khwab ki tabeer pay se

khwab mein per dekhna

پر

khwab mein per dekhna

khwab mein per dekhna

پر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پروں کے ساتھ اڑتا ہے۔ پرندے جیسے اس کے سر پر ہیں تو دلیل ہے کہ پروں کے اندازے پر اس کو بزرگی اور سرداری ملے گی۔

اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں پر دیکھنا قوت اور پناہ ہیں۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پروں کے ساتھ اڑتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ سفر کو جاۓ گا۔ اور اس کا کام نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس پرندے کے پر ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو خیر و منفعت حاصل ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پر گر گئے ہیں تو دلیل ہے کہ بزرگی اور مرنے سے گرے گا اور مال کا نقصان ہو گا۔
کسی نے خواب دیکھا اس کے دو پر لگے ہوئے ہیں تو دلیل ہے اس کے ہاں دو بیٹے پیدا ہوں گے۔

 پر کی تعبیر مال سے بھی کی جاتی ہے اور بھی اسکی دلالت پینے کی چیزوں پر ہوتی ہے۔

 کبھی پرکی تعبیر کھیتی کے نباتات ہوتے ہیں۔

 خواب میں دیکھا اسکوپر لگے ہیں اور وہ اڑ رہا ہے تو یہ دلیل قوت ہے۔

 اگر دیکھا پر لگے ہیں مگر اڑنہیں رہا ہے تو یہ خیر پہنچنے کی دلیل ہے۔

 دونوں پروں کی دلالت اولاد پر ہوتی ہے۔ چنانچہ خواب میں پر کا ٹوٹ جانا بیٹے کے بیمار ہونے کی علامت ہے۔

اور پرکا اکھڑ جانا بیٹے کے مر جانے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

 کبھی پروں کی دلالت مال پر اور بھی سفر پر بھی ہوتی ہے۔

 پر لگنا زخم لگنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

 کبھی پروں کے بھاری ہونے کی وجہ سے نہ اڑ سکنا گناه وعقوبت میں مبتلا ہو نے دلالت کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support