khwab mein reti dekhna khwab mein reti dekhna
:خواب میں ریتی دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔
1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سوہان(ریتی) ہے اور اس سے زنگار اتار رہا ہے دلیل ہے کہ مشکل کام اس پر کشادہ ہو گا۔
2
خاص کر اگر لوہا اس کی ملک ہے اور اگر دیکھے کہ پاکیزہ اور روشن لوہے کو کسی چیز سے رگڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے ذلت اور نقصان دیکھے گا اور بعض نے بیان کیا ہے کہ سوہان نرم بات ہے۔
3
اور اگر دیکھے کہ اس کا سوہان ٹوٹا ہے یا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی کام کرے گا اور درست نہ ہو گا۔
حضرت جابر مغربی” نے فرمایا ہے
1
حضرت جابر مغربی” نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ گھر کے تانبے کے برتن سوہان سے اجلے کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے کوئی چیز گھر کے خادم کو ملے گی۔ یا اس کی وجہ سے خادم کام سے خلاصی پائے گا۔
:خواب میں ریتی دیکھنا
1
خواب میں برادہ دیکھنا، مالدار عورت کی علامت ہے جو کثیر خدمت گار رکھتی ہو۔ چنانچہ خواب میں اس کو دیکھنا اس عورت کی جانب سے مال ملنے کی علامت ہے۔