khwab ki tabeer

Achay aur buray khwab ki tabeer

گوخواب کی پیدائش و رویت دونوں امور منجانب اللہ سرزد ہوتے ہیں ۔ تا ہم علماء نے لکھا ہے کہ اچھا خواب حضرت احدیت کی طرف سے بشارت ہوتی ہے تا کہ بندہ اپنے مولا کریم کے ساتھ حسن ظن میں راسخ الاعتقاد ہو جائے اور یہ بشارت مزید شکر واطمینان کا باعث ہو۔ جھوٹا اور مکروہ خواب شیطانی القاء سے ہوتا ہے۔ اس القاء سے شیطان کی غرض مومن کو ملول دمحزون کرنا ہے۔

 چنانچہ ارشاد نبوی ﷺہے۔ اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کیجانب سے ۔ پس جب کوئی شخص پسندیدہ خواب دیکھے تو اسے صرف اس شخص سے بیان کرے جس سے محبت اور اعتقاد ہے اور جب مکروہ خواب دیکھے تو حق تعالی سے اس خواب کے شر اور شیطان کے فتنے سے پناہ مانگے اور بھی ممکن ہے کہ بقصد دفع شیطان اپنے بائیں طرف تین بار تھتکارے اور ایسا خواب کسی سے بیان نہ کرے۔ اس حالت میں برا خواب کوئی ضرر نہ دے گا۔ ضرر نہ کرنے کا یہ مطلب ہے کہ حق تعالی نے افعال مذکورہ کو رنج وغم سے محفوظ رہنے کا سبب گردانا ہے جیسا کہ صدقہ کوتحفظ مالی اور دفع بلیات کا ذریہ بنایا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support