khwab ki tabeer suad se

khwab mein sabun dekhna

صابون

khwab mein sabun dekhna

khwab mein sabun dekhna

khwab mein sabun dekhna

صابون

حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے ۔کہ پرانا کپڑا صابون سے دھو تا ہے دلیل ہے برے کاموں سے رکے گا۔
اگر خواب میں دیکھے کہ صابون کھایا ہے ۔دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا. اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو صابون کھانے کے لئے دیا ہے۔ اور اس نے کھایا ہے دلیل ہے کہ اپنا مال کسی کو کھانے کو دے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا صابون ہے اور اس نے اپنا کپڑا دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا ہاتھ صابون سے دھویا ہے دلیل ہے کہ لوگوں سے الگ رہے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ ۔ نے فرمایا ہے کہ خواب میں صابون کا خریدنا فروخت کرنے سے بہتر ہے۔ اور اگر صابون سفید ہے اور آگ پر خوشبو دیتا ہے۔  تو نہایت عمدہ تاویل ہے اور خواب میں صابون گر یعنی صابن بنانے والا سردار ہے۔

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا

” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support