khwab ki tabeer zaa se

Khwab Mein Zakat Dene Ki Tabeer

زکوۃ

Khwab Mein Zakat Dene Ki Tabeer

Khwab Mein Zakat Dene Ki Tabeer

زکوۃ

حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے

اگر دیکھے کہ اس نے مال کی زکوۃ دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ فطر کا صدقہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ نماز روزہ اور تسبیح زیادہ کرے گا۔ اور نجات پائے گا۔ قرض سے سبکدوش ہو گا۔ یابیمار ہے تو شفا پائے گا۔ اور اگر کوئی اس کا دشمن ہے تو اس پرگرفت پائے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

۔ کہ اگر دیکھے مال کی زکوۃ دیتا ہے. دلیل ہے کہ اس کا مال اس کے قبضے میں آئے گا اور اس سے بلا دور ہوگی-

کیو نکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا ہے
(اپنے مال کو زکوۃ دے کر محفوظ رکھو)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

اگر دیکھے کہ اپنے مال کی
زکوۃ دے رہا ہے. تو یہ مال کے زیادہ ہونے پر دلیل ہے۔

فرمان حق تعالی ہے (اور جو تم خاص رضائے الہئی کے لئے زکوة دو گے
( تو تمہی اپنے مال کو دگنا کروگے

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ خواب میں صدقہ اور زکوة کا دنیا آٹھ وجہ پر ہے۔
۔1۔ بشارت (2) خیر و برکت (3) مشکل کام کا حل ہونا (4) مراد کا پورا ہونا (5) روشنائی (6) غم سے نجات پانا (7)زیادتی (8) دشمن پر فتح۔

 کبھی خواب میں مال کی زیادتی اور دو گئنے ہونے کی علامت ہے۔

 اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے مال کی زکوة دے رہا ہے۔ تو یہ اسکے بڑھنے اور زیادہ ہونے کی علامت ہے۔

اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اپنا مال ان لوگوں پر خرچ کر رہا ہے۔ جن پر اللہ نے فرض کیا ہے تو اگر مالدار ہو تو وہ مال ونعمت پائیگا۔ اور نماز کوا سکے اوقات میں پڑھتا ہوگا۔

 اور مالدار کا اپنے مال کی زکواة دینا خیر اور دشمن سے بچاؤ کی دلیل ہے۔

 زکوہ رات کے تہجد پربھی دلالت کرتا ہے اور نفلی روزوں کی کثرت پر بھی زکوة کا نکالنا۔ کبھی کسی عزیز کے مرنے
پر یا کسی عضو کے ضائع ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

 زکوة گزشتہ مفید چیز پر بھی دلالت کرتی ہے  زکوة کا نکالنا قرضہ پورا ہونے اور مال کے بڑھنے پر دلالت کرتا ہے ۔

زکوة

کثرت فوائد آسانیاں بلند مرتبہ مصیبتوں کو دور کرنے پر بھی دلالت کرتی ہے۔

 اگر کسی نے دیکھا کہ وہ زکوة تقسیم کر رہا ہے تو اللہ تعالی اس کے معاملات آسان کر دیگا اور اس کو تو بہ کی توفیق ہوگی۔
کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے صدقۃالفطر ادا کیا تو وہ نماز وتسبیح زیادہ کرتا ہوگا۔ اور اگر اس پر قرض ہوا تو ادا کر یگا نیز اس سال اس کو کوئی بیماری یا تکلیف نہ ہوگی۔

 خواب میں صدقۃ الفطر ایک اچھی علامت ہے۔ اگر اس جنس میں ہو جس میں سے زکوة ادا کی جاتی ہے۔

 کسی دھات کا خرچ کرنا لڑکے یا بیوی ہونے کی بشارت ہے اگر صاحب خواب فقیر ہو تو یہ اس کے نیک اعمال کے اور توبہ کے قبول ہونے کی علامت ہے۔ اور اگر صاحب خواب فاسق ہو تو اللہ تعالی اس کو حلال
مال عطا کر یگا۔ اگر کافر ہوا تو مسلمان ہو گا۔ اور اہل زکوة میں سے بن جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support