khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

khwab mein oont dekhna

خواب میں اونٹ دیکھنے کی تعبیر

khwab mein oont dekhna khwab mein oont dekhna

khwab mein oont dekhna

اونٹ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے – اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو نامعلوم اونٹ پر دیکھے کہ وہ دوڑ رہا ہے. تو دلیل سفر ہے اور اگر دیکھے کہ اونٹ اچھل  کود رہا ہے ، تو غم اور فکر کی دلیل ہے اگر دیکھے کہ اونٹ پر بیٹھا ہے.  اور رستہ گم گیا ہے اور نہیں جانتا ہے کہ راہ راست کہاں ہے. تو دلیل ہے کہ اپنے راہ میں عاجز ہو گا اور کوئی تدبیر نہ کر سکے گا اور اگر اونٹنی پاۓ تو عورت پاۓ گا ۔  اگر اونٹنی بچہ والی ہے تو عورت فرزند والی کرے گا اور اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے پیچھے دوڑ رہا ہے تو دلیل غم ہے اور دیکھے۔ کہ اونٹ نے اس سے منہ پھیرا ہے اور مطیع نہیں ہو تا ہے تو دلیل ہے کہ غمناک ہو گا۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے

کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی مست غضبناک  اونٹ  پر بیٹھا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس پر کوئی بڑا آدمی قبضہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کے ساتھ جنگ اور لڑائی کرتا ہے تو دلیل ہے۔ کہ کسی مرد عجمی کے ساتھ دشمنی ہو گی اور اس کے ساتھ جھگڑا ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اونٹوں کے گلے کو چراتا ہے اور جانتا ہے کہ اس کے اپنے ہیں- تو دلیل ہے کہ اس کو ملک ملے گا اور وہ اہل ملک پر حکومت کرے گا۔

اور اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو اونٹنی بخشی ہے

یا اس نے خود خریدی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز ۔  اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی اونٹنی بھاگ گئی ہے یا چوری ہوگئی ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت سے جدا ہو گا یا ان کے درمیانجھگڑا پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی اونٹنی مرگئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ اگر دیکھے کہ اونٹنی کو بچہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ اور مال بڑھے گا اور اگر خواب میں اونٹنی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہوگی ۔  اگر خواب میں دیکھے کہ اونٹ کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ بیما ر ہو گا۔

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے۔ کہ اسے کسی نے بہت سا اونٹ کا گوشت دیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال پاۓ گا۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے گی۔ ا۔ اگر دیکھے کہ دو اونٹ پاۓ ہیں تو دلیل ہے کہ مال ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو اونٹ دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قدر و قیمت پر کسی سے نفع پائے گا۔  اگر دیکھے کہ کسی قوم نے اونٹ نہر کیا اور اس کا گوشت بانٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کا سردار مرے گا۔ اور اس کامال تقسیم کریں گے۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمته الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے اونٹ ہیں اور سب اس کی ملکیت  ہیں- اگر اونٹ عربی ہیں تو ملک عرب میں بادشاہ ہو گا۔ اور اگر اونٹ عجمی ہیں تو ملک عجم میں بادشاہ ہو گا ۔ اگر عورت خواب دیکھے کہ اس نے اونٹ کھایا ہے تو دلیل ہے کہ مال ونعمت پائے گی۔ اور اونٹ کے چمڑے کی بھی یہی دلیل ہے۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس عورت کو وراثت ملے گی  اور اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پنچےگی۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ خواب میں اونٹ کا دیکھنا دس وجہ پر ہے۔   عجمی بادشاہ  (5) امیر شخص (6) مرد مومن (4) (1 ) فتنہ (2) عورت (3) آبادی (۹) نعمت  (7) مال  (8) حج ۔ اور عربی اونٹ مرد عربی پر اور عجمی  اونٹ مرد عجمی  پر دلیل ہے ۔شتربانی کی دلیل صاحب تدبر اور ولایت اور کاموں کو درست کرنے والے۔ اور سنوارنے والے کی دلیل ہے۔ (1) اونٹ کی تعبیرغم ہے۔ کسی نے دیکھا کہ اس نے بختی اونٹ پر سواری کی ہے۔  تو دلیل ہے کہ اس کی ضرورت کسی عجمی شخص سے پوری ہوگی  (۲)

خواب میں عربی اونٹ پر سوار ہونا

حج نصیب ہونے کی علامت ہے اور راستہ میں اس سے اتر نا۔ بیماری کی وجہ سے اس سفر میں مشکلات پیش آنے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے۔ اور آگے سارے معاملہ کے آسان ہونے پر دلالت کرتا ہے (3) خواب میں اونٹ کا حملہ آور ہونا مرض میں مبتلا ہونے، غم وپریشانی لاحق ہونے۔  یا کسی کم عقل آدمی کے ساتھ خصومت سے پیش آنے کی دلیل ہے۔ (4) خواب میں اونٹ پر سواری  یا  اسکو چلا نا دشوا محسوس ہونا۔ قوی دشمن کی طرف سے غم لاحق ہونیکی طرف اشارہ ہے۔ (5)

خواب میں اونٹ کی نکیل پکڑ کر کسی معروف راستے میں چلا نا

کسی انسان کو ضلالت سے نکال کر ہدایت اور سیدھے راستے میں لانے کی دلیل ہے۔ (6)   بھی اونٹ کی نکیل (7) عجمی اونٹ کی تعبیر عجمی آدمی اور عربی اونٹ کی عربی آدمی ہے (8) خواب میں اونٹ خریدنا دشمنوں کے ساتھ مدارت کر کے۔ ان کو اپنی اطاعت کی طرف مائل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (9) خریدے ہوے  اونٹوں میں سے کسی ایک اونٹ پر سوار ہونا دلیل سفر ہے۔ (10) اونٹ کی ننگی پیٹھ پر سوار ہونا۔ دشمنوں کے مقابلے میں حصول کا میابی کی دلیل ہے (۱۲)

خواب میں عربی النسل اونٹوں کو چرا نا

اہل عرب پر حکومت کرنے کی علامت ہے اور بختی  اونٹ چرانا۔ عجمیوں پر حکمران بننے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۱۳) خواب میں اونٹ کی سری کھانا۔ کسی بڑے عظیم آدمی کی غیبت کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۳)| بعض علما وتعبیر  کی رائے ہے کہ اونٹ پر یا اونٹنی پر سوار ہونا۔ سفر کرنے کی علامت ہے کبھی اسکی تعبیر مرض لاحق ہونے سے بھی کی جاتی ہے۔ یہی تعبیر لیٹے ہوئے اونٹ دیکھنے کی ہے۔ (۱۵) اونٹ کی لید وغیرہ اٹھانا باقی رہنے والے اور ذخیرہ کئے جانے والے مال کی دلیل ہے۔ اور باغ یا دیوار پر لگی رہنا خیر و برکت اور خوشی کی علامت ہے۔ (۱۹) کسی علاقے میں بہت سارے اونٹ دیکھنا اس میں اموات کی کثرت۔ اورلڑائی واقع ہونے کی دلیل ہے۔

 بہت سارے اونٹوں کا مالک ہو نا

باختيا رحکومت ملنے اور بہت سے لوگوں کا اس کے ماتحت ہونے۔ اور دشمنوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کی دلیل ہے (۱۸) خواب میں اونٹ کی پیٹھ سے نیچے گرنا  دلیل فقر ہے۔ (۱۹) کسی علاقے میں دو اونٹوں کو آپس میں لڑتے دیکھنا۔ اس علاقے میں دو بادشاہوں کے درمیان لڑائی واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲۰) کسی نے خواب دیکھا کہ اونٹ اسکے ساتھ لڑرہا ہے اور اسکے اعضاء میں سے کسی عضو کوتوڑ رہا ہے ۔ تو تعبیر ہے کہ اسکے۔دشمنوں کی طرف سے اس کو تکلیف پہنچے گی۔ اور اس سے دشمنوں کی لڑائی ہوگی۔ اور دشمنوں سے بری طرح شکست کھائے گا۔ (۲۱) اونٹ کو فخر کرتے ہوئے دیکھنا راحت ملنے اور دشمنوں پر۔ غلبہ پانے اور ان کو قتل کرنے کی دلیل ہے۔ (۲۲) کبھی اونٹ کی دلالت کشتی کے چور اور کبھی ۔ کشتی کے تیز چلنے پربھی ہوتی ہے۔ (۲۳)

خواب میں مسافر کا اونٹ نہر کر نا

سفر کے آسانی کے ساتھ جلد ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی اسکی تعبیراس کے خلاف بھی ہوسکتی ہے بھی اونٹ کی حالت صاحب خواب کی حالت پر دلالت کرتی ہے۔  یعنی اچھی حالت میں ہو تو  صاحب خواب کی حالت اچھی ہونے کی دلیل ہے۔ (۲۴) مسافر کے علاوہ دوسرے لوگوں یعنی بھاگے ہوئے یا خوف زدہ یا کسی سے جھگڑنے والوں میں سے۔ کسی کا مذکورہ خواب دیکھنا ان کی کم حمتی بے۔ تابی اور بزدلی پر دلالت کرتا ہے۔ (۲۵) خواب میں اگر اونٹ کو مار دے تو شدید مرض میں مبتلا ہوگا (۲۷)

خواب میں اونٹوں کی لائن دیکھنا

موسم سرما میں بارش ہونے کی علامت ہے۔ (۲) بہت سے اونٹوں کو کسی شہر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھنا اس میں طاعون کی وبا پھیلنے کی دلیل ہے۔ (۲۸) کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنے گھر میں ایک اونٹ مار دیا تو۔ دلیل ہے کہ اس گھر میں کوئی مرد مرگی زده یا مجنون ہو کر مرے گا۔  (۲۹) اپنے گھر میں لمبی لمبی ٹانگوں والے اونٹوں کو ذ بح۔ کرنا اس گھر میں شریف قسم کے لوگوں کی ضیافت کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳۰) خواب میں اپنے آپ کو اونٹ بنے ہوئے دیکھنا۔ لوگوں کے بوجھ اٹھانے پر دلالت کرتا ہے (۳۱)

اور کبھی بختی  اونٹ کی دلالت

بلا مشقت سفر کرنے پر بھی ہوتی ہے (۳۲) اونٹ کا گوشت مرض میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ لیکن کہتے ہیں کہ یہ خواب نقصان دہ نہیں ہے۔ (۳۳) کبھی اونٹ کا مالک بننا آخر انجام کے اچھا ہونے اور دین اور عقیدے کی سلامتی۔ کی علامت ہوتا ہے (۳۴) کبھی اونٹ دیکھنا اچھے اعمال پربھی دلالت کرتا ہے۔ کبھی اونٹ دیکھنا مندرجہ ذیل چیزوں پر بھی دلالت کرتا ہے رہنے کی جگہ کشتی موت زوجہ ،بغض، امانت میں چوری ۔ بدلہ لینا اگر چہ کافی عرصے کے بعد ہو،  مصائب پر صبر کرنے والا مرد امور میں جلدی کرنے والے کے لئے۔ امور میں سستی اور رزق بختی اونٹ مندرجہ ذیل چیزوں پر دلالت کرتا  ہے۔ سفر کرنے والے لوگ خشکی  و تری  میں مال تجارت کے غرض سے سفر کرنے والے لوگ۔ عجمی لوگ مغموم ،  تكليف،  سلب مال وعیال ، شیطان منافق قسم کے جاہل آدمی وغیرہ۔

مریض کا خواب میں اونٹ پر سوار ہونا

اس کے مرنے کی علامت ہے۔ (۳۲) تندرست آدی کا شہر کے بیچ میں اونٹ پر سوار ہونا یا سوار ہونے۔ کے بعد اس کو لے کر چلنا ایسے غم وزن۔ پر دلالت کرتا جو اس کے اٹھنے سے بھی مانع ہو گا ۔ (۳۷) غیر شادی شدہ عورت کا اونٹ پر سوار ہونا شادی ہونے کی۔ اور اگر کسی کا شوہر گم ہو تو اسکے آنے کی دلیل ہے۔ (۳۸) خواب میں اونٹ کو اپنے حلق میں یا اپنے مشکیزے یا برتن میں داخل ہوتے ہوئے دیکھنا۔ کسی پری کے اس کے اندر یا اس کے ان رشتے داروں یا خدام کے اندر داخل ہونے۔ کی علامت ہے جن پر یہ برتن دلالت کرتے ہیں (یعنی خواب میں ان برتنوں کو دیکھنے کی تعبیر جو لوگ ہیں)-

(۳۹) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر میں  نحر کیا ہوا اونٹ پڑا ہوا ہے۔ تو تعبیر ہے کہ اس گھر کا مالک اگر مریض ہو تو مر جائے گا۔ اگر مریض نہیں ہے تو دلیل ہے اسکے غلام لڑکے اور اس کا رشتہ دار وغیرہ کے مرنے کی ۔ خاص کر اسکے گوشت وغیرہ کو جدا ہوتے ہوئے دیکھنے کی یہی تعبیر ہے۔ اور اس کی میراث کی طرف اشارہ ہے۔

گوشت کھانے کی غرض سے اونٹ زبح کرنے کی تعبیر

۔اگراس کے ہاں کوئی بیمار موجود نہ ہو تو خزانہ کے منہ کھل جانے۔ یا ایسا عدل کرنے سے کی جاتی ہے جس سے اس کا مرتبہ بڑھیگا۔ (۴۱) اگر دنگ شده اونٹ شہر کے وسط میں یا لوگوں کی جماعت کے درمیان پایا جائے۔ تو یہ کسی بڑے صاحب قوت شخص کی موت کی دلیل ہے۔ (۳۲) خواب میں اونٹ کا زبح شدہ حالت میں پایا جانا اس کے مظلوم ہونے کی علامت ہے اور زندہ حالت میں کھال اتارا جانا۔ حکومت کے ختم ہونے یا حکومت سے معزول ہونے یا مال چھین جانے کی طرف اشارہ ہے۔ (۳۳) خواب میں اونٹ کو گوشت کھاتے ہوئے دیکھنا۔ یا لوگوں کے گھروں میں گھوم کر غیر معروف چیز کھاتے ہوئے دیکھنا لوگوں کے درمیان وباء پھیلنے کی دلیل ہے۔

اگر دیکھا کہ اونٹ اس کو دھکا دے رہا ہے

تو یہ بادشاہ یا دشمن یا سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو نقصان پہنچنے کی دلیل ہے۔ (۴۵) خواب میں اونٹ کا دودھ دوہا بادشاہ کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے۔ اور خون دو ہنا حرام مال ملنے کی دلیل ہے۔ (۴۹) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اونٹ کو کسی تنگ جگہ میں داخل کررہا ہے۔ اور اس جگہ میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے اسمیں داخل نہیں کر پا رہا تو یہ ان کی بدعت میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔ (۳۷) کسی نے خواب دیکھا کہ اونٹ یا اور کسی جانور نے اس کو روند ڈالا تو یہ شدت خوف۔ اور ذلت کی دلیل ہے اور اگر صاحب خواب عامل ہو تو۔ نقصان میں واقع ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ (۴۸) خواب میں اونٹ کی کھال پانامال پانے پر دلالت کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support