khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

khwab mein oontni dekhna

اونٹنی

khwab mein oontni dekhna khwab mein oontni dekhna

khwab mein oontni dekhnakhwab mein oontni dekhna اونٹنی

اس کی دلالت عورت پر ہوتی ہے۔ چنانچہ بختی اونٹ, عجمی  عورت پر اور غیر بختی عربی عورت پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) خواب میں اونٹنی کا دودھ دوھنا غیر شادی شدہ کے لیےشادی۔ اور شادی شدہ کے لئے بیٹا نصیب ہونے کی علامت ہے. کبھی اس کا دوهنا محکمہ زکوة کے حکمران بنے کی علامت ہے۔ اونٹ کا گوشت نذر مان کر پوری کرنا مصیبت میں مبتلا ہونے یا مرض لاحق ہونے۔  یا رزق ملنے پر دلالت کرتا ہے۔ (3) اونٹ پر سوار ہونا کسی عورت کے ساتھ نکاح کرنے کی بشارت ہے۔ (۵) اونٹ پرالٹی سواری کرنا۔ کیسی عورت کے ساتھ اس کے دبر میں جماع کرنے کی علامت ہے۔

خواب میں کسی کی اونٹنی کا مر جانا

اس کی بیوی کے مرنے یا سفر کے باطل ہونے کی علامت ہے۔ (۶) بسا اوقات اونٹنی کی دلالت اس کے زیادہ شور مچانے۔ کی بنا پر زیادہ جھگڑالو عورت پر ہوتی ہے۔ (۸) کسی شہر میں اونٹ کا داخل ہونا اس پرفتنہ آنے کی دلیل ہے ۔ بدلیل فرمان الہی ’’ ہم انکو آزمانے کے لئے اونٹنی بھیج دیں گے“۔ (۹) اور خواب میں اونٹی کو عقر ( قابو کرنے کے لئے ٹانگ۔ کو زخمی کرنا اپنے کئے پر پشیمان ہونے اور مصیبت میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔

اورکسی شہر میں اونٹنی عقر ہوتا دیکھنا

اس شہر والوں پر تکلیف آنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۱) کبھی اونٹنی کا مالک ہونا نکاح کرنے یا کسی گھر کے مالک ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۱۲) کی اونٹنی کا دودھ نکالنا کسی عورت کی طرف سے مال حلال ملنے کی خوشخبری ہے ۔ (۱۳) دودھ کے علاوہ کوئی اور چیز مثلا خون یا پیپ دوهنا مال حرام ملنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۴) خود دودھ نکالے بغیر اونٹنی کا دودھ خواب میں پینا کسی صاحب قوت آدمی کی جانب سے مال نصیب ہونے کی دلیل ہے۔

کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے ہاتھ سے اونٹنی نکلی۔

یا ضائع ہوگئ یا ادھوری ہوگئ تو دلیل ہے وہ اپنی بیوی سے جدائی اختیار کریگا ۔ (۱۹) کبھی اونٹنی کی دلالت شریف المنزلت گنتی مشکلات پر صابرہ نیک وصالحہ عورت پر بھی ہوتی ہے۔ (12) اس کی دلالت آنے والے مال پر بھی ہوتی ہے۔ (۱۸) اونٹنی کے ساتھ اس کا بچہ بھی دیکھنا کوئی نئی چیز پیش ہونے یا عام فتنہ پھیلنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۹) اس کو زبح ہونے کی حالت میں دیکھنا غموں اور تکلیفوں اور فتنوں پر دلالت کرتا ہے۔ (۲۰) کسی غریب شخص کا خواب میں اونٹ خریدنا کبھی تو چراغ خریدنے اور کبھی مرتبہ پانے اور کبھی جو چیز اس کی طرف لائی جاتی ہے۔ اس سے حصہ وافر پانے پر دلالت کرتا ہے۔

کبھی اونٹنی کی دلالت

درخت کشتی کجور کا تنا اور عورت کے متعلق مالی معاملات پر بھی ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت سواری ہودج قبہ اور ڈولی پربھی ہوتی ہے اور سب کی دلالت عورت پرہوتی ہے ۔ (۲۱) خواب میں اونٹنی کو  کسی مسجد یا دسترخوان یا کسی کشادہ جگہ پر دودھ دیتی ہوئی دیکھنا اس سال کے خوشحالی ہونے کی علامت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support