khwab ki tabeerkhwab ki tabeer gaaf

khwab mein ghee dekhna

خواب میں گھی یا آئل دیکھنا

khwab mein ghee dekhna khwab mein ghee dekhna

khwab mein ghee dekhna

 

:خواب میں گھی یا آئل(روغن) دیکھنا

:حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھی دیکھنا مال اور نعمت ہے اور بعض کہتے ہیں کہ وراثت ہے۔

اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس گھی ہے اور اُس نے کھایا ہے دلیل ہے کہ۔ اس قدر مال اور نعمت پائے گا اور لوگوں میں عزیز ہو گا۔ اور روغن بکری کی بھی تاویل یہی ہے لیکن روغن گاؤ روغن دنبہ سے بہتر ہے اور روغن بادام اور روغن کنجد مال اور نعمت ہے سرے قیمتی روغن جیسے روغن بلسان روغن بنفشه روغن زیتون، دلیل ہے کہ سب دیہاتی مرد سے منفعت ہے اور روغن زیتون  عرب سے منفعت ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کا تمام جسم روغن سے آلودہ ہے دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ سر پر گھی ملا ہے تو آرائش پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ خوشبودار روغن ہے جیسے بنفشہ اور چنبیلی کا روغن تو دنیا کی آرائش پر دلیل ہے اور سب روغن جب خوشبودار ہوں تو بہتری پر دلیل ہیں اور بدبودار بدی پر دلیل ہے۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روغن زیتون مال اور نعمت ہے۔

2

اور اگر خواب میں دیکھے کہ ایک مرد دوسرے مرد کے سر پر تیل ملتا ہے دلیل ہے کہ اس شخص کے ساتھ وہ مکر اور حیلہ کرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو روغن ملنا آرائش کی دلیل ہے لیکن ساتھ ہی اندوہ اور غم بھی ہے

2

اور اگر دیکھے کہ روغن سے سینے کو چکنا کرتا ہے دلیل ہے کہ جھوٹی قسم کھائے گا۔

 

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ تمام روغن تاویل میں برے ہیں لیکن روغن زیتون کا کھانا مال کی دلیل ہے اور ملنا غم و اندوہ کی دلیل ہے۔

2

اور اگر دیکھے کہ اُس کا کپڑا روغن سے آلودہ ہوا ہے دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔

 

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے

1

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ عمدہ روغن خواب میں چھ وجہ پر ہے

خوبصورت عورت

 کنیز

نیک تعریف

 منفعت

اچھی باتیں 

نیک طبیعتیں اور بدبودار روغن کی دلیل تین وجہ پر ہے (1) بازاری عورت (2) بد کاری (3) بری باتیں

 

khwab mein ghee dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support