khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein bachra dekhna

خواب میں بچھڑا دیکھنا

khwab mein bachra dekhna khwab mein bachra dekhna

khwab mein bachra dekhna

:گوسالہ ( بچھڑا) خواب میں بچھڑا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے بچھڑا لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا اور اگر بچھڑی ہے تو لڑکی ہوگی اور اگر دیکھے کہ پچھڑے کو گھر میں لے گیا ہے اور اس پر ہاتھ پھیرا ہے۔ دلیل ہے کہ غمناک ہو گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بچھڑا اس کے گھر میں آمدروفت کرتا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے کہاور اگر دیکھے کہ اس نے جنگلی بچھڑا پکڑا ہے تو فرزند پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بچھڑے کی پشت پر سوار ہے۔ دلیل ہے کہ عجمی بادشاہ کوملے گا اور اس سے مرتبہ پائے گا۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا بچھڑا مر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا بچھڑا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کے فرزند اس سے جدائی تلاش کریں گے۔ اگر دیکھیں کہ اس کے پاس بچھڑا ہے اور اس نے اس کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے فرزند کی میراث کھائے گا۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بچھڑا سفید ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند پارسا اور مبارک اور تو نگر ہو گا اور اگر ابلق دیکھے تو درمیانے درجے پر دلیل ہے، اور اگر بچھڑا قوی اور فربہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند تندرست اور نیک احوال ہو گا اور اگر ضعیف اور ذبلا ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔

 

khwab mein bachera dekhna khwab mein bachera dekhna

 

عجل ( بچھڑا)

 خواب میں بچھڑا مذکر اولاد ہے جبکہ اسے گائے بنے یا اسے کوئی ہبہ کرے اسی طرح ہر پرندہ بھنا ہوا۔  بچھڑا خوف سے امن ہے جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قصہ میں ہے۔

بچھڑا اولاد ہے جس سے انسان کو بھلائی حاصل ہو۔ کبھی بچھڑ اغم ، تنگی معصیت اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے خروج ہے۔

اگر عورت سونے کا زیور یا عمدہ لباس دیکھے تو فرحت اور سرور کی دلیل ہے۔ کبھی اس سے فتنہ بھی مراد ہوتا ہے۔  موٹا بچھڑا مذکر لڑکے کی بشارت اور دشمنوں پر مدد ہے۔

 اگر دیکھے کہ کوئی بچھڑایا بچھڑی کا گوشت کھاتا ہے تو اسے مرد یا عورت کی جانب سے مال حاصل ہوگا۔ اگر دیکھے کہ بچھڑے یا بچھڑی پر وزن لا دا ہے اور اسے گھر میں داخل کیا ہے تو اسے شدید غم لاحق ہو گا۔

 

فصیل (گائے کا بچہ چھڑا)

 

 خواب میں گائے کا بچہ دیکھنا شریف لڑکے کی دلیل ہے۔ اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کے پاس گائے کا بچہ ہے تو اسکے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ بعض نے کہا کہ اگر وہ بچھڑا یا کسی بھی جانور کی اولا د ا سکو چھوئے تو یہ غم اور حزن میں مبتلا ہونےکی دلیل ہے۔

 

khwab mein bachra dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support