khwab ki tabeer

Khwab jinki tabeer ult hoti hai

khwab-jin-ki-tabeer-ult hai

خواب جن کی تعبیر بر عکس ہوتی ہے

 بہت سے سوال ہیں کہ جن کی تعبیر الٹی ہے۔ چنانچہ ہم بعض کو اس فصل میں بیان کرتے ہیں تاکہ سیکھنے والے پر پوشیدہ نہ رہے۔

 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ طاعون خواب میں دیکھنا بیداری میں لڑائی ہے۔

 اور خواب میں رونا بیداری میں خوشی ہے اور خواب میں پچھنے لگوانے بید اری میں تمسکت تحریر کرنا ہے۔

خواب میں درد دندان دیکھنا گورکنی کی دلیل ہے ۔

خواب میں اپنے آپ کو قبر میں دیکھنا قید خانے میں جانے کی دلیل ہے ۔

 خواب میں خانہ خراب دیکھنا لڑکیاں مرنے کی دلیل ہے۔

 اور خواب میں لڑکیاں پیدا ہوتے دیکھنا کا شت کاری کی دلیل ہے۔

حق تعالی کا فرمان ہے ۔ (تمہاری عورتیں تمہاری کھیتی ہیں جدہر سے چاہو آؤ)۔

 اور خواب میں کپڑا کاتنا نیکی کرنی ہے۔

خواب میں انجیر کھانا برا اور پیشیمانی ہے۔ اور بیل کا کسی جگہ پر آنا دشمن کا آنا ہے۔ نئ  چیزوں کا خواب میں آنانیک ہے۔ پرانی چیزوں کا خواب میں آنا برا ہے۔

خواب میں نیا موزہ بغیر ہتھیار کے پہننا برا ہے۔ اندوه و غم لاتا ہے اور خواب میں پرانا موزہ ہتھیار کے ساتھ پہننا بیداری میں شادی اور خوشی لاتا ہے ۔

اگر کوئی شخص خواب میں غلام خرید ے تو برا ہے اور اگر بیچے تو اچھا ہے۔ اگر لونڈی خرید کی ہے تو خواب اچھا ہے اور اگر لونڈی کو بیچا ہے تو خواب برا ہے۔ اس قسم کے الٹے خواب بہت ہیں ۔ اگر سب کا ذکر کیا جائے تو کتاب در از ہوگی، لیکن ہر ایک کی شرح اس کی جگہ پر ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support