khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein bhair dekhna

خواب میں بھیڑ دیکھنا

khwab mein bhair dekhna khwab mein bhair dekhna 

khwab mein bhair dekhna

:تعجیہ (مادہ بھیڑ) خواب میں بھیڑ دیکھنا

 اگر موٹی ہو تو اس کی دلالت ایک شریف النفس، سخی اور مالدار عورت پر ہوتی ہے۔  خواب میں بھیٹر کا گوشت کھانا کسی عورت کا وارث بننے کی طرف اشارہ دیتا ہے۔  اس کے اون اور دودھ مال پر دلالت کرتے ہیں ۔ کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے گھر میں بھیڑ داخل ہو گئی۔ تو یہ اسی سال مالی خوشحالی ہونے کی بشارت دیتا ہے۔

حاملہ بھیڑ دیکھنا خوشحالی اور مالی امید کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ خواب میں مادہ بھیڑ کا مینڈھا بن جانا بیوی کے ہمیشہ کے لئے بانجھ ہونے کی دلیل ہے۔  اسی طرح خواب میں بھیڑ کا دودھ دوھنا کسی عورت کی طرف سے مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔  کھانے کی غرض سے اس کو ذبح کرنا اس عورت کی طرف سے اس کی ضرورت پوری ہونے اور کھانے کی نیت کے بغیر ذبح کرنا کسی با کرہ عورت سے نکاح کرنے کی علامت ہے۔

 خواب میں بھیڑ کو اپنے گھر سے نکلتی ہود یکھنا یا ضائع ہونا یا چوری ہونا بیوی سے جدا ہونے کی علامت ہے۔  اپنے گھر میں اسے دیکھنا آنے والے سال کے خوشحال ہونے کی دلیل ہے۔  اور گھر میں حاملہ بھیڑ دیکھنا اس سال مال جمع ہونے کی دلیل ہے۔ کسی نے خواب دیکھا کہ بھیٹر نے چھلانگ مار کر اس کو ہلاک کیا تو دلیل ہے کوئی عورت اس کے ساتھ سازش کریگی۔  خواب میں بھیٹر سے جماع کرنا خوشحالی اور بلا وجہ ناگواری کی دلیل ہے۔

 بھیڑ کا بچہ جننا راحت اور فراوانی نصیب ہونے کی علامت ہے۔ کالی بھیٹر کی دلالت عربی عورت پر اور سفید کی گجھی پر ہوتی ہے۔  بہت ساری بھیڑریں نیک عورتوں کی نشانی ہیں اور کبھی بہت ساری بھیڑیں دیکھنا عموم و ہموم فقد ازواج اور زوالِ منصب کی بھی علامت ہوتا ہے۔

 

khwab mein bheria dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support