khwab ki tabeer

kin logon se tabeer pochna mana hai

کن کن لوگوں سے تعبیر خواب پوچھنا منع ہے؟

حضرت امام جعفر ؓ فرماتے ہیں کہ چارقسم کے لوگوں سے تعبیر خواب پو چھنا ناجائز ہے۔

 ۔1۔بے دین لوگوں سے جو شریعت کے پابند نہ ہوں۔ ( کیوند تعبیر خواب نیک اور بابرکت لوگوں سے پوچھنی چاہئے اور بے دین لوگ خدا کی نافرمانی کے باعث راندہ درگاہ بھی ہوتے ہیں ۔ ان میں خیر و برکت کہاں؟ (مؤلف)

 ۔2۔عورتوں سے۔ (کیونک تعبیر خواب میں بڑی عقل اور سمجھ درکار ہے۔ اور یہ ظاہر ہے کہ عورتیں ناقص العقل ہوتی ہیں، اس لیے شریعت محمدی میں دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے قائم مقام رکھی گئی ہے۔ (مؤلف)

۔3۔جاہلوں سے۔ (جوعلم دینی سے بخوبی واقف نہ ہوں ۔ دنیاوی علوم میں خواہ وہ ولایت پاس ہی کیوں نہ ہوں ۔ کیونکہ پہلے مذکور ہو چکا ہے کہ مجبر (تعبیر بتانے والے) کو علم تفسیر وحدیث وغیرہ کا عالم ہونا ضروری ہے۔ (مؤلف)

 ۔4۔دشمنوں سے ۔ کیونکہ دشمن بھی خیر و برکت سے خالی ہوتے ہیں۔ نیز ان سے بھی اندیشہ ہے کہ وہ خواب کی تعبیر بُری بتا دیں اور یہ ظاہر ہے کہ خواب کی تعبیر جیسی بتائی جائے گی ۔ ویسی ہی واقع ہو جاتی ہے۔

چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے:

“قضى الأمر الذي فيه تستفتيان”

حضرت یوسف علیہ السلام جیل میں فرماتے ہیں کہ اے میرے جیل کے دونوں رفیقو !) جس جس بات کی تم نے مجھ سے تعبیر پوچھی ہے۔ وہ میری تعبیر کے مطابق ہی حکم خداوندی واقع ہو جائے گی۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support