khwab ki tabeerkhwab ki tabeer jeem se

khwab mein joon dekhna

خواب میں جوئیں دیکھنا

khwab mein joon dekhna khwab mein joon dekhna

khwab mein joon dekhna

:خواب میں جوئیں دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اُس سے شپش کو مارا ہے دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔

2
اور اگر دیکھے کہ نامعلوم شپش ہے دلیل ہے کہ اس کا دشمن ضعیف ہوگا

3

اور اگر دیکھے کہ اس پر بہت سے شیش جمع ہیں اور اُس کو کاٹتے ہیں دلیل ہے کہ لوگ اس کو طعنہ دیں گے یا اس کے مال کا نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ شپش لوگوں کا خون پیتے ہیں تو خون کی تاویل مال ہے۔

 

khwab mein joon dekhna

خواب میں جوں دیکھنا

 خواب میں جو ویں دیکھنا مال و دنیا کی دلیل ہے اور اگر نئی قمیص میں جو ویں دیکھے تو حکمران کے لئے تجدید عہدہ کی دلیل ہے۔ یا ایسا مال ملنے کی علامت ہے جس کی زیادتی کی امید کی جاتی ہو۔

2

 اگر جو ویں پرانی قمیص میں ہیں تو اس قرض کی دلیل ہے جس کی زیادتی سے ڈر ہو۔

3

خواب میں زمین پر جو ویں دیکھنا کمزور قوم کی دلیل ہے۔

4

اگر وہ جو دیں صاحب خواب کے آس پاس چل رہی ہیں تو کمزور لوگوں کے ساتھ اس کا رہن سہن ہوگا۔ اگر یہ ان کو نا پسند کرتا ہے تو ایسے دشمن کی دلیل ہے جو اس کو تکلیف پہنچانے پر قادر نہیں ہے۔

5

 جو ویں اگر اس کو کاٹیں تو دلیل ہے کہ وہ کمزور لوگوں پر طعن کریگا۔

6

 اگر کسی نے خواب میں جو ویں دیکھیں کہ وہ اس کے سینے سے گر رہی ہیں تو اس کا مزدور یا غلام یا لڑکا بھاگ جائے گا۔

7

اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے جسم سے ایک بڑی جوں جدا ہوئی ہے

تو اسکی زندگی ختم ہونے کی دلیل ہے۔ بعض نے کہا ہے جووں کی تعبیر عورت، خدام نوجوان لڑکی لڑکا، مرض، فوج اور فوجی دشمن بادشاہ اور غلمان سے کرتے ہیں۔ بادشاہوں کے لئے جو ویں غلام اور فوج اور وزراء کے لئے خدام پولیس کے لئے مددگار علماء کے لئے شاگرڈ اور تاجروں کے لئے لالچ کی دلیل ہیں۔ اور مریضوں کے لئے طویل بیماری کی علامت ہے۔

8

 اگر کسی نے ایک جوں کو کا ٹا تو وہ اپنے اہل وعیال کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے والا ہے۔

9

اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے زندہ جوں کو پھینک دیا ہے تو وہ خلاف سنت کام کریگا۔ کیونکہ آپ صلى الله عليه وسلم نے ایسا کرنے سے منع فرمایا ہے۔

10

 اگر کسی نے خواب میں جووں کو کھایا تو وہ مذکورہ افراد کی غیبت کریگا۔ زیادہ جو دیں دیکھنا عذاب کی علامت ہے ۔ اور جووں کی تعبیر اہل وعیال اور پست درجہ قوم چغل خور اور ایسے فاسد لوگ ہیں جو رشتہ داروں اور بھائیوں کے درمیان پھوٹ دالتے ہیں ۔

11

 اگر کسی نے اپنے کپڑوں پر بہت سے جو دیں دیکھیں

تو اس کی تعبیر بھلائی اور نعمت اور برکت اور تمام غموں سے خلاصی سے کی جاتی ہے۔ اور بہت سے جو دیں دیکھنا طویل مرض اور نفاق اور فقر کی دلیل ہے۔ اور ان کو قتل کرنا غموں سے نجات اور جس تختی میں مبتلا ہے اس سے خلاصی کی دلیل ہے۔

12

 کسی نے خواب میں کپڑوں سے جوؤں کو گرایا تو دلیل ہے کہ اس کی طرف مخش قسم کا جھوٹ منسوب ہوگا ۔

13

 اگر کسی کو خواب میں جوؤں نے کا ٹا تو ایک کمزور قوم اس پر تہمت لگا ئیگی ۔ جو ہیں کسی کو کاٹیں تو دلیل ہے کہ اس سے قرض کا مطالبہ  کیا جائیگا۔

14

اور خواب میں جو دیں دیکھنا عذاب ہے۔ اس لئے کہ یہ حضرت موسی کے معجزات میں سے ہے۔

 

khwab mein joon dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support