khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

خواب میں انڈا دیکھنیے کی تعبیر

خواب میں انڈا دیکھنیے کی تعبیر

 Khwab mein anda dekhna Khwab mein anda dekhna

Khwab mein anda dekhna

(خواب میں انڈا دیکھنیے کی تعبیر)

:خایه مرغ (انڈا)

:حضرت دانیال علیہ السلام

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے خواب میں انڈا کنیز پر دلیل ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ مرغی نے اُس کے سامنے انڈا دیا ہے۔ اور اس کو معلوم نہیں ہے کہ کیسا ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور مدت تک اس عورت کے ساتھ رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پکا ہوا انڈا کھاتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ رنج اور مشقت سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نیم پختہ انڈا کھایا ہے۔ تو دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اُس کو رنج و غم پہنچے گا۔  اگر دیکھے کہ چھلکے سمیت انڈا کھایا ہے دلیل ہے۔ کہ مردوں کا کفن چرائے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

اگر دیکھے کہ خود انڈا دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو بہت چاہے گا۔ اور جماع پر حریص ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ انڈوں پر پرندوں کی طرح بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ عورتوں کے پاس بیٹھے گا۔ توفائدہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ انڈا مرغی کے نیچے رکھا ہے۔ اور مرغی نے اُس کو باہر ڈال دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کا مرا ہوا کام زندہ ہو گا۔

اور بعض اہلِ تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اُس کے یہاں با ایمان لڑکا آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ انڈا ٹوٹ گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ لڑکی جوان ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کے پاس بہت سے انڈے ہیں۔ دلیل ہے کہ اُس کے بہت لڑکے ہوں گے۔ اور بلی کا انڈا تاویل میں درویش اور بے چارہ فرزند ہے۔ اور چڑیا کا انڈا خوشی پر دلیل ہے۔

بیض (انڈا )

 خواب میں انڈوں کی جگہ یا انڈوں والے برتن دیکھنے کی تعبیر عورتوں سے کی جاتی ہے ۔کسی نے دیکھا کہ اس کی مرغی نے انڈا دیا۔ تو تعبیر ہے کہ اس کے بچے ہوں گے ۔

خواب میں کچا انڈا کچا کھانے کی تعبیر مال حرام سے کی جاتی ہے۔ اور کبھی یہی خواب زنا کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اور کبھی غم آنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

 اگر خواب میں کسی کو انڈے کا چھلکا کھاتے ہوئے دیکھا تو تعبیر ہے کہ وہ شخص کفن چور ہے۔

کسی نے خواب میں اپنے ہاتھ میں انڈا دیکھا تو تعبیر ہے کہ اس کی بیوی مردے کی طرح ہوگی ۔دیکھا کہ اس کی بیوی نے انڈاد یا۔ تو تعبیر یہ کہ اس کی بیوی کا فر بچہ جنے گی ۔                           

 کسی نے دیکھا کہ اس نے انڈا دینے والی مرغی کو اپنے بغل میں لے لیا۔ اور اس نے چوزہ دیا تو تعبیر یہ ہے کہ کسی میت کے معاملے میں اس کو تکلیف دیں گے۔ اور اس کے ہاں ایک مؤمن بچہ پیدا ہوگا ۔ بلکہ ایک ایک چوزے کے بدلے ایک ایک بچہ پیدا ہو گا۔ 

      اگر کسی نے مرغے کے نیچے انڈے یا چوزے رکھ دیئے۔ تو تعبیر یہ ہے کہ وہاں ایسا استاذ آئے گا۔ جو بچوں کو نکالے گا۔ کسی کی بیوی حاملہ ہو اور وہ کسی انڈے کو مارے۔ تو تعبیر ہے وہ کسی لڑکی کا کنوار پن ختم کرنا چاہتا ہے۔      مگر ایسا کر نہیں سکتا۔  کسی نے انڈا توڑ کر اس کو دید یا تو دلیل ہے اسکی بیٹی کا کوئی کنوار پن ختم کریگا۔ 

      اگر کسی نے انڈے کے چھلکوں کو روندا اور اس سے انڈا نکل آیا۔ تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنی باندی سے ہمبستر ہوگا۔ اور اس سے بچی پیدا ہوگی ۔ 

کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کے پاس بہت سے انڈے ہیں۔ 

یہ ایسے مال کثیر کی علامت ہے جو معرض خطر میں ہو ۔خواب میں طوطے کے انڈے کی رویت نیک باندی کی علامت ہے۔

کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں چھلا ہوا انڈا ہے۔ تو یہ علامت ہے کہ اس کا کام درست ہو گا۔ مگر کچھ مشکل پیش آئے گی اور اس سے مال حاصل کریگا۔

انڈے کو اندر سے باریک جھلی کے ساتھ کھانا کفن چوری کی علامت ہے ۔

خواب میں اگر کسی نے انڈا تھما دیا تو تعبیر ہے۔ کہ اس کے ہاں شریف لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر انڈا ٹوٹ جائے تو یہ بچے کی موت کی علامت ہے ۔

 کسی نے دیکھا کہ وہ انڈوں کے چھلکے کھا رہا ہے۔ تو یہ بھی صاحب خواب کے کفن چور ہونے کی نشانی ہے۔ کہ یہ مردوں سے کفن چرائے گا ۔

 کثیر انڈے غیر شادی شدہ کے لیے شادی اور شادی شدہ کے لیے اولاد کی نشانی ہے۔ چھوٹے چھوٹے انڈوں کی تعبیر بچیوں سے اور بڑے انڈوں کی تعبیر لڑکوں سے کی جاتی ہے۔ Khwab mein anda dekhna Khwab mein anda dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support