khwab ki tabeerkhwab ki tabeer chay se

khwab mein pani ka chashma dekhna

خواب میں پانی کا چشمہ دیکھنا

khwab mein pani ka chashma dekhna khwab mein pani ka chashma dekhna

khwab mein pani ka chashma dekhna

:خواب میں پانی کا چشمہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پانی کا چشمہ سرداری ہے اور بخشش کرنے والا جوانمرد، خوش مزہ اور خوشبودار پانی جیسا ہے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: فِيهَا عَيْنٌ جَارَيَةٌ (اس میں چشمہ جاری ہے)

2

اور اگر چشمے کا پانی سیاہ اور گندہ اور بدصورت ہے تو دلیل ہے کہ انجام غم اور بیماری اور مصیبت ہے۔

3

اور اگر دیکھے کہ اُس چشمے سے مسح کرتا ہے تو دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا

4

اور اگر دیکھے کہ چشمہ کا پانی زیادہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عزت و مرتبہ اور اس ملک میں سخاوت زیادہ ہوگی۔

5

اور اگر دیکھے کہ چشمہ کے پانی میں نقصان ہو گیا ہے تو اس کی تاویل اوّل کے خلاف ہے

6

اور اگر دیکھے کہ چشمے کا پانی خشک ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی سخی سردار اس ملک سے رحلت کرے گا۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اُس کے گھر میں یا اُس کی دُکان میں پانی کا چشمہ ظاہر ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس چشمہ کی قدر و قیمت پر اُس کو غم و اندوہ ہو گا

2

اور اگر پانی کو تیرہ اور ناخوش دیکھے تو اور زیادہ غم و اندوہ سخت ہو گا

3

اور اگر دیکھے کہ اس چشمہ میں ہاتھ منہ دھویا ہے تو دلیل ہے کہ اگر غلام ہے تو آزاد ہو گا۔

4

-اور اگر غمناک ہے تو غم سے نجات پائے گا اور اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا۔ قرضدار ہے تو قرض سے سرخرو ہو گا

5

اور اگر گنہگار ہے تو توبہ کرے گا

6

اور اگر حج نہیں کیا ہے تو حج کرے گا۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چشمہ کا پانی صاحب خواب کی عمر پر دلیل ہے۔ خاص کر اگر پانی میں ہاتھ مارا ہے تو چشمہ کے مطابق غمر ہوگی اور کھڑا پانی جاری پانی سے تاویل میں کمزور ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ اگر چشمہ کا پانی کھڑا ہے تو تاویل میں دین کی خیر اور دین کی صلاح ہے اور اگر جاری ہے تو غم واندوہ پر دلیل ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چشمہ کا پانی دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔

اول سرداری اور سخاوت

دوم غم واندوہ

سوم مصیبت،

چهارم بیماری،

پنجم عمر اور زندگی پانا۔

 

 

 

 

khwab mein pani ka chashma dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support