khwab ki tabeer

Khwabon k mizaj ki shanakht

khwab ka mizaj

خوابوں کے مزاج کی شناخت
خواب کی حد اور مزاج کیا ہے ؟ یہ بات جان لو کہ حکماء نے بیان کیا ہے کہ نیند کا سبب تر بخارات کا وجود ہے جو جسم سے دماغ کی طرف چڑھتے ہیں۔ جس کے باعث تمام حواس اور قو تیں آرام پاتی ہیں اور غذا ہضم ہوتی ہے اور جسم کی اخلاط پختہ ہوتی ہے۔ طبیب اس خواب کو طبیعی کہتے ہیں۔
اور بعض کے نزدیک خواب دماغ کے افعال میں سے ایک فعل کا نام ہے اور وہ طبعی فعل ہے۔ کیونکہ اس سے قوتوں کو آرام پہنچتا ہے۔ خاص کر قوت تخیل اور قوت فکر کو زیادہ آرام پہنچتا ہے، اور یہ قوتیں جن کا ذکر ہوا ہے روح نفسانی کی حرکات ہیں اور ان کی جگہ دماغ ہے اور خواب سے آرام ہے۔ تاکہ روح نفسانی تسکین پائے۔
اس پر دلیل یہ ہے کہ جو شخص تحصیل علم میں مشغول ہو تا ہے اور رات کو گرمی اور خشکی اس پر غالب آجاتی ہے تو روح نفسانی کثرت حرکت سے سست اور کمزور ہو جاتی ہے اور یہیں سے دکھ اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ۔ ان کا علاج سرد اور تر چیز میں ہیں ۔ جیسے روغن بنفشہ اور روغن نیلو فر اور جو چیز میں ان کے مناسب ہیں ۔
حکماء بیان کرتے ہیں کہ خواب دو قسم پر ہیں۔ ایک طبعی دوسری غیر طبعی لیکن طبعی حرارت عزیزی کو قائم رکھتی ہے۔ یعنی اصل گرمی کو اندر میں دبائےرکھتی ہے لیکن چند قوائے نفسانی سست ہو جاتی ہیں کیونکہ ان پر تری غالب ہو جاتی ہے لیکن رنج کو دور کرنا چاہئے اور جو فضلات جسم میں جمع ہو گئے ہیں ان کو پسینہ کے ذریعے رفع کر نا چا ہے۔
غیر طبیعی تین کی قسم کے ہیں ۔ ایک جسم کے فساد مزاج سے ۔ دوسری بعض اخلاط یعنی خون اور صفرا اور سودا کے زیادہ ہونے سے ۔ تیسری غلیظ غذاؤں کے کھانے سے ہے یا سرداور تر دماغ کے افکار ہیں ۔ ان کا سرمایہ دماغ کی سردی اور تری سے ظاہر ہوتا ہے ۔ اسی لئے گرم و خشک دماغ والے کو نیند بہت ہی کم آتی ہے اور گرم و تر دماغ کو بہت نیند آتی ہے۔ اگر کوئی شخص اعتراض کرے اور کہے کہ تم نے جاننا ہے کہ خواب ایک فعل افعال سرد وتراور راحت و قوت متخیلہ اور متفکر ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم کو عقل کے ذریعے معلوم ہوتا ہے کہ بیٹھنا کھڑے ہونے سے راحت ہے ۔ راحت کی وجہ سے بیداری اور دماغی قوتوں کی آسائش ہے ۔ لہذا یقینی خواب دماغ کے افعال میں سے ایک فعل ہے اور خواب طبعی اور غیر طبعی ضعف قوت تخیل، و قوت ذکر و قوت فکر کی شرح۔ قول حکمائے قدیم سے سند اور دلیل کے ساتھ مفصل طور پر بیان کر دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support