khwab ki tabeer alif se

khwab mein allah ko dekhna

khwab mein allah ko dekhna khwab mein allah ko dekhna

khwab mein allah ko dekhna

اللہ تعالی وہ ذات پاک ہے جن کا کوئی مثل نہیں اور وہی ہر وقت دیکھنے اور سننے والا ہے۔

خواب میں اللہ کے دیدار کی مختلف تعبیر یں انسان کے مختلف احوال کے اعتبار سے ہوسکتی ہیں۔

۔(1)۔پس جوشخص اللہ تعالی کا دیدار اس کے جاہ و جلال کے ساتھ بغیر کی تشبیہ و تمثیل کے کرے تو یہ خیر کی دلیل ہے ۔اور اس کے دین و آخرت کی سلامتی کی بشارت ہے۔ اگر دیدار الہی مذکورہ حالت کے خلاف کیا تو یہ اس کی خبس باطن پر دلیل ہے۔ خاص کر اس صورت میں کہ اللہ تعالی اس سے کلام نہ کرے۔

.۔(2). اگر مریض حالت مرض میں دیکھے تو اس کا انتقال ہو جائیگا۔ اس لئے کہ اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام حق ہے اور موت بھی حق ہے

۔ (3)۔ اور اگر راه گم کردہ خواب میں اللہ کے دیدار سے مشرف ہو جائے تو راہ راست پائیگا اس لئے کہ اس نے حق کو دیکھا ہے۔

۔(4)۔ اور اگر مظلوم خواب میں دیکھے تو اپنے دشمنوں پر غلبہ حاصل کر لیگا ۔

 ۔(5) ۔خواب میں کلام الہی بغیرتشبیہ کےسننا  خواب دیکھنے والے کی گمراہی کی طرف مشیر ہے۔

۔ (6) ۔اور بعض دفعہ اللہ تعالی کا کلام سننا خوف سے امن اور اپنے مقصد کو پہنچنے پر دلیل ہے ۔اور بسا اوقات اللہ تعالی کو دیکھے بغیر پس پردہ کلام سننا رفع منزلت کی طرف مشیر ہوگا۔ بطور خاص اگر کلا م وحی کی صورت میں ہو۔ اور بعض دفعہ یہی خواب دیکھنے والے کے گمراہ اور بدعتی ہونے پر دلیل ہو گا ۔ اور بعض دفعہ اسکی تعبیر اپنی حیثیت کے مطابق درجہ پانے سے کی جاتی ہے۔ خصوصا جب کہ خواب دیکھنے والے کے پاس اللہ کا پیغام رساں آجائے۔ کہا گیا ہے کہ اگر کوئی اللہ تعالی کو ایسی حالت میں دیکھے کہ اس کی صفت اورتجد ید بیان کی جاسکتی ہے۔ تو یہ شیطانی خواب شمار ہوگا اس لئے کہ اللہ تعالی کو مخلوقات میں کسی بھی چیز سے تشبیہ نہیں دی جاسکتی۔اگر کوئی شخص اللہ تعالی کو کسی مکان میں ایسی صورت میں دیکھے کہ اس کی توصیف اور تعریف کی جاسکتی ہو تو دلیل ہے کہ دیکھنے والا ان لوگوں میں سے ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں اور اللہ کی طرف ایسی بات کو منسوب کرتے ہیں جو اللہ تعالی کی شایان شان نہیں ۔

۔ (7)۔جس نے اللہ تعالی کو اپنے سے ہمکلام دیکھا اور اس میں اللہ تعالی کی طرف دیکھنے کی طاقت بھی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالی اس کے ساتھ رحمت کا معاملہ فرمائیں گے اور اپنی نعمت اس پر مکمل کریں گے۔

 ۔(8)۔ جس نے دیکھا کہ اللہ اس کی طرف نظر کررہے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالی قیامت کے دن اس کی طرف نظر کرم فرمائیں گے۔

۔(9)۔ جس نے دیکھا کہ اللہ تعالی کا اس پر نزول ہوا۔ اگر وہ وہاں نماز پڑھ رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ رحمت خداوندی سے بہرہ ور ہو گا اگر شہادت کا طالب ہے تو شہادت نصیب ہوگی ۔ اور اپنے دنیاوی اور اخروی مقصد کو پاٰے گا۔

 ۔(10)۔ جس نے دیکھا گویا کہ اللہ تعالی اس کے ساتھ معانقہ کر رہا ہے یا اس کو یا اس کے کسی عضو کو بوسہ دے رہا تو دلیل ہےکہ وہ اپنے مطلو بہ ا جر کو پائے گا ۔

 ۔(11)۔اگر کسی نے دیکھا کہ اللہ تعالی نے اسے متاع دنیا میں سے کچھ دید یا تو اس کی تعبیر یہ ہے۔ کہ اس کو کوئی مصیبت یا بیماری لاحق ہوگی اور اس سے اس کا اجر وثواب دو چند ہو گا اور شہرت ہوگی ۔

 ۔(12)۔ اگر کسی نے دیکھاکہ اللہ تعالی خواب میں اس سے مغفرت یا دخول جنت یا کسی اور چیز کا وعدہ کر رہے ہیں تو دلیل ہے کہ وہ خاص ہمیشہ اللہ تعالی سے ڈرتا رہیگا ۔ اور اللہ کی طرف متوجہ رہے گا۔

۔(13)۔ اگر کسی نے خواب میں اللہ کو دیکھا مگر اس میں اللہ تعالی کی طرف دیکھنے کی طاقت نہیں یا عرش یا اللہ کی کرسی کو اللہ کے بغیر دیکھ لے تو اس کی تعبیر ہے کہ وہ شخص نیک عمل کریگا۔

۔ (14) ۔اگر کوئی خواب دیکھے گویا اللہ تعالی سے ہم کلام ہے اور اس میں اللہ کی طرف دیکھنے کی قدرت بھی ہے یا اللہ تعالی کو عرش یا کرسی کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ اسے خیر حاصل ہوگی اورعلم میں اضافہ ہو گا ۔

 ۔(15)۔ اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اللہ تعالی اس کو اپنی طرف بلا رہا ہے اور وہ دور بھاگ رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا اگر عابد ہے تو عبادت و اطاعت سے پھر جائے گا۔ اگر اس کا والد زندہ ہے تو وہ اس کا نافرمان ہوگا اور اگر خواب دیکھنے والا کسی کا غلام ہے تو وہ اپنے مالک سے بھاگ جائے گا۔

 ۔(16) ۔اگر کسی نے دیکھا گویا کہ اللہ تعالی اور اس کے درمیان پردہ حائل ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ گناہ کبیرہ میں مبتلا ہو گا اور گناہوں کا مرتکب ہو گا ۔

 ۔(17)۔ اگر کسی نے خواب میں اللہ تعالی کو ناراضگی اور غصہ کی حالت میں دیکھا یا اللہ تعالی کے نور کو برداشت کرنے سے قاصر رہایا خوف زدہ یا لرزہ براندام ہوا یا اللہ تعالی سے اپنے گناہوں سے معافی تو بہ اور مغفرت کی درخواست کی تو یہ گناہوں کے ارتکاب گناہ کبیرہ کے صدور اور بدعت وا حوال کی دلیل ہے

 ۔(18)۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اللہ اس سے کلام کررہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ اس کو ڈرار ہے ہیں اور گناہوں سے اسے روک رہے ہیں ۔

۔(19)۔اگر کسی نے دیکھا کہ گویا اللہ اس کو حدیث بیان کر رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب تلاوت قرآن کثرت سے کریگا۔

۔(20) ۔اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اللہ تعالی اس سے بات چیت کررہے ہیں اور وہ اللہ کے کلام کو سمجھ رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کوئی بادشاہ یا حاکم اس سے کلام کریگا۔ اور اگر اللہ کے کلام کونہیں سمجھ رہا تو تعبیراس کے مطابق ہوگی ۔

۔ (21)۔ اگر کسی نے خواب میں اللہ تعالی کو اپنے سر پر دست مبارک رکھے دیکھا تو تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالی اس کو اپنے مخصوص بندوں میں شامل کر کے اپنا مقرب بنائے گا لیکن مصاب مرتے دم تک اس سے نہیں ہٹائے گا۔

۔ (22)۔ اگر کسی نے اللہ تعالی کو اپنے والد بھائی کی رشتہ دار کی صورت میں اپنے ساتھ مہربانی کرتے ہوئے دیکھا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو کوئی ایسی مصیبت لاحق ہوگی جس پر اللہ تعالی اس کے لئے اجر عظیم عطا کریگا۔

 ۔(23) ۔اگر خواب میں اللہ تعالی کو کسی مقام یا کسی گھر میں ظہور فرماتا ہوا دیکھے یا کسی جگہ شہر یا مکان میں نازل ہوتا ہوا دیکھے تو تعبیر اس کی یہ ہے کہ وہ علاقے مکان اور جگہیں عدل سے معمور ہوں گی۔ اللہ تعالی کے حکم سے خوشحالی اور خیر و برکت کی بہتات ہوگی ۔

۔ (24)۔ اللہ تعالی کا ناراضگی کی حالت میں ظہور ہونا اس علاقے کے لئے بربادی اور اہل علاقہ کے لئے ہلاکت؛ مصائب و آلام و امراض مختلفہ میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے ۔

۔ (25)۔ اگر کسی نے خواب میں اللہ تعالی کو کسی غمزده محبوس و مقید خص کے پاس دیکھا تو یہ اس شخص مکروب ومحبوسں کے لئے نجات کی علامت ہے۔

۔ (26) ۔اگر کسی نے اپنے آپ کو خواب میں اللہ تعالی کو گالی دیتا ہوا دیکھا (نعود باللہ منه ) تو اس شخص کے ناشکرا ہونے اور اللہ تعالی کی تقسیم سے ناراض ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

۔(27)۔اگر کسی نے خواب دیکھا گویا وہ اللہ تعالی کے سامنے کھڑا ہے اور اللہ تعالی کی طرف دیکھ رہا ہے اور دیکھنے والا نیکوکار اور صالح ہے تو یہ خواب اس کے لئے رحمت کا باعث ہے اور اگر مذکورہ صفت سے متصف نہیں ہے تو اس کو ڈرنا چاہئے اور اپنی حالت کودرست کرنا چاہیے۔

 ۔(28)۔ اگر کسی نے اپنے آپ کو خواب میں اللہ تعالی سے سرگوشی کرتے ہوئے دیکھا تو یہ اللہ کے ہاں اسکے مقرب ہونے کی دلیل ہے جیسا کہ خواب میں اللہ تعالی کے سامنے سجدہ ریز ہونا مقرب الہی ہونے کی علامت ہے۔

۔(29)۔ اگر کسی نے خواب دیکھا کہ گویا وہ اللہ تعالی سے پس پردہ بات چیت کر رہا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا دین اچھا ہوگا۔ اگر اس کے پاس کسی کی امانت ہے تو اس کو ادا کریگا اور اگر حکومت ہے تو وہ مضبوط ہو جائیگی اور اگر بغیر حجاب کے اللہ سے بات کر رہا تو اس کے دین کے نقصان کی دلیل ہے۔ اور اگر اللہ تعالی خواب میں اسے کچھ پہنا دیں تو یہ زندگی بھر غم  بیماری و  تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے۔ مگر اس مصیبت و مرض کی وجہ سے اجرعظیم اسکو ملے گا ۔

۔(30) ۔اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ گویا اللہ تعالی اس کو اس کے نام یا اور کیا نام کے ساتھ موسوم کرر ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اپنے معاملے میں کامیاب ہوگا اور دشمنوں پر غلبہ پائے گا۔

۔(31)۔ اگر کسی نے دیکھا کہ اللہ تعالی اس سے ناراض ہیں تو یہ والدین کی ناراضگی کی علامت ہے اور یہ دیکھے گویا اس

کے والدین اس سے ناراض ہیں تو یہ اللہ تعالی کی ناراضگی کی دلیل ہے۔

۔(32 )۔ اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اللہ تعالی اس پر غضبناک ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی اونچے مکان سے گرے گا۔

۔(33) ۔اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی دیوار مکان یا پہاڑ سے گر گیا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالی اس شخص سے ناراض ہے۔

 ۔(34) ۔اگر کسی جگہ صورت (مورت) دیکھے اور اس سے کہا جائے کہ یہ تمہارا معبود ہے اور وہ اس کو معبود سمجھ کر اس کی عبادت بھی کرے اور اس کے سامنے سجدہ ریز ہوتو یہ دلیل ہے کہ وہ کسی باطل کام میں  ہے اور اپنی دانست میں اس کو حق سمجھ رہا ہے۔

۔ (35) ۔اگر کسی نے اللہ تعالی کو کسی مقام میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو یہ اس مقام یا جگہ کے لیے رحمت خداوندی کی آمد کی دلیل ہے۔

 ۔(36)۔ اگر کسی نے دیکھا کہ اللہ تعالی اس کی تقبیل فرمارہے ہیں اور خواب دیکھنے والا صاحب خیر اور صالح ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اللہ تعالی کی اطاعت تلاوت کلام پاک یا تدریسں قرآن کریم سے بہرہ مند ہوگ۔ا اگر خواب دیکھنے والا مذکورہ صفت سے عاری ہے تو یہ اس کے گمراہ اور بدعتی ہونے کی دلیل ہے ۔

 ۔(37) ۔اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اللہ تعالی اس کو آواز دے رہے ہیں اور وہ اس کا جواب دے رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ یہ شخص انشاء اللہ حج بیت اللہ سے سرفراز ہو گا ۔

۔(38) ۔کسی مکان مخصوص میں اللہ کا تجلی فرمانا اگر وہ مکان خراب ہو تو اس مکان کی آبادی کی دلیل ہے اور اگر وہ پہلے سے آباد ہو تو اس کی خرابی کی دلیل ہے۔ اگر اس مکان کے مکین ظلم کرنے والے ہیں تو ان کے لیے سزا کی دلیل ہے اور اگر مظلوم ہیں تو ان کے ساتھ عدل و انصاف کی علامت ہے ۔

۔(39)۔ بسا اوقات کسی مکان مخصوص میں اللہ تعالی کو تجلی فرماتے ہوئے دیکھنا کسی ملک عظیم میں ہونے کی علامت ہے یا پھر اس بات کی دلیل ہے کہ اس کا معاملہ کسی ظالم کے ہاتھ میں ہوگا یا اس مکان میں ایک ایسا عالم پیدا ہوگا جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے گا یا اس میں حکیم حازت پیدا ہو گا جو معا لجے میں ماہر ہوگا ۔

۔(40) ۔خواب میں اللہ تعالی سے ڈرنا اطمینان و سکون غناء ورزق واسع کی دلیل ہے۔

۔ (41) ۔اگر کوئی شخص خود کو خدا بنا دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ آدمی صراط مستقیم پر چلے گا۔

۔ (42)۔ اگر کسی نے دیکھا کہ اللہ تعالی اس کو ڈانٹ رہے ہیں اور دھمکا رہے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ و ہ شخص گناہ کا مرتکب ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support