khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein baal dekhna

خواب میں سر کے بال دیکھنا

 

khwab mein baal dekhna khwab mein baal dekhna

khwab mein baal dekhna

 

:خواب میں سر کے بال دیکھنا

شعر الراس (سر کے بال)

1

اس کی تعبیر مال اور لمبی عمر ہے۔  اگر دیکھے کہ سر کے بال لیے ہو گئے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ لمبی عمر پائے گا۔

2

اگر دیکھے کہ اس کے بال چھوٹے تھے۔ اور مزید بال سر میں لگائے ہیں اگر صاحب خواب غنی تھا۔ تو اس کا مال اور بڑھ جائے گا۔قرضہ سے تجارت کرے گا ۔

3

 اگر رائی تنگدست ہے۔ تو دلیل ہے اس پر بہت سارا قرض ہے۔

4

اور اگر دیکھے کہ اس کے بال سیدھے ہیں یا گھونگھریالے ہیں تو شرافت و صبر کی دلیل ہے۔

5

 اور اگر دیکھے کہ اس کے سیدھے بال گھونگھریالے ہو گئے ہیں

۔ تو ذلیل و عاجز ہو گا اور حالت بدتر ہو جائے گی۔5

6

اور اگر دیکھے کہ اس کے گھونگھریالے بال سیدھے اور لمبے سیدھے ہو گئے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اس کا مال بٹ

جائے گا۔

7

اگر بال نرم و ملائم ہیں تو اس کے سردار کے مال میں اضافہ ہوگا۔

8

اگر وہ غنی تھا تو یہ اس کا مال ہے اور اگر وہ تنگدست تھا تو یہ اس کے واجب الاداء قرضے ہیں ۔

9

 اگر دیکھا کہ اس کے بال گھونگھریالے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے سردار کو سیادت وعزت حاصل ہوگی ۔

10

 جس نے دیکھا کہ اس کے بال لمبے ہیں اور وہ خوش ہے تو یہ مبارک ہے خاص طور پر عورتوں کے حق میں ۔ چونکہ عورتیں دوسروں کے بال زینت کی غرض سے استعمال کرتی ہیں ۔

11

 اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے سر کے بال بہت زیادہ ہیں

اور داڑھی بڑی ہوگئی ہے اور بالوں کی لٹیں بنالیں تو اس کے ذمے واجب الاداء بہت سارے قرضے ہیں۔

12

بال کی تعبیر اموال سے بھی کی جاتی ہے اس شخص کے حق میں کہ جو ان کا مالک ہے یا ان کو جمع کرتا ہے۔ اور مونچھوں بغلوں کے بالوں کا زائل کرنا قرض سے بری الذمہ ہونے، غم دور ہونے اتباع سنت کی دلیل ہے بالوں کی لٹیں بنانا امور کی پختگی کی دلیل ہے۔

13

عورتوں کی بالوں کے لٹیں خیر کی علامت ہیں اور جو شخص عام طور پر بالوں کی لٹیں بنا کر رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ مال حفاظت سے رکھتا ہے اور جمع کرتا ہے۔

14

فقیر اور نا بینا وغیرہ کے حق میں لٹیں تنگی کی دلیل ہیں ۔

15

 اگر دیکھے کہ بال غیر معتاد جگہ پر نکل رہے ہیں تو دلیل ہے اس کو صدمہ پہنچے گا۔

16

 اگر دیکھے کہ زمانہ حج میں بال منڈا رہا ہے یا گستر ا رہا ہے تو امن کی علامت ہے بال کتر نا اور نو چنا بشر طیکہ خلقت کو بگاڑنے کی حد تک نہ ہو تو غم زائل ہونے ک دلیل ہوتا ۔ ہے،

17

بعض معبرین فرماتے ہیں کہ بالوں کو نو چنا دلیل ہے کہ رائی نہ چاہنے کے باوجود قرض کی آدائیگی کرے گا۔

18

اگر ھاشمی نے خواب دیکھا کہ اس کے بال دراز ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ غلاموں کا مالک بنے گا۔ جب فوجی سپاہی نے یہی کچھ دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کا اسلحہ اور زینت میں اضافہ ہوگا۔

19

 اگر دیکھے کہ اس کے بال گھوڑے کے بالوں کی مانند ہیں

تو دلیل ہے کہ یہ شخص اگر چور یا بھگوڑا غلام ہے تو گھوڑا ہتھیائے گا اگر وہ آزاد ہے تو اس کو بچنا چاہئے کہ کہیں وہ غلام نہ بنا لیا جائے ۔

20

 اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے بال خنزیر کے بالوں کی مانند ہیں تو سختیاں کے پہنچنے کی دلیل ہے۔بالوں کا زیادہ ہو نا غموں کے زیادہ ہونے کی علامت ہے اور اگر وہ کثرت بالوں پر خوش تھا تو دلیل ہے کہ خوشیوں میں اضافہ ہوگا۔

21

اور عورت کے بالوں کی سیاہ ہونا دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس سے محبت کرتا ہے اور ہر حال میں استقامت کا دامن تھامے رکھتا ہے۔

22

 اگر عورت نے دیکھا کہ اس نے اپنے بال کھولے ہوئے ہیں

تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر کہیں غائب ہو جائے گا۔

23

 اگر دیکھا کہ وہ ہمیشہ ننگے سر رہتی ہے تو دلیل ہے کہ شوہر لوٹ کر نہ آئے گا۔

24

اگر عورت نے دیکھا کہ اس کے بال بہت زیادہ ہیں اور لوگ اس کے بال دیکھ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ یہ عورت رسوا ہوگی ۔

26

 اگر کسی آدمی نے دیکھا کہ اس کے سر پر بالوں کی مینڈھیاں ہیں تو یہ اس کے مضبوط وقوی ہونے کی دلیل ہے۔

27

 اگر دیکھا کہ اس کے سر کے پچھلے حصے کے بال جھڑ گئے ہیں تو اشارہ ہے کہ یہ شخص کسی وقت ذلیل ہو گا ۔

28

 اور اگر دیکھا کہ اس کے سر کے پچھلے حصے کے بال گر گئے ہیں تو دلیل ہے کہ بڑھاپے میں ذلت اُٹھائے گا۔

29

 اگر دائیں حصے کے بال جھڑے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے اقرباء میں سے مرد اس کو تکلیف پہنچائے گا۔ 

30

اگر بائیں جانب کے بال گرے ہیں

تو دلیل ہے کہ اپنے اقرباء میں سے کسی عورت سے تکلیف سے پہنچے گی

31

اگر اس شخص کے قرابت دار نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس کو خود اپنے آپ سے تکلیف پہنچے گی ۔ 

32

بغلوں کے بالوں کا لمبا ہونا مقصد برآری کی دین کی مضبوطی اور اس کی عزت و توقیر کی علامت ہے ۔

33

 اگر دیکھے کہ بغل کے بال بہت کثیر مقدار میں ہیں تو دلیل ہے کہ یہ شخص اپنی مستقل مزاجی کے ذریعے سے بہت سا مال حاصل کرے گا مگر دین اور مروت کی طرف لوٹنا نصیب نہ ہو گا ۔

34

 اگر دیکھا کہ بالوں میں بہت ساری جوئیں پڑ گئی ہیں تو کثرت عیال کی دلیل ہے

35

 اگر دیکھے کہ اس کے بال عام عادت سے بہت زیادہ بڑے ہو گئے ہیں اور اس کو پسند تھے تو یہ اس کی

خواہش اور ارادہ ہیں اسے غنا حاصل ہوگا اور اپنے قرضے چکائے گا۔ گھر والوں پر فراخی کرے گا۔

37

اگر دیکھا کہ اس کے بال اتنے لمبے ہیں کہ

جس کی نظیر نہیں اور لوگوں کے سامنے جا رہا ہے تو دلیل ہے۔ کہ اس پر قرضہ لاحق ہو گا اور اس کو چکانے سے قاصر ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ بالوں کی لمبائی طویل شقاوت کی علامت ہے۔ اور بعض نے فرمایا کہ کثرت اطفال وعیال کی دلیل ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ خوف خدا میں اضافہ ہوگا اور دنیا میں رنجیدہ ہونے گا۔

38

جس نے دیکھا کہ اس کے سر کے بال پہلے سے کم ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے غم میں کمی واقع ہوگی ۔

39

 اگر دیکھا کہ کوئی اس کے بال اکھاڑ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال کے حوالے سے مصیبت پیش آئے گی

40

۔ اگر عورت نے دیکھا غیر موسم حج میں کہ مرد اس کے سر کے بال کاٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ میاں بیوی میں لڑائی ہوگی ۔ اور شر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر یہ موسم حج میں ہے تو عورت کی دین داری دیانت اور دنیاوی زندگی کی بہتری کی دلیل ہے۔

41

 اگر دیکھا کہ کوئی مرد اس کے سر کے پچھلے حصے کے بال کاٹ رہا ہے

تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس سے چھپ کر غیر عورتوں سے تعلقات استوار کرے گا۔

42

اگر دیکھا کہ وہ مناسب مقدار و انداز سے سر میں تیل لگا رہا ہے تو اس کے لئے زینت کی دلیل ہے۔ اگر وہ تیل بہ گیا تو دلیل ہے کہ غم آوے گا۔

43

 اگر اس کی خوشبو بھلی معلوم ہوئی ہے تو یہ اچھی شہرت کی علامت ہے۔

44

جس نے دیکھا کہ وہ سر میں جوئیں دیکھ رہا ہے

تو دلیل ہے کہ بعض عیوب پر مطلع ہوگا۔  اور جس نے دیکھا کہ وہ اپنے سر میں کنگھا کر رہا ہے

45

اور سر سے کوئی جوں گری ہے تو دلیل ہے کہ وہ میراث میں حاصل ہونے والے مال میں سے خرچ کرے گا۔ یا اس کا کوئی عیب ظاہر ہو گا ۔

46

 اگر دیکھا کہ اس کے کچھ بال واپس آگئے ہیں تو اس کا کچھ مال جا چکا ہے یا جائے گا۔

47

 اگر دیکھا کہ بال چہرے یا غیر معتاد جگہ پر اگ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ اس پر بہت سارے قرضے چڑھیں گے۔

48

 اگر کسی نے دیکھا کہ بال اس کی ہتھیلی پر آگ آئے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔  سینے یا زبان پر بالوں کا اُگنا حکمت، قوت بیان اور فطانت کی دلیل ہے۔

49

 اگر یہ بال حد سے بڑھ گئے تو دلیل ہے کہ پھر سے غم۔ صدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

50

۔اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے پیٹ پر بہت زیادہ بال اُگ آئے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ غمزدہ اور بہت زیادہ مقروض ہوگا۔

51

 اگر کسی نے دیکھا بازو کے بال جھڑ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی کمائی ضائع ہو جائے گی ۔  اور جس نے دیکھا کہ اس کی پنڈلیوں کے بال گھنے ہو گئے ہیں اور وہ انہیں بٹ رہا ہے

 

khwab mein sar k baal dekhna khwab mein baal dekhna khwab mein baal dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support