khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

khawab mein dozakh dekhna

خواب میں دوذخ دیکھنا

khawab mein dozakh dekhna  khawab mein dozakh dekhna  khawab mein dozakh dekhna

 

خواب میں دوذخ دیکھنا۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ دوزخ میں ہے اور باہر نہیں نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ گار اور بد عمل ہے۔ اس کو تو بہ کرنی چاہئے،

2

اور اگر دوزخ کو دیکھے اور اُس کو اُس سے کوئی تکلیف نہیں پہنچی ہے۔ دلیل ہے کہ رنج اور غم میں گرفتار ہو گا اور آخر کار سلامتی پائے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ دوزخ میں مقیم ہے اور نہیں جانتا ہے کہ کب اُس میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ ہمیشہ دنیا میں روزی کے در پے رہے گا

4

اور اگر دیکھے کہ اہل دوزخ کا کھانا پینا کھاتا ہے اور آگ میں جل رہا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا میں برا عمل کرے گا اور آخرت میں اس پر وبال ہو گا

5

اور اگر دیکھے کہ اُس کو فرشتہ نے پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر دوزخ میں ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کے لئے بد بختی کی وعلا مت ہے۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر اپنے آپ کو دوزخ میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ گناہ کرنے پر دلیر ہو گا اور

2

اگر دیکھے کہ تھوہر اور کھولتا ہوا پانی پیتا ہے۔ دلیل ہے علم باطل اور مجھول میں مشغول ہو گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ تلوار کھینچی ہے اور دوزخ میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ فحش اور بری بات کہے گا۔

4

اور اگر دیکھے کہ دوزخ میں کوئی چیز کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی یتیم کا مال کھائے گا۔

5

اور اگر دیکھے کہ اُس نے دوزخ کے پاس آگ روشن کی ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی مشکل کام اُس کو پیش آئے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کو دوزخ میں کھینچ کر لے گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ آخر کار کافر ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے – يَوْمَ يَسْحَبُوْنَ فِي النَّارِ عَلَى وَجُوْهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرْ (جس دن چہروں کے بل دوزخ میں گھسیٹ کر ڈالے جائیں گے۔ دوزخ کی گرفت کا عذاب چکھو -)

 

2
اور اگر دیکھے کہ دوزخ میں گیا ہے اور باہر آیا ہے۔ دلیل ہے کہ جو گناہ اُس نے کیا ہے، اُس سے توبہ کرے گا

3

اور اگر دیکھے کہ اُس کو دوزخ میں لے گئے ہیں اور وہ فریاد تک نہیں کر سکا۔ یہ اُس کے کفر کی دلیل ہے۔ فرمانِ حق تعالی ہے – قَالَ احْسَنُوْا فِيْهَا وَلَا تُكَلِّمُونَ (حکم ہو گا کہ اس میں دفع ہو جاؤ اور بولومت)

4

اور اگر دیکھے کہ اُس نے دوزخ کی آواز سنی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کی بیبت اور سیاست پہنچے گی

5

اور اگر دیکھے کہ اس نےدوزخ کے پاس قرار لیا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا اس پر تنگ ہو گی

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

 حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دوزخ کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱) حق تعالی کا غضب (۲) گناہ میں مبتلا ہونا

، بادشاہ کا ظلم

، دنیا کی تنگی

، رنج و مصیبت

 اس کا دوزخی ہونا،۔

 

 

khawab mein dozakh dekhna khawab mein dozakh dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support