khwab ki tabeerkhwab ki tabeer chay se

khwab mein chirya dekhna

خواب میں چڑیا دیکھنا

khwab mein chirya dekhna khwab mein chirya dekhna

khwab mein chirya dekhna

: خواب  میں چڑیا دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے

1

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چڑیا کو دیکھنا باقدر مرتبہ مرد ہے۔ اگر پار سا ہو یا نہ ہو

2

اگر دیکھے کہ اُس کو دام اور حیلے سے پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ بے قدر آدمی کے ساتھ مکر و حیلہ کرے گا اور اس کو مغلوب کرے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ چڑیا کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ باقدر عورت اُس پر کامیاب ہوگی۔

4

اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس مرد کا مال گوشت کھائے ہوئے کے اندازے پر اس کو ملے گا

5

اور اگر دیکھے کہ چڑیا کو اس کے گھونسلے سے نکالا تو دلیل ہے کہ اُس کو رنج اور ملامت حاصل ہوگی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اُس نے چڑیا کے بچے شکار کئے ہیں اور اُن کی گردنیں توڑ کر جھولی میں رکھے ہیں تو دلیل ہے کہ بچوں کا معلم بنے گا اور اُن کے جسموں میں چھڑیاں سزا کے لئے لگایا کرے۔

2

اور اگر دیکھے کہ سرخ چڑیا کا شکار کیا ہے تو دلیل ہے کہ خوبصورت عورت کرے گا یا با جمال کنیز خریدے گا اور اگر دیکھے کہ زرد چڑیا پکڑی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ بیمار سی زرد عورت کرے گا۔

3

اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں چڑیا پانا فرزند یا غلام ہے، اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس اندھی چڑیا ہے تو دلیل ہے کہ بد آدمی اور حریص کے ساتھ محبت کرے گا۔

4

اور کہتے ہیں کہ خواب میں چڑیا کا پانا درویش آدمی کے لئے چھ درہم ہیں اور تو انگر شخص کے لئے چھ ہزار درہم ہیں جو پائیں گے۔

5

اور خواب میں چڑیا کا گھونسلا دیکھنا خیر و نرمی اور امن کی دلیل ہے اور اگر یہ دیکھے کہ چڑیا کے بچوں کو گھر سے باہر نکالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے حلال اور حرام کے فرزند ہوں گے۔

 

6

اور اگر خواب میں دیکھے کہ چڑیا آواز کرتی ہے اور اُس کی آواز کو سنا ہے تو دلیل ہے کہ تعجب انگیز باتیں سنے گا۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں چڑیوں کی آواز تسبیح ہے اور اگر دیکھے کہ اُس کو بہت سی چڑیاں حاصل ہوئی ہیں تو اس

 

khwab mein chirya dekhna

 

: خواب میں عصفور (چڑیا) دیکھنا

1

 خواب میں چڑیا دیکھنا کسی ایسے آدمی کو دیکھنا ہے جو اپنے کھیل اور حکایات سے لوگوں کو خوب محظوظ کرتا ہو۔  کبھی اس سے مذکر اولا د بھی مراد ہوتی ہے۔

2

 خواب میں چڑیا کو ذبح کرنا ضعیف بچے کی پیدائش کی دلیل ہے جس کی موت کا خوف ہو۔

3

 بعض حضرات فرماتے ہیں کہ خواب میں چڑیا ایسے آدمی کی جانب اشارہ ہے جو جھگڑالو مالدار صاحب حکومت اور حیلہ باز ہو۔

4

 کبھی چڑیا سے مراد خوبصورتی بھی ہوتی ہے۔ چڑیوں کی آواز میں اچھی باتیں اور علمی مذاکروں کی دلیلیں ہیں ۔

5

 خواب میں بہت سی چڑیاں مال کثیر ہیں جو بلا مشقت حاصل ہوگا۔

6

 چڑیوں کی تعبیر کبھی بچوں سے بھی بیان کی جاتی ہے۔

7

اگر کوئی شخص خواب میں اپنے ہاتھ میں چڑیا دیکھے تو اسے دس دینار حاصل ہو نگے ۔

8

 کبھی چڑیا سے مراد عظیم المرتبہ شخص بھی ہوتا ہے۔

9

 خواب میں چڑیا کو حاصل کرنا یا اس کا مالک بنا کسی بلند مرتبہ شخص کا قرب حاصل کرنا ہے۔ اسی طرح اسے شکار کرنا۔

10

 اگر خواب میں چڑیا ذبح کر دے تو عظیم المرتبہ شخص سے اپنا کام نکالے گا۔

11

 اگر خواب میں چڑیا کے بال یا پر نوچے یا اس کا گوشت کھائے تو مال کے حصول کی دلیل ہے ۔

12

 بعض اوقات چڑیا ذبح کرنے کی تعبیر اپنی لونڈی سے جدا ہونا ہے۔

13

خواب میں چڑیا کے پر کا حصول ایسے لڑکے کی ولادت ہے جو بڑے لوگوں کے درجہ پر فائز ہوگا۔

14

 اگر چڑیا کو اپنے ہاتھ یا پنجرے میں دیکھے پھر وہ چڑیا اُڑ جائے اور واپس نہ آئے تو اس کا مریض بیٹا فوت ہوگا ۔

15

 خواب میں چڑیا کی آنکھیں بچوں سے دھو کہ بازی اور مکر کی دلیل ہے۔

16

 خواب میں چڑیوں کے پر حاصل کرنا بہت سی اولاد کی دلیل ہے۔

17

 اگر دیکھے کہ چڑیا اس کے حلق میں داخل ہوگئی اگر اس کا کوئی بیٹا ہو تو وہ کنویں میں گرے گا ۔

18

اگر بہت سی چڑیوں کا مالک بن جائے تو وہ مالدار بنے گا اور اسے والدیت حاصل ہوگی

19

 چڑیا اجتماع اور اھل اقارب کے ساتھ خوشی کے موقع پر اکھٹا ہونے کی بھی دلیل ہے تا ہم کبھی کبھی گناہ اور تفرقہ بازی کے اجتماع پر بھی دلالت کرتی ہیں۔

 

khwab mein chirya dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support