khwab ki tabeer alif se

khwab mein akhrot dekhna

گوز (اخروٹ) خواب میں دیکھنا

خkhwkhwab mein akhrot dekhna khwab mein akhrot dekhna

khwab mein akhrot dekhna

 گوز (اخروٹ)

: گوز (اخروٹ) خواب میں دیکھنا

اخروٹ خواب میں مال ہے جو بلا اور محنت اور رنج اور سختی سے حاصل ہو گا۔ اگر دیکھے کہ گوز سے کھیلتا ہے یا اس کے ہاتھ میں ہے تو جنگ اور جھگڑے پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس گوز کا مغز تباہ ہو گیا ہے۔ کمی اور بیشی کے مطابق اُس کو مال حرام ملے گا اور اگر مغز گوز کھانے میں مزے دار ہے تو مال حلال پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ گوز کو توڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ عجمی مرد سے مال حاصل کرے گا۔

:حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس گوز ہے۔ دلیل ہے کہ جنگ اور جھگڑے میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گوز بے مزہ اور تلخ ہے۔ دلیل ہے کہ بخیل آدمی سے بری بات سنے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے مغز گوز سے روغن نکالا ہے۔ تو اس کو بخیل مرد سے فائدہ پہنچے گا۔

khwab mein akhrot dekhna

 

جوز (اخروٹ)
01

اخروٹ کی دلالت محفوظ کئے ہوئے مال پر ہوتی ہے۔ اور اخروٹ کے آپس میں ٹکرانے کی آواز لڑائی اور شور و غوغا کی علامت ہے۔

02

درخت اخروٹ ایسے بخیل اور جس کے مال میں روز افزوں اضافہ ہوتا رہے۔ اور سخت قسم کے عجمی شخص پر دلالت ہے۔

03

 خواب میں درخت اخروٹ کے اوپر اپنے آپ کو دیکھنا مذکورہ صفات سے متصف حجمی مشخص سے تعلق ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ اور خود کو درخت اخروٹ سے اترتے ہوئے دیکھنا۔ ایسی شئی پورا نہ ہونے کی دلیل ہے جس کی وجہ ہے اس سے تعلق ہوا ہے۔

04

 اخروٹ کے درخت سے نیچے گر کر مرنے کی تعبیر۔ مذکورہ صفات والے شخص یا بادشاہ کی طرف سے قتل کئے جانے کی دلیل ہے ۔

05

 اخروٹ کے درخت کا کٹ جانا مذکورہ صفات سے متصف شخص کے مرنے۔ اور اس گرنے والے کے مالک ہونے کی دلیل ہے۔ اور اس سے گر کر مرنا دلیل نجات ہے۔

06

(۶) درخت اخروٹ سے گر کر دونوں ہاتھ پیر کا ٹوٹ جانا قریب الہلاک ہونے۔ اور بلاء عظیم میں مبتلا ہو کر اس سے نجات پانے پر دلالت کرتا ہے۔

07

اخروٹ کے درخت کو کاٹنا کسی عجمی آدمی کے قتل کرنے کا اشارہ ہے۔

08

اخروٹ کا پھل مصیبت اور تکلیف سے حاصل ہونے والا مال ہے۔ اس لئے کہ اس کا مغز کاٹے بغیر اور اسکا تیل نچوڑے بغیر نہیں نکلتا۔

09

 کسی باغ سے اخروٹ چنا کسی عورت کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے۔ اور چھلکوں کے ساتھ ہوں تو کفایت کے مطابق رزق ملنے کی دلیل ہے ۔

10

اخروٹ کے چھلکوں کو کھانا کسی بخیل کی غیبت کرنے کی دلیل ہے۔ اور عورت کا اخروٹ کے چھلکوں کو اس پر گرانا کپڑوں کے جلنے کی علامت ہے۔

11

کسی نے دیکھا وہ اخروٹ کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ کسی حرام مال میں منہمک ہو گا ۔

12

اخروٹ کے چھلکے کی تعبیر رزق بھی ہے۔

13

 کبھی تشبیہ نیک سردار اور بھائیوں سے بھی دی جاتی ہے۔ اور کبھی اسکی دلالت صحت بدن اور لمبے سفر پر بھی ہوتی ہے۔

14

عورت اگر خواب میں اخروٹ دیکھے تو طول عمر کی دلیل ہے۔ اور اسی طرح اخروٹ کی دلالت زوج پر بھی ہوتی ہے۔ کیونکہ (اخروٹ ) کے الفاظ الٹ کر و تو زوج بن جاتا ہے۔ اور کبھی اسکی دلالت امور مشکلہ کے حل ہونے پر بھی ہوتی ہے۔

15

 ٹوٹا ہوا اخروٹ سہولت سے ملنے والا مال ہے۔

 

 khwab main akhrot dekhna

 khwab main akhrot dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support