لڑ کی،    سوم جاہ وفرمان ،چہارم یار دوست ،پنجم شر یک، ششم اچھا کاروبار۔

 نیز آپ کا قول ہے کہ اگرکوئی غریب آدی خواب میں آئینہ دیکھے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ کسی عورت سے شادی کرے گا اور بزرگی پائے گا اور اگر کوئی لڑکی آئینہ کو دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کو ایک اچھا خاوند ملے گا جس کے پاس وہ عزت و آبرو سے زندگی بسر کرے خواب میں لکڑی چیرنے کا آرا دیکھنا تین وجہوں پرمبنی ہوتا ہے۔

اول فرزند ،        دوم بہن یا بھائی   ، سوم شریک اور ہم سر ۔

قلعی کا خواب میں دیکھنا۔ تین وجہوں پ مبنی ہوتا ہے اول نفع ،  دوم خدمت گار ،سوم گھر کا اسباب ۔

خواب میں امرود کا کھانا پانچ وجہوں پ مبنی ہوتا ہے اول مال حلال، دوم تونگری ، سوم عورت، چہارم مرادکاپانا،    پنجم نفع حاصل کرنا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support