khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

Khwab mein dino ko dekhna

خواب میں دن کو دیکھنا

Khwab mein dino ko dekhna  Khwab mein dino ko dekhna  Khwab mein dino ko dekhna

 

خواب میں دن کو دیکھنا :روز ہا ( جمع روز)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے کہ جمعہ کا دن شنبہ کا دن ہو گیا ہے دلیل ہے کہ کسی کام کو نیک سمجھ کر شروع کرے گا حالانکہ اُس میں برائی ہوگی

2

اور اگر دیکھے کہ سنیچر کا دن جمعہ ہو گیا ہے تو تاویل اول کے خلاف ہے۔

3

اور اگر دیکھے کہ رات کا دن ہو گیا تو دلیل اس کی نیکی پر ہوتا ہے

4

اور اگر دیکھے کہ دن شنبہ یعنی ہفتے کا تھا تو دلیل یہ ہے کہ وہ یہود سے دوستی کرے گا

5

اور اگر اتوار کا دن خواب میں دیکھے تو عیسائیوں کا دوست ہو گا۔ اور اگر خواب میں شنبہ کو جمعہ معلوم کرے۔ دلیل ہے کہ اہل نعمت کا دوست اور توانگر ہو گا۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سب دنوں سے بہتر جمعہ کا دن ہے اور جمعہ کے بعد شنبہ اور پنج شنبہ بہتر ہے اور دن جس قدر زیادہ صاف اور زیادہ روشن ہو گا اُسی قدر موجب خیر و برکت ہو گا۔

 

نہار (دن)

1

اس کی دلالت عموم سے نجات پانے پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت اعلی قسم کے جدید کپڑوں اور ازواج و اولاد پر ہوتی ہے۔ اور کبھی حجت کے  ظہور اور الجھے ہوئے معاملے کے کھلنے قیدیوں کے آزاد ہونے اور غائب کے لوٹ آنے پر دلالت کرتا ہے۔

 

 

بكرة النہار ( دن کی ابتداء)

خواب میں بکرۃ التہار کی تعبیر بیٹوں کے رزق یا ان کے ازواج سے کی جاتی ہے۔ کبھی اس کی تعبیر ذکر الہی اور کبھی تلاوت
قران سے کی جاتی ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support