khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

khwab mein apny ap ko dafan hoty dekhna

خواب میں اپنے اپ کو دفن ہوتے دیکھنا

khwab mein apny ap ko dafan hoty dekhna khwab mein apny ap ko dafan hoty dekhna

 

 

:خواب میں اپنے اپ کو دفن ہوتے دیکھنا

1

 کسی نے دیکھا کہ اس کا انتقال ہوا۔ اور دفنا یا گیا تو مالی منفعت سے خالی طویل سفر کرے گا ۔

2

 کسی نے دیکھا کہ اس کو زندہ درگور کر دیا گیا اگر دفن کرنے والے کو پہچانتا ہے۔ تو وہ اس کے ساتھ ظلم یا قہر یا بات چیت یا قید کرنے کی ابتداء کرے گا۔

3

 اگر دیکھا کہ اس کو دفنانے کے بعد مر گیا تو اسی غم اور حزن کے سبب اس کا انتقال ہو گا۔  اگر نہیں مرا تو اس ظلم، قہر اور جس سے نجات پانے کی دلیل ہے ۔

4

 خواب دیکھا کہ اس کو ایک گڑ ہے کے اندر ڈال دیا گیا تو دلیل ہے۔ کہ اس کو ہلاکت کے حوالہ کیا جائے گا اور اس سے اس کا نام روشن ہوگا اگر اس کو لحد میں اتارا گیا تو یہ گھر ملنے کی دلیل ہے۔

5

اور اگر او پر مٹی بھی ڈال دی گئی تو یہ بقد رمٹی مال نصیب ہونے کی علامت ہے۔

6

 بعض علماء تعبیر کہتے ہیں خواب میں دفن ہونا دین میں فساد واقع ہونے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ اور اس سے زندہ سلامت نکلنے کی تعبیر اس کے خلاف ہے ۔

7

خواب میں دفنا کر مٹی ڈال کر ہا تھ جھاڑ نا تو بہ سے مایوسی کی طرف اشارہ ہے اور زندہ دفن کرنے کی اچھی تعبیر نہیں کیونکہ یہ بہت زیادہ تکلیف میں واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔

8

 کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر میں علماء میں سے کوئی عالم یا حکماء میں سے کوئی حاکم مدفون ہوا اور اس نے اس کو زندہ نکال لیا تو وہ ان کے علم و حکمت کا وارث ہوگا اور اس فن میں ان کا قائم مقام ہو گا اسی طرح انبیاء یا اولیاء میں سے کسی مدفون کی بھی یہی تعبیر ہے۔

9

 کسی نے دیکھا کہ طلوع شمس یا ظہر کے وقت یا وقتِ مغرب میں دفن کر دیا گیا تو وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرے گا۔

10

 کسی زندہ کو دفن کرنا سازش اور دھوکہ دینے کی دلیل ہے۔ کبھی اسکی تعبیر مدفون کے فقر کے بعد غنی ہونے سے بھی کی جاتی ہے۔ اور کبھی بے زوج ہونے کے بعد صاحب زوجہ ہونے اور کبھی وحشت کے بعد انسیت پر بھی دلالت ہوتی ہے ۔

11

خواب میں مردے کا کسی زندہ کو دفن کرتے ہوئے دیکھنا قرض میں گھر جانے یا جس کام میں وہ لگا ہوا ہے اسکے ختم ہونے یا کسی ضمان کے سبب پابند ہونے کی دلیل ہے ۔

12

خواب میں مردے کو دوبارہ دفن کرنا سرزد ہونے والی برائی سے چشم پوشی پر دلالت کرتا ہے ۔

13

خواب میں مردے کو دفناتے ہوئے دیکھنا رشتہ داروں میں کچی محبت پیدا ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔

14

 کبھی دفن کرنا مندرجہ ذیل پر بھی دلالت کرتا ہے قید ہونا نکاح کرنا امانت رکھنا وغیرہ ۔

15

 کسی نے خواب دیکھا کہ وہ مر گیا یا دفن کر دیا گیا۔ تو گناہوں سے تو بہ نہیں کی ہے۔

16

 خواب میں قبر میں سے نکلنا گناہوں سے تو بہ کرنے کی دلیل ہے ۔

17

خواب میں زندہ دفن کیا جانا قید ہو کر تنگی میں واقع ہونے کی علامت ہے۔

 

khwab mein apny ap ko dafan hoty dekhnakhwab mein apny ap ko dafan hoty dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support