khwab ki tabeerkhwab ki tabeer hhay se

khwab mein khazana dekhna

خواب میں خزانہ دیکھنا

khwab mein khazana dekhna khwab mein khazana dekhna

khwab mein khazana dekhna

:خواب میں خزانہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے خزانہ پایا ہے دلیل ہے کہ۔ بیمار ہو گا یا اس کے دل کو رنج پہنچے گا اور۔ اگر اس کا خزانہ ضائع ہے تو اس کا تاویل اول کے خلاف ہے۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علہ نے فرمایا ہے۔

 کہ خواب میں خزانہ پانے والا کسی خراب جگہ میں بیمار یا ہلاک ہو گا۔ اور اگر آباد جگہ سے خزانہ پائے گا۔ دلیل ہے کہ بیماری سے شفاء پائے گا۔

khwab mein khazana dekhna

خواب میں خزانہ دیکھنا :کنز (خزانه)

1
خواب میں خزانہ دیکھنا علم ہے۔

2

اگر کسی نے خواب میں خزانہ پایا

تو اگر وہ طالب علم ہے تو علم حاصل کر یگا اگر تا جر ہے تو اس کی تجارت میں ترقی ہوگی۔

3

اور اگر خواب میں خرچ کیا تو سخاوت کریگا اگر مملکت والا ہے تو اس کو ولایت اور انصاف حاصل ہوگا اس طرح ہر فن والا اپنے فن میں ترقی کریگا۔

4

 بہت خزانے دیکھنا مختلف ملکوں میں کام کرنے کی علامت ہے ۔

5

 اگر خواب میں خزانہ پایا لیکن اس میں تھوڑا مال ہے تو اس کو سخت مشقت حاصل ہوگی ۔

6

اگر اس میں مال زیادہ ہو تو یہ غم اور بلاء پر دلالت کرتا ہے۔

7

اگر بار بار زیادہ دیکھا تو اس کی موت پر دلالت کرتا ہے۔ 

8

اگر کسی نے خواب میں خزانہ دیکھا تو وہ بے پرواہ ہو جائے گا اور حاکم اس کے خلاف فیصلہ کرے گا۔

9

اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے بہت بڑا مال حاصل کیا تو دلیل ہے دنیا سے شہادت کی حالت میں جائے گا۔

10

 اگر بادشاہ نے خواب میں

بہت سا خزانہ دیکھا اور بہت ہی خوش حالت میں ہے۔ تو یہ اسکی مملکت کے زوال کی دلیل ہے۔ اور خزانہ معاملات کے آسانی پر بھی دلالت کرتا ہے اس لئے کہ جو کچھ اس خزانہ میں ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے عام طور پر مشقت و کلفت نہیں ہوتی ۔

11

کبھی خزانہ میراث اور غم اور تنگ دستی پر بھی دلالت کرتا ہے۔ شادی کے خواہشمند پر خزانہ کی دلالت باکرہ عورت اور کان کی دلالت یہ بہ عورت پر ہوتی ۔ کبھی خزانہ اس مال پر دلالت کرنا ہے۔ جو انسان دفن کرے اور اس کی زکوۃ ادا نہ کرے اور خزانہ منافع بخش سرمایہ ہے اور کبھی خزانہ صراف یا جو ہری پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی کنز ضائع چیز کے موجود ہونے اور بھولنے کے بعد یاد آنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

12

 اگر خواب میں خزانہ پایا اور اس خزانہ تک پہنچنے میں کوئی رکاوٹ موجود ہو تو یہ ایسے شخص پر دلالت کرتا ہے جو بخیل مالدار ہو اور زکوۃ کو روکتا ہو ۔

13

 اگر عالم ہے تو اپنے علم میں

بخل کر رہا ہے اگر وہ ذمہ دار ہے تو وہ اپنے رعایا کے ساتھ انصاف نہیں کر رہا ہے، اگر صاحب خواب عورت ہے تو اس کی صیانت اور بخیلی پر دلالت کرتا ہے۔

14

اگر اس خزانہ پر کوئی رکاوٹ نہیں ہے تو اپنے مال کو بے جا استعمال کرنے اور اپنے عزت کو بے محل استعمال کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ اور یہ خواب عورت کے علاوہ دوسروں کے لئے اچھا ہے۔

15

 اگر بادشاہ نے خواب میں خزانہ پایا اور اس میں دنانیر تھے اور لوگ اس خزانہ سے لے رہے تھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی فوج اس کو دھو کہ دیگی دوسرا با دشاہ اس پر حکم چلائے گا اور اس کو اپنی طرف مائل کر یگا خاص طور پر اگر ان دنا نیر میں اجنبی نام ہو۔

16

خزانہ شریف لڑکے پر بھی دلالت کرتا ہے اور مال پر بھی دلالت کرتا ہے۔

khwab mein khazana dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support