khwab ki tabeer noon se

khwab mein nakhun dekhna

ناخن

khwab mein nakhun dekhna

khwab mein nakhun dekhna

khwab mein nakhun dekhna

ناخن

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں ناخن سخاوت اور قوم اور لوگوں پر دلیل ہے اور۔ بعض اہل تعبیرنے بیان کیا ہے کہ ہتھیار والے کے حق میں ناخن ہتھیار ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ناخن مقراض سے کاٹے ہیں- دلیل ہے کہ اس کا دین قوی ہو گیا۔۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

کہ خواب میں ناخن قوت اور توانائی اور دنیا کا مال حاصل کرنا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن ٹوٹے ہیں- دلیل ہے کہ مال حاصل نہ کر سکے گا۔  اگر دیکھے کہ اس کا ناخن گراہے اور پھر دوبارہ اگاہ اور زیادہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام اچھا ہو گا اور بہت سامال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن سیاہ اور نیلے ہوئے ہیں تو مصیبت پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ ناخن اس قدر دراز ہوئے ہیں کہ ٹوٹنے کا خوف ہے تو اس کی تاویل بری ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن جڑ سے کٹے ہیں اور متغیر ہوئے ہیں تو اس کے کاموں کی بستگی پر دلیل ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

اگر دیکھے کہ اس کے ناخن حد اعتدال پر ہیں. تو دین اور دنیا کی صلاح پر دلیل ہے. اور اگر دیکھے کہ اس نے ناخن درست کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال پائے گا اور ہاتھ اور پاؤں کے ناخن کی ایک ہی تاویل ہے اور. بعض ابل جبیر نے بیان کیا ہے کہ ہاتھ کے ناخنوں کی تاویل مال حاصل کرتا ہے۔ اور پاؤں کے ناخن کی تاویل بھی مال ہی ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ان کا دیکھنا چھے وجہ پر ہے۔ (۱) قوت و دانائی

(۲) لوگوں کی مقدار دنیا میں (۳) دلیری (۴) فرزند (۵) منفعت
(1) غلام زادے یا برادر زادے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support