khwab ki tabeer zaa se

khwab mein zuban dekhna

زبان

khwab mein zuban dekhna

khwab mein zuban dekhna

khwab mein zuban dekhna

زبان

حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایاہے

اگر دیکھے کہ زبان کٹ گئی ہے اور کسی سے جھگڑے بغیر ناقص ہوگئی ہے اور دلیل کے وقت اس کی زبان بند ہو گئی ہے۔ اس کی تاویل اس کے خلاف ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان طول اور عرض میں زیادہ ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی زبان دلیل کے وقت مقابل پر بھاری ہوگی۔ اور بڑھے گی اور مقابل پرگرفت پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ بغیر لڑائی کے زبان دراز ہوگئی ہے دلیل ہے کہ سخن دراز ہوگا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

اگر دیکھے کہ اس کی دو زبانیں ہیں دلیل ہے۔ کہ حق تعالی اس کو عمل اور دانش عنایت فرمائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اپنی زبان قصدأ کاٹ ڈالی تاکہ کوئی بات نہ کرے۔ دلیل ہے کہ جھوٹ سے توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان سے خطا جاری ہے دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا۔ کہ جس سے حق تعالی راضی نہ ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ میں زبان رکھی ہے دلیل ہے۔ کہ اس کو کسی سے بات میں قوت اور دلیل حاصل ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کی زبان چوستا ہے دلیل ہے۔ کہ اس سے علم اور دانش حاصل کرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے

اگر دیکھے کہ اس کی زبان گو نگی ہو گئی ہے تو یہ اس کے دین اور دنیا کے فساد کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی درویش کی زبان کاٹ ڈالی ۔ دلیل ہے کہ درویش کو کچھ دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی عورت کی زبان کاٹی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بے ستر کرے گا۔ اور اس کا راز ظاہر کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان تالو کو جا لگی ہے دلیل ہے۔ کہ قرض دار ہو گا۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا

ہے اگر دیکھے کہ اس کی زبان قوی اور موٹی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ مخالف پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان زخمی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی پر بہتان باندھے گا یا جھوٹ بولے گا ۔
اگر کوئی خواب میں اپنی زبان بھی دیکھے بشرطیکہ لڑائی جھگڑے کی حالت نہ ہو تو بی زبان کی فحش گوئی پر دلالت ہے۔  خواب میں زبان لمبی ہونا بسا اوقات صاحب خواب کی فصاحت اور ادب کے میدان میں کامیابی پر دلیل ہوتا ہے۔  صاحب خواب کا اپنی دوز بانیں دیکھنا دلیل ہے کہ اسے اپنے علم کے علاوہ کوئی اورعلم حاصل ہوگا۔ اور اپنے دلائل کے علاوہ دیگر دلائل حاصل ہوں گے۔ ایسے ہی تذکورہ خواب قوت اور دشمن پر حاصل ہونے والی کامیاب پر بھی دلیل ہے۔

 خواب میں دیکھا کہ زبان باہرنکلی ہوئی ہے لیکن بولا نہیں جارہا تو صاحب خواب فقر کی حالت میں بغیر کام کے ہی رہیگا ۔

 خواب میں زبان پر کالے بال اگے ہوئے دیکھنا جلدی حاصل ہونے والی برائی پر دلیل ہوتا ہے سفید بال کا اگا ہوا دیکھنا۔ دیر سے حاصل ہونے والی برائی کی دلیل ہے۔

زبان کی دلالت کمال خوبصورتی، حجت زندگی اور ذکر پر بھی ہوتی ہے۔

 خواب میں بادشاہ کا اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھنا

اس کے ترجمان کے مرنے یا معزول ہونے پر دلالت کرتا ہے۔خواب میں دنیا کی زبان بمنزل قلم کے بھی ہوتی ہے۔ بادشاہ کی زبان کا لمبا ہو نا بادشاہ کی حکومت اور حکمرانی میں زیادتی پر دلالت کرتا ہے۔ خواب میں بادشاہ کی زبان کا آسمان تک طویل ہو نا بادشاہ کے ظلم
کے ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ زبان کی تعبیر دودھ پینے والے بچے غاروالے شیر اور مکار شاہ سوار سے بھی کی جاتی ہے۔ خواب میں شیر کا غار چھوڑ نا آدمی کی اپنی زبان پر دلیل ہوتا ہے۔

خواب میں صاحب خواب کا اپنی زبان کو گم شده د یکھنا دلالت کرتا ہے۔ کہ اس کا دودھ پینے والا بچہ فوت ہو جائیگا ۔

 خواب میں شاہ سوار

کا گھوڑے کو چھوڑنا بھی دلالت کرتا صاحب خواب کا اپنی زبان کو کٹا ہوا دیکھنا صاحب خواب کا کسی کے ساتھ بڑا جھگڑاہے۔  تو اس میں اشارہ ہے کہ اس کی حجت باطل ہو جائیگی۔ اور وہ مشہور ہوگا۔ اپنی زبان کو کٹا ہوا دیکھنا اس حال میں
کہ صاحب خواب کا کوئی گواہ تھا۔ تو اس میں اشارہ ہے کہ صاحب خواب نے اپنے گواہ کے متعلق شک کر لیا ہے۔ صاحب خواب اگر تاجر تھا تو اسے تجارت میں خسارہ ہوگا۔ اور اگر طالب علم ہوتو اسے علم حاصل نہ ہوگا۔

اپنی زبان کو کٹا ہوا دیکھنا

بعض حضرات کے نزدیک اپنی زبان کو کٹا ہوا دیکھنا برد باری پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اپنی بیوی کی زبان کٹی ہوئی دیکھنا بیوی کے پاکدامن اور باپردہ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ خواب میں اگر کسی آدمی نے دیکھا کہ اس کی بیوی نے اس کی زبان کاٹ دی ہے تو یہ میاں بیوی کے آپس میں محبت کرنے کی دلیل ہے۔  فقیر کی زبان کو کا ٹنا دلیل ہے کہ وہ بیوقوف کو کوئی چیز دیکر اسے خاموش کر دیگا۔  اگر کوئی فقیر دیکھے کہ اس نے دوسرے فقیر کی زبان کو کاٹ دیا ہے۔ تو دوسرے فقیر پر غصہ کریگا۔

 خواب میں زبان کا تالو کے ساتھ

ملا ہوا د بیانات سے انکار کرنے کی علامت ہے۔ ایسے ہی یہی خواب صاحب خواب کے پاس بطور امانت رکھے ہوئے جو ہر سے انکار پر بھی دلیل ہوتا ہے۔ اپنی زبان پراگے ہوئے بال دیکھنا بھی ان اشعار پر دلیل ہوتا ہے۔ جن کو صاحب خواب ترتیب دیگا۔

خواب میں کوئی عام آدمی

خود کو اپنی زبان کھلا تا ہوا دیکھے۔ تو وہ کوئی ایسی بات کریگا۔ جس پر اس کو ندامت کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ اور اگر اپنی زبان کھانے والا حکمرانوں میں سے ہے۔ تو اس میں دلالت ہے کہ وہ اپنی زبان کے ذر یہ لوگوں کے مالوں کو کھاتا ہے۔ اور بعض حضرات کے نزدیک صاحب خواب کا اپنی زبان کو کھانا دلیل ہے کہ صاحب خواب خاموش رہنے والا۔ غصہ کو پی جا نے والا۔ اور نرمی اختیار کرنے والا ہے۔

 حاکم

کی زبان کا کٹنا محزول ہونے پر دالیل ہوتاہے۔  کسی نے دیکھا کہ ایک غار ہے اور غار میں شیر ہے۔ تو غار سے مراد اس کا منہ ہے اور شیر سے مرادصاحب خواب کی زبان ہے۔ پھر اگر دیکھا شیر و لوگوں کے بالوں پر چھوڑ دیا ہے۔ تا کہ لوگوں کے مالوں سے کھائے تو اس میں دلالت ہے۔ کہ صاحب خواب لوگوں کو اپنی زبان کے ذرلیے تکلیف پہنچائیگا ۔

 خواب میں شاعر

کا اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھتا کاٹنے والے کی طرف سے حاصل ہونے والے مال پر دلالت ہے۔
خواب میں اگر کوئی زبان کو کالا دیکھے تو وہ اپنی قوم پر سردار ہو گا۔ اور اگر مذکورہ خواب دیکھنے والا گھٹیا لوگوں میں سے ہے۔ تو اس میں جھوٹا ہونے یا شاعر ہونے پر دلالت ہوتی ہے۔

صاحب خواب خوف کی حالت میں اپنی زبان کو دیکھے۔ تو وہ مقہور و ذلیل ہو گا۔ اور صاحب خواب کے پاس چلی کھانے والے پر معاملہ پوشیدہ نہ رہیگا۔

اپنی زبان کو دانتوں سے کا ٹنا

غصہ پی جانے کی دلیل ہے ۔ زبان کا کا ٹنا بسا اوقات کھانے میں حرایس ہونے پر دلالت کرتا ہے۔  خواب میں اپنی زبان کو دو حصوں میں کٹا ہوا دیکھنا جھوٹا ہونے پر دلالت کرتا ہے.  ایسا آدمی جو بلند مرتبہ والا نہیں خواب میں اپنی زیادہ زبانیں دیکھے تو اس کو اولاد حاصل ہوگی ۔

زبانوں کے رنگ

 اگر زبانوں کے رنگ مختلف تھے اور وہ ایک جیسی نہیں تھی تو اسکے کلام میں اور جنت میں اختلاف پائے جانے پر دلالت ہے۔  بسا اوقات مذکورہ خواب عام غلطی پر یا قرات میں پائی جانی والی غلطی پر بھی دلیل ہوتا ہے۔ اگر کوئی خواب میں لوگوں کو اپنی زبان کاٹتے ہوئے یا اس کو چھوٹا ہوا دیکھے۔ تو اس میں دلالت ہے کہ یہ لوگ اس
سے علم حاصل کریں گے ۔کبھی زبان کی دلالت بادشاہ یا اس کے نائب یا اس کے دربان یا شاہی کلرک پر ہوتی ہے۔ ایسے ہی مذکورہ خواب دلیل ہوتا ہے۔ فن شدہ خزانے پر مرتبہ پر اور صاحب علم پر ایسے ہی یہ خواب دلیل ہوتا ہے۔ فاصل گھر والوں کےلئے رکھے گئے غلام پر یا پھل دار درخت پر، یا حاملہ نہ ہونے والی بری بیوی پر ، یا صاحب خواب سے  کہی گئی بات پر۔ رزق پر راستہ میں ہرن کے پناہ لینے والی جگہ پر، قصاص پر ۔ ایسے ہی پولیس والے پر۔ یا قیدیوں کے خادم پر۔  بسا اوقات جاندار کی زبان جاندار کی آواز یا اس کی زندگی پر دلیل ہوتی ہے۔

بادشاہ اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھے

اس لئے کہ زبان انسان کے لئے بمنزلہ ہاتھ ہے جس سے انسان حاصل کرتا ہے۔  خواب میں اگر بادشاہ اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھے تو اس میں بادشاہ کے تناسب چوکیدار وزیر منشی میں کسی ایک کے معزول ہونے پر دلالت ہوتی ہے۔ ایسے ہی قدرت کی طرف سے حاصل ہونے والے مال پر بھی دلالت ہوتی ہے۔ ایسے ہی دشمن کے شہر وں پر غالب آنے،  یا بادشاہ کی عادات کے ختم ہونے پر ، بادشاہ کے مرتبہ یا نام میں کمی آنے پر بھی دلالت ہوتی ہے۔

 عالم

اگر خواب میں اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھے تو مناظرہ میں غالب آنے پر دلالت کرتا ہے۔ بسا اوقات خادم شاگرد یا لڑ کے میں سے کسی کے انتقال پر بھی دلالت ہوتی ہے۔ خواب میں کاریگر کا اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھنا اپنے مزدور یا اپنا شریک کار کو دھوکہ دینے کی دلیل ہے۔

اگر کوئی اپنی زبان کو گم پائے

بسا اوقات گھر کے پیچھے یا گھر کرایہ پر دینے یا سواری کے ہلاک ہونے پر دلالت ہوتی ہے ۔ خواب میں اگر کوئی اپنی زبان کو گم پائے تو یہ اہل وعیال یا پڑوسیوں میں کسی تکلیف پر دشمنوں کی خوشی پر دلالت کرتا ہے۔ ایسے ہی محبوب کے فوت ہونے پر بھی دلالت ہوتی ہے۔ پڑھی اور اہل وعیال سے احسان سے قطع کرنے پر بھی دلالت ہوتی ہے۔ ایسے ہی بسا اوقات پھل دار درخت کے قطع پر بھی دلالت ہوتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support