khwab ki tabeerkhwab ki tabeer khay se

khwab mein khizab lagana

خواب میں خضاب لگانا

khwab mein khizab lagana khwab mein khizab lagana

khwab mein khizab lagana

:خضاب کردن (خضاب لگانا)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔

1
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ریش پر خضاب کرنا کاموں کو چھپاتا ہے

2

اور اگر دیکھے کہ ریش کے ساتھ سر کا بھی خضاب کیا ہے اور رنگ نہیں چڑھا ہے دلیل ہے کہ اپنا ظاہر لوگوں کو دکھائے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ خضاب کیا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا لیکن اس کے کام پوشیدہ رہیں گے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ایسی چیزوں سے خضاب کرتا ہے کہ جن سے لوگ خضاب نہیں کیا کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنے آپ کو محال اور ناپسندیدہ باتوں میں لگائے گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ اور پاؤں کو مہندی لگائی ہے دلیل ہے کہ اُس کا ضائع شدہ مال واپس آئے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے دونوں ہاتھوں کو مہندی لگائی ہے دلیل ہے کہ اپنے فرزندوں کو کسی آرائش سے آراستہ کرے گا جو خلاف شرع ہوگی۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ کو نقش کیا ہے اور مہندی بھی لگائی ہے دلیل ہے کہ اپنے کام اور کسب میں مکر و حیلہ کرے گا

2

اور اگر دیکھے کہ تمام جسم پر نقش ہے دلیل ہے کہ اُس کا کوئی عزیز مرے گا اور یا وہ خود ہلاک ہو گا۔

3

اور اگر ان خوابوں کو کوئی عورت دیکھے تو شادی اور خوشی کی دلیل ہے۔

حضرت اسماعیل اشعث رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت اسماعیل اشعث رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ پاؤں کو خضاب لگایا ہے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس کے باعث لوگ اُس پر افسوس کریں گے

2

اور اگر دیکھے کہ سر اور انگلیوں کا خضاب کیا ہے دلیل ہے کہ تسبیح کرے گا۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خضاب کرنا چار وجہ پر ہے

اوّل شائستہ کام

دوم دنیا کے حال کی آرائش،

سوم طلب عزت و مرتبہ

چہارم جھوٹ سے مشہور ہونا۔

 

khwab mein khizab lagana

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support