khwab ki tabeer alif se

khwab mein angoor dekhna

عنب (انگور )

۔khwab mein angoor dekhna khwab mein angoor dekhna

khwab mein angoor dekhna

khwab mein angoor khana

عنب (انگور )

خواب میں انگور کسی وسیع ذخیرہ شدہ اور دیر تک رہنے والا رزق ہے ۔ (۱) انگور کو اس کے موسم میں دیکھنا دنیاوی تر و تازگی اور بے موسم دیکھنا۔ قبل از وقت خیر کا حصول ہے یا پھر اسے قبل از وقت حرام مال حاصل ہوگا ۔ (۲) خواب میں انگورتو ڑ ناعورت سے حصول مال ہے ۔(۳) خواب میں انگور کا گچھا ہزار درہم ہوتے ہیں ۔ (۴) سیاہ انگور باقی نہ رہنے والا رزق ہے ۔بعض حضرات فرماتے ہیں کہ اپنے موسم میں انگور دیکھناغم کی اور بے موسم میں مرض کی دلیل ہے ۔ ( ۵ ) اگر انگور لٹکے ہوۓ ہوں تو خوف شد ید کی علامت ہے ۔ (۲ ) بادشاہ کے دروازہ سے سیاہ انگور توڑ نا جبکہ اس کی تعداد کا بھی علم نہ ہوتو۔ اسے اتنے ہی تعداد میں کوڑے لگیں گے ۔

سفید انگور

خیر اور شفاء کی دلیل ہیں اس لئے کہ۔ حضرت نوح علیہ السلام کو بیماری پہنچی تو آپ کو اللہ تعالی نے انگور کھانے کا حکم فرمایا۔ آپ نے انگور کھاۓ تو آپ شفاء یاب ہو گئے ۔ ( ۸ ) سیاہ انگور قلیل نفع کی علامت ہے ۔ بعض حضرات فرماتے ہیں کم سیاہ انگور کم غم کی۔ اور زیادہ سیا انگور زیاد غم کی دلیل ہیں ۔ (۹) انگور توڑ نا کم نفع ہے ۔(۱۰) اگر کوئی دیکھے کہ اس نے انگور توڑے اور اس کی ڈنڈی پکڑی اور انگور پھینک دیئے۔ تو بیوی سے جھگڑ نے اور مشکل میں مبتلاء ہونے کی دلیل ہے ۔(۱۱) موسمی انگورعورتوں کی جانب سے نفع کی علامت ہے ۔ نیز اس سے مرادالفت محبت اور رزق طیب ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے

کہ خواب میں انگور سفید موسم میں کھانا مال و دولت کی دلیل ہے مگر محنت سے ملے گا۔ اور انگور سرخ مو سم میں کھانا تھوڑے نفع کی دلیل ہے۔ جس انگور کا چھلکا سخت ہے۔ اس کا خواب میں کھانا مال کی دلیل ہے جو مشکل سے ملے گا۔ اور ہلکے چھلکے والا انگور مال حلال کی دلیل ہے۔  جس انگور کا پانی سیاہ ہے اس کا کھانا مال حرام کی دلیل ہے۔ اور جو انگور دیکھنے میں سرخ ہے عزت و مرتے کی دلیل ہے اور۔ جو انگور دیکھنے میں سیاہ ہے غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔ اور جو انگور شیریں اور پاکیزه تر ہے۔ مال اور زیادتی عزت کی دلیل ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ انگور لکڑی کے اوزار سے نچوڑتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کی خدمت کرے گا اور اگر اینٹ یا مٹی سے نچوڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت کرے گا اور اگر پکی اینٹ یا کچھ اور پتھر اور چونے سے نچوڑتا ہے تو۔ دلیل ہے کہ باسیاست  اور باہمیت بادشاہ کی خدمت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ انگور طشت میں نچوڑتا ہے۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی امیر عورت کی خدمت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ انگور کو پیالے میں نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کمینے شخص کی خدمت کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support