khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein bagh dekhna

خواب میں باغ دیکھنا

khwab mein bagh dekhna khwab mein bagh dekhna 

khwab mein bagh dekhna

-:خواب میں باغ دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے

 کہ خواب میں باغ دیکھنا عورت ہے اور اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے۔ کہ اپنی عورت سے جماع کرے گا اور اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے۔ اور تر نہیں ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کی عورت طالب جماع ہے۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ باغ میں گل و ریحان ہوتا ہے تو دلیل ہے کہ۔ فرزند صالح پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ شفتا بوؤں یعنی آروؤں کے باغ میں پھر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کے لڑکا پیدا ہو گا۔ جو جلدی علم و ادب سیکھے گا۔

اور اگر دیکھے کہ باغ میں ریحان کا دستہ ہے اور۔ اٹھا کر اُس کو سونگھا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کا لڑ کا دلیر دانا اور عقل مند ہو گا۔ اور بُوئے ریحان فرزند کی دلیل ہے۔

 اگر کوئی شخص اپنے باغ کو سبز اور آباد

اور پانی جاری والا اور محل والا دیکھے۔  اُس میں سے میوے کھائے اور اُس کے پاس بھی ہیں۔ اپنی عورت کے ساتھ نظارہ کر رہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ اہل بہشت سے ہیں۔ اور اگر کوئی شخص دیکھے کہ باغ سرسبز و آباد میں ہے اور درختوں کے میوے کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مالدار عورت ملے گی۔ اس سے مال و نعمت پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ موسم خزاں میں نامعلوم باغ میں گیا ہے اور درختوں کی پت جھڑی ہو رہی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ اور اگر دیکھے کہ باغ میں محل اور سبزہ اور آب رواں ہے اور عورت صاحب جمال اُس کو بلاتی ہے تو دلیل ہے کہ آخرت میں بہشت اور حور العین پائے گا اور دلیل ہے کہ شہادت کا درجہ حاصل کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اُس کا باغ ہے یا اُس کو کسی نے دیا ہے۔ اس باغ کے میوے کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسے مالدار عورت ملے گی۔ اس کا مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ باغ میں ہے اور بلند درختوں کے میوے اس پر گرتے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ شریف آدمی سے لڑے گا اور اس پر غالب آئے گا۔ اگر دیکھے کہ باغ میں کسی درخت کی چوٹی پر سویا ہوا ہے۔  دلیل ہے کہ اس کی نسل اور فرزند بہت ہوں گے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ خواب میں باغ بزرگوار بالمال و با جمال مرد ہے۔ اگر دیکھے کہ وقت بہار یا گرما میں ایک عمدہ باغ لگایا ہے۔ اور اُس میں میوے لگے ہوئے ہیں اور گل وریا حین کھلے ہوئے ہیں اور پانی جاری ہے ۔اور وہ اس میں بیٹھا ہواہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت شہادت پر ہوگی۔ کیونکہ یہ سب بہشت کی صفات ہیں۔ اور اگر ایام گرما میں باغ نامعلوم دیکھے اور اس کے میوے شیریں ہوں اور درختوں کے پتے گرے ہوئے ہوں۔ تو دلیل ہے کہ وہ بادشاہ کا مصاحب ہو گا۔ اس حال میں کہ بادشاہ اپنے خدم و حشم سے کچھڑا ہوا ہو گا۔

 اگر سبز باغ کو تابستان میں سرسبز اور میووں سے پر اور اُس میں پانی جاری دیکھے۔ اور اُس نے باغ کو جڑ سے اکھاڑ کر خراب کرد! ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو ہلاکت کا خوف ہو گا اور کوئی بڑا بادشاہ حملہ کرے گا۔ وہ معزول ہو گا۔

اور اگر دیکھے کہ آگ آئی اور اُس نے باغ کے درختوں کو جلا دیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ کو ناگہانی موت آئے گی۔ 
اور اگر خواب یہ )باغ کے اندر اونٹوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ۔ اس ملک کا بادشاہ دشمنوں پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ سے میوے جمع کر کے گھر کو لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ۔ اسی قدر خیر و منفعت حاصل ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ ! ) میں سے سب کچھ جمع کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ۔ بادشاہ سے سختی اور رنج کے ساتھ نفع حاصل کرے گا۔

khwab mein bagh dekhna

1
خواب میں باغ کی تعبیر

استغفار سے اور استغفار کی باغ سے کی جاتی ہے۔  کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے باغ کو پانی دے رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ اپنی بیوی کے پاس جائیگا ۔ کسی نے اپنا باغ سوکھا ہوا دیکھا تو یہ اپنی بیوی کے نکاح سے جدائی کی علامت ہے۔ 

2

کسی ایسے غیر معروف باغ میں داخل ہونا۔ جس کے پتے پھیل گئے ہوں غم پہنچنے کی علامت ہے۔ باغ کی تعبیر عورت سے کی جاتی ہے۔ اس لیے کہ اس کو بھی پانی دیا جاتا ہے اور عورت کی قوم اس کے اہل وعیال اور اولاد ہے۔

3

کبھی بستان مجہول کی تعبیر قران کریم سے بھی کی جاتی ہے۔ اس لیے کہ قرآن کریم بھی ناظرین کی نظر میں باغ جمیل ہے۔ جس سے حکمت کے پھل چنے جاتے ہیں۔ یہ باغ اپنی جڑوں کے ساتھ باقی رہتا ہے۔ جس میں مختلف لوگوں کا تذکرہ ہے جس میں لوگوں کے تذکرے موجود ہیں۔ اور کبھی اس کی تعبیر نعمتوں سے بھی کی جاتی ہے۔

4

۔ کبھی باغ کی تعبیر جنت سے بھی کی جاتی ہے۔

اس لیے کہ اہل عرب باغ کو جنت کہتے ہیں ۔ کبھی باغ کا اطلاق بازار پر اور کبھی شادی کے گھر پر ہوتا ہے۔ کبھی اس کی تعبیر ایسے مکان و حیوانات سے کی جاتی ہے جن سے فائدہ حاصل کیا جاتا ہے۔ جیسے شراب کی دکان عام دکان، حمامات چکی، سواری کے جانور اور عام چوپائے وغیرہ۔

5

 کسی نے اپنے آپ کو کسی مجہول باغ میں پایا اور اس میں کسی نے اسکی حالت اور کثرت نوم کو غور سے دیکھا۔ اور وہ صیح مقام پر ہے تو یہ جنت نعیم کی بشارت ہے۔

6

 اور اگر صاحب خواب مریض ہے۔ تواس کی موت کی طرف اشارہ ہے اگر مجاہد ہے۔ تو یہ حصول شہادت کی علامت ہے۔ خاص طور پر اگر اس باغ میں کوئی عورت اس کو اپنے طرف بلائے یا اس میں دودھ پیئے۔ یا اس کی نہر سے شہد کھائے یا اس میں مختلف میوے پائے ۔  باغ معروف میں اپنے آپ کو دیکھنا غیر شادی شدہ کے لیے شادی اور رخصتی کی علامت ہے۔ اگر شادی شدہ ہے تو اپنی بیوی کے پاس جانے۔ اور اس سے اس چیز کے ملنے کی علامت ہے۔ جس کا مشاہدہ باغ میں کیا تھا ۔

7

کسی نے اپنے ساتھ باغ میں ایسے لوگوں کی جماعت کو دیکھے

جو اس کے ساتھ بازار اور پیشے میں شریک ہیں تو باغ کی تعبیر قوم کے بازار سے کی جائیگی ہے۔اس سے اس قوم کے نفاق اور ان کی بداخلاقی کی وجہ سے تمام موسموں میں کساد بازاری ہونے کی دلیل ہے۔

8

 خواب میں باغ میں داخل ہو کر کسی مزدور یا غلام کو چھوٹی نہر میں پیشاب کرتے ہوئے دیکھنا۔ یا دوسرے کی نہر یا کنویں سے باغ کو پانی دیتے دیکھنا۔ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ صاحب خواب کے ساتھ اس کی بیوی کے معاملے میں وہ شخص خیا نت کر رہا ہے۔ کبھی باغ کی تعبیر صاحب باغ یا اس کے ضامن اور حاکم وغیرہ سے بھی کی جاتی ہے۔ باغ مندرجہ ذیل اشیاء پر بھی دلالت کرتا ہے ۔

 عام و خاص لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ۔ جہال۔ علماء۔ بخلاء۔ شرفاء۔ بازار ۔مدرسہ۔ خانقاہ۔ ہوٹل، گھر ۔ باغ کے پھل دینے کے موسم میں اس میں داخل ہونے کی تعبیر رزق سے کی جاتی ہے۔ ) پھل ختم ہونے کے موسم میں خواب میں باغ میں داخل ہونا۔ کشف حال اور دیون کی علامت ہے۔ یا بیویوں کو طلاق دینے یا اولاد کے گم ہونے کی دلیل ہے۔

10

 خواب میں کسی مردے کو باغ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھنا

اس مردے کے جنتی ہونے کی علامت ہے۔ اور صحیح آدمی کو دیکھنا دین کی کمزوری کی طرف اشارہ ہے ۔ خواب میں باغ کا مالک ہونا یا اس میں حکم چلانا۔ عزت و شرف و حکومت ملنے کی طرف مشیر ہے۔  کبھی باغ کی دلالت ولیمے والے گھر جہاں رنگ برنگ قسم کے طعام ہوں پر بھی دلالت کرتا ہے۔  کبھی باغ کی تعبیر فوجی چھاؤنی بھی ہوتی ہے۔

khwab mein bagh dekhna khwab mein bagh dekhna

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support