khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein bhagna

خواب میں بھاگنا

khwab mein bhagna khwab mein bhagna

khwab mein bhagna

 

: خواب میں گریختن ( بھاگنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھاگنا رہائی ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ دشمن سے یا کسی کانٹے ۔ والے جانور سے بھاگا ہے۔ دلیل ہے کہ شر اور خوف سے امن میں ہو گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ کیونکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خواب میں دیکھا تھا کہ آپ فرعون ملعون سے بھاگے ہیں۔ پھر آپ نے فرعون کی شرارت سے نجات پائی اور آخر کا اُس پر فتح ہوئی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ دشمن سے چھپ کر بھاگا ہے اور دشمن نے اس کو دیکھ لیا ہے۔ دلیل ہے کہ فکر مند ہو گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگ بھاگ رہے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی ہے تہمت لگے گی۔ فرمانِ حق تعالی ہے – يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلْ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّا أَرْضَعَتْ ( جس دن تو اُس کو دیکھے گاتو ہر ایک دودھ پلانے والی اپنے بچوں کو بھول جائے گی۔)

2

اور اگر دیکھے کہ مرد عورتوں سے بھاگتے ہیں۔ اگر عورتیں مصلح اور پار سا ہیں تو بدی پر دلیل ہے، اور اگر مفسد ہیں تو نیکی پر دلیل ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھاگنا شادی ہے۔ بشرطیکہ اس جگہ اگر اندوہ اور مصیبت کی آواز ہو۔

 

khwab mein bhagna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support