khwab ki tabeer seen se

khwab mein saanp dekhna

سانپ

khwab mein saanp dekhna

khwab mein saanp dekhna

khwab mein saanp dekhna

  سانپ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سانپ بد خواہ اور پوشیده دشمن ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں سانپ ہے تو گھریلو دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر جنگل میں دیکھے تو بیگانہ دشمن پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ سے لڑائی کی ہے۔ دلیل ہے توکہ دشمن سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس پر غالب آیا ہے۔ تودلیل ہے کہ دشمن پر فتح نہ پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کو کاٹا ہے۔دلیل ہے کہ دشمن سے نقصان پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ کو مارا ہے۔ تو دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال کھائے گا۔ اور خیر اور
خوشی دیکھے گا۔

اور اگردیکھے کہ اس نے سانپ کے دو ٹکڑے کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ دشمن سے انصاف حاصل کرے گا۔ اور اگر دونوں ٹکرے اٹھائے ہیں -دلیل ہے کہ دشمن کا مال کھائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کے ساتھ مہربانی سے بات کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو درپیش عجیب کام ہو گا۔ کہ اس سے شادی اور خوشی دیکھے گا۔

اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کے ساتھ تندہی اور تیزی سے بات کی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائے گا.اور اگر مرا | ہوا سانپ دیکھے۔ دلیل ہے کہ حق تعالی اس سے شر اور آفت کو دور کرے گا۔ اور اس کو تکلیف نہ ہوگی۔

اگر دیکھے کہ سانپ اس کا تابعدار ہے

دلیل ہے کہ مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔
دیکھے کہ سانپ اس سے بھاگتا ہے اور اس کو پڑھ نہیں سکا ہے۔
تو دشمن کے ضعف پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سبز سانپ ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن دیندار اور امانت ہو گا اور اگر دوسرے سانپوں کے علاوہ سیاہ سانپ کو دیکھے تو شکر پر دلیل ہے اور اگر سانپ زرد ہے
تو بیمار صورت دشمن پر دلیل ہے اور اگر سرخ دیکھے تو معاشر اور عیش پسند
تو دشمن پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ سانپ کے بہت سے پاؤں ہیں-
دلیل ہے کہ اس کا دشمن قوی اور دلاور ہوگا اور اگر دیکھے کہ بہت سانپ
اس کے سامنے جمع ہیں اور اس کو ستاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت
سے خویش دشمن ہوں گے لیکن ان سے نقصان نہ دیکھے گا اور اگر دیکھے
کہ سانپوں کے سینگ اور بہت سے دانت ہیں- دلیل ہے کہ اس کا دشمنکینہ اور اور بد خصلت ہو گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

اگر دیکھے کہ سانپ اس کی ناک یا کان با پستان یا پیشاب پاخانے کی جگہ سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اس کا دشمن ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس کے منہ سے نکلا ہے۔دلیل ہے کہ وبال جان بات کرے گا۔

حضرت اسرائیل اشعث رحمته الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ سفید سانپ
کا دیکھنا دشمن کو دیکھنا ہے اور سیاہ سانپ پانی ہے اور اگر دیکھے کہ سانپ سے
بھاگتا ہے اور اس کو سانپ نے نہیں دیکھا ہے۔ دلیل ہے کہ آرام اور خوشی
پائے گا اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کو پڑا ہے اور دکھ نہیں دیا ہے
دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور دشمن سے امن میں ہو گا۔اور

حضرت خالد اصفهانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
اگر دیکھے کہ ہر سانپ اس کا مطیع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ خزانہ پائے گا
اور اگر دیکھے کہ اس کی آستین سے سانپ نکلا ہے۔
دلیل ہے کہ اس کا فرزند اس کا دشمن ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ
کو مارا ہے اور اس کا خون اپنے جسم پر ملا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کا مال حاصل
کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے بستر پر سانپ ماراہے۔ دلیل ہے کہ
اس کی عورت مرے گی اور اگر دیکھے کہ سانپ اس کے گریبان یا اس کے
منہ سے نکل کر زمین میں گھسا ہے۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا اور خاردار خواب
میں ضعیف اور کمزور دشمن ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سانپ کا دیکھنا دس وجہ پر ہے۔

۔1۔طاقت ۔2۔زندگانی3۔۔ سلامتی ۔۔4 بادشاہی ۔5 ۔سپہ سالاری ۔6۔عورت۔7 ۔دولت ۔۔8 موت۔9 ۔لڑکا ۔۔10 سیلاب۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support