khwab ki tabeer ain se

khwab mein amarat dekhna

عمارت

khwab mein amarat dekhna khwab mein amarat dekhna

 

khwab mein amarat dekhna

عمارت
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے ویران جگہ میں مسجد یا مدرسے یا خانقاہ کی عمارت بنائی ہے تو دین کی اصلاح اور آخرت کے ثواب پر دلیل ہے۔
اور اگر دیکھے کہ ویران جگہ میں گیا ہے۔ اور وہاں اپنے لئے عمارت بنائی ہے جیسے سرائے یا مکان وغیرہ- دلیل ہے کہ دنیا کافائدہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ معلوم جگہ ویران ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ بلا اور مصیبت میں گرفتار ہو گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر دیکھے کہ مشہور اور معروف جگہ میں مقیم ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ سے اس کی آبادی اور عمارت کے مطابق خیر و صلاح اور منفعت حاصل کرے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں عمارت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔

 ۔(1)۔ دنیا کی درستی (2) خیر و منفعت (3) مراد کا حصول (4) رکے ہوئے کاموں کی کشائش اور برکت

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا

” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support