khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein bottle dekhna

خواب میں بوتل دیکھنا

khwab mein bottle dekhna khwab mein bottle dekhna

khwab mein bottle dekhna

:خواب میں قارورة ( شیشی بوتل ) دیکھنا 

1
 خواب میں اسکو دیکھنا لونڈی یا غلام کی دلیل ہے۔

2

بعض نے کہا ہے کہ عورت کی دلیل ہے۔ جیسا کہ آپ صلى الله عليه وسلم کا فرمان (رفقاء بالقوارير )شیشہ کی بوتل ایسی عورت کی دلیل ہے۔ جو اپنے راز کی حفاظت نہیں کر سکتی یا اس کی تعبیر چغلخور دوست ہے۔

3

 شیشی مرض پر بھی دلالت کرتی ہے۔

4

 کبھی شیشے کی بوتل ایسی زانیہ پر دلالت کرتی ہے جس کو ہر کوئی استعمال کرتا ہو۔

5

 اگر کوئی شخص شیشی دیکھے کہ اس میں تیل ہے تو شیشی عورت کی دلیل ہے اور تیل اسکی زینت ہے۔ اگر انہوں نے یہ تیل سر کو لگایا تو بقدر تیل زینت کی دلیل ہے اگر وہ تیل بہہ پڑا تو غم کی نشانی ہے۔

6

 خواب میں ٹوٹی ہوئی شیشی اموال کی علامت ہے ۔

7

 اگر کوئی شخص خواب میں شیشے سے کوئی چیز اٹھائے تو مال ملنے کی دلیل ہے۔

8

 خواب میں پیشاب کی بوتل دیکھنا زانیہ عورت کی دلیل ہے اگر اس میں پیشاب کیا تو زنا میں پڑنے کا اندیشہ ہے۔

9

 خواب میں شراب کی بوتل دیکھنا اموال میں ہیرا پھیری کرنے والی خادمہ کی دلیل ہے۔

10

 بعض دفعہ خواب میں بہت سی شیشیاں دیکھنا مختلف جنس کے آدمیوں پر دلالت کرتا ہے۔

11

کبھی شیشے کی بوتلیں چغل خوری اور راز فاش کرنے پر دلالت کرتی ہیں، اور ایسی قوم پر دلالت کرتی ہیں جو بے وفا اور محبت نہ کرنے والی ہو۔

12

اگر کسی نے دیکھا کہ شیشے کی بوتل ٹوٹ گئی تو

اسکے گھر سے فتنہ دور ہونے کی دلیل ہے ( صاحب کتاب فرماتے ہیں کہ ) مجھ سے ایک آدمی نے اپنا خواب بیان کیا کہ ”میں نے خواب دیکھا کہ میرے رشتہ داروں میں سے ایک فوت شدہ آدمی مجھ سے کہہ رہا ہے کہ شراب کی بوتل مجھے دے دو۔ میں نے ان کو دیدی تو انہوں نے اس سے شراب پی اور دوبارہ مجھے دے دی تو ( صاحب کتاب فرماتے ہیں کہ ) میں نے اسکی تعبیر یہ بیان کی کہ اللہ تعالی کے حکم سے ایک حاملہ عورت موت کے منہ میں جا کر پھر صحت یاب ہوگی، تو انہوں نے کہا جی ہاں میری بہن ولادت کی سختی کی وجہ سے موت کے منہ میں گئی تھی پھر صحت
یاب ہوگئی۔

 

 

khwab mein bottle dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support