khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

khwab mein kajoor ka darakht dekhna

خواب میں کھجور کا درخت دیکھنا

khwab mein kajoor ka darakht dekhna  khwab mein kajoor ka darakht dekhna  khwab mein kajoor ka darakht dekhna

 

:درخت خرما  :خواب میں کھجور کا درخت دیکھنا

 

1

درخت خرما کھجور کا درخت اگر کھجور کا درخت خواب میں دیکھیے – تو شریف اور عالم مرد پر دلیل ہے

2

اور اگر دیکھے کہ اُس کے گھر میں کھجور کا درخت ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کا آشنا ہو گا،

3

اور اگر کھجور کا درخت باغ میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اُس کی تاویل صاحب باغ کی طرف رجوع کرتی ہے۔

 

:خواب میں کھجور کا درخت دیکھنا

1

خواب میں کھجور دیکھنا دلیل باران ہے اور کھجور کھانا ایسا رزق عام ہے کہ جس میں کوئی اور اس کے ساتھ شریک نہ ہوگا۔

2

 کبھی کھجور کھانا تلاوت قرآن کی اور دینی منفعت کے حصول کی دلیل ہے۔

3

 دبائی ہوئی کھجور ذخیرہ کئے ہوئے مال کی طرف اشارہ ہے  اور پھیلائی ہوئی کھجور نہ باقی رہنے والے مال کی دلیل ہے۔

4

 کھجور کھانا بعض اوقات ذمی ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

5

 کسی نے خواب دیکھا کہ کھجور میں اس کی طرف چلی آرہی ہیں تو دلیل ہے کہ کسی بڑے رتبے والے آدمی کی طرف سے اس کے پاس مال آئیگا۔

6

 وزن کردہ کھجور مال غنیمت پر دال ہے ۔

7

 کھجور پکنے کے موسم میں کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کھجور کے درخت سے کھجور چن رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب ایک مالدار تیز طبیعت والی شریف کثیر الخیر و البرکتہ عورت سے نکاح کریگا دوسری تعبیر یہ ہے کہ کسی شریف آدمی کی طرف سے بلا محنت کے مال ملیگا کبھی اس خواب کی تعبیر حصول علم سے بھی کی جاتی ہے۔

8

اگر بے موسم یہ خواب دیکھے تو علم بلا عمل کی علامت ہے۔۔

9

 کسی نے دیکھا وہ کھجور کے خشک تنے سے تازی کھجور حاصل کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی منافق آدمی سے علم نافع حاصل کر یگا

10

 اگر مذکورہ خواب کوئی غمزدہ شخص دیکھے تو غم سے نجات پائے گا جیسا کہ حضرت مریم علیہا السلام کا واقعہ ہے وهدى إِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسَاقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا

11

 کسی عورت نے خواب دیکھا کہ وہ کچھے سے کھجور کھا رہی ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے شوہر کی میراث حاصل کریگی اور یہ میراث اس کے لئے پوشیدہ طور پر مطلقہ ہونے کی وجہ سے حرام ہو گی۔

12

اگر یہی خواب مرد دیکھے تو یہ بیوی کے خفیہ طور پر مطلقہ ہونے کی علامت ہے۔

13

کسی نے خواب میں کھجور اٹھائی اور اس کو دو ٹکڑے کر کے اس سے گٹھلی نکالی تو اشارہ ہے کہ اس کے ہاں بچہ پیدا ہو گا

14

 کسی نے دیکھا کہ کھجور کے درخت سے انگور کے کالے دانے چن رہا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کی بیوی کسی کالے رنگ کے غلام سے بچہ جنے گی کھجور کی تعبیر رزق حلال سے بھی کی جاتی ہے

15

 کسی نے دیکھا کہ وہ بہترین کھجور میں کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب اچھی اچھی باتیں سنے گا یا منفعت عظیمہ حاصل کر یگا

16

 کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کھجور دبا رہا ہے تو دلیل ہے خزانوں سے اس کو مال ملے گا یا تیموں کا مال اس کو حاصل ہوگا یا وہ اپنا مال سٹور کریگا۔

17

 کسی نے دیکھا کہ وہ چالیس کھجوریں کھجوروں کے موسم میں کھا رہا ہے تو تعبیر ہے کہ چالیس ہزار درھم پائے گا  کسی نے دیکھا کہ خنزیر کے پیٹ سے کھجوروں کی ٹوکریاں نکل رہیں ہیں اور وہ اٹھا رہا ہے اور اپنے گھر کی طرف لے جارہا ہے تو تعبیر ہے کہ کفار کا مال بطور غنیمت حاصل کر یگا

18

 کسی نے دیکھا کہ وہ کھجور چوس رہا ہے اور کسی دوسرے کو پکڑا رہا ہے اور وہ بھی اس کو چوس رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص صاحب خواب کے ساتھ کسی نیک کام میں شریک ہوگا

19

 بعض دفعہ کھجور کھانے کی تعبیر حصول حلاوتِ ایمان سے کی جاتی ہے۔

 

عجوه ( عجوه هجور)

1
خواب میں عجوہ حلال و طیب، مال کی دلیل ہے۔ یہ اور دیگر کھجور میں ہر مرض کی دواء کی علامت ہیں خاص طور سے مدنی کھجوریں ۔

 

khwab mein kajoor ka darakht dekhna khwab mein kajoor ka darakht dekhna khwab mein kajoor ka darakht dekhna khwab mein kajoor ka darakht dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support