khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

khwab mein anar dekhna

خواب میں انار دیکھنا

khwab mein anar dekhna khwab mein anar dekhna

khwab mein anar dekhna

:خواب میں انار دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے

کہ انار کی اصل خواب میں مال ہے۔ لیکن مرد کی صحت پر ہے۔ خاص کر کہ جب وقت پر کھایا ہو یا نہ وقت پر کھایا ہو۔ اور اگر دیکھے کہ انار درخت سے اتارا اور کھایا ہے۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ باجمال عورت سے نفع پائے گا۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ خواب میں انار شیریں مال کا جمع کرنا ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں ایک انار شیریں کھانا ایک ہزار درہم ہے جو پائے گا۔ اور انار ترش غم و اندوہ ہے۔ جس انار کا ترش یا شیریں ہونا نہیں جانتا ہے۔ اُس کی تعبیر انار شیریں جیسی ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انار شیریں اُس کے موسم پر کھاتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ ہزار درہم پائے گا۔ یا کم سے کم پچاس درہم پائے گا۔ یا ممکن ہے کہ درہم کی جگہ دینار پائے۔ تعبیر بیان کرنے والے کو چاہئے کہ صاحب خواب کی صحت اور قدر کے مطابق تعبیر بیان کرے۔
اور اگر دیکھے کہ انار جاڑے میں کھاتا ہے۔ کہ تو ایک دانہ کے عوض میں اُس کے لکڑیاں لگیں گی۔ اور ہر حال میں انار ترش کھانا وقت پر ہو یا نہ ہو برا ہے۔ انار شیریں کا حکم درمیانے درجہ پر ہے۔

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انار شیریں اُس کے موسم پر کھاتا ہے۔ اگر وہ مسافر ہے تو اس کا سامان اور اسباب فروخت ہو گا۔ اور سوداگر ہے۔ تو سفر مبارک اور با سود منفعت بخش ہو گا۔  اگر دیکھے کہ انار شیریں کے دانے پائے یا اُس کو کسی نے دیئے ہیں تو دلیل ہے۔ کہ اس قدر اس کو رنج پہنچے گا۔ خواہ وقت انار ہو یا نہ ہو۔ اور اگر انار شیریں یا اس کا پوست اور مغزکھائے تو دلیل ہے۔ کہ سب چیزوں سے برخورداری  پائے گا۔

۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیریں انار کا کھانا تین وجہ پر ہے۔

اول مال جمع کرے گا۔02 دوم زن پارسا03۔۔ سوم شہر آباد ہوگا، لیکن انار ترش کا کھانا موجب  غم ہے۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر بادشاہ دیکھے کہ اُس کے پاس انار ہے تو دلیل ہے کہ شہریا ولایت پائے گا۔ یہی حال رئیس کا ہے اور تاجر کو دس ہزار درہم اور بازاری کو ایک ہزار درہم اور درویش کو دس درہم یا ایک درہم ملے گا۔

 

khwab main anar dekhna

 

انار

اگر یہ میٹھا ہو تو خواب میں اس کی تعبیر جمع شدہ مال سے ہوتی ہے۔2  اور کبھی یہ عورت پر بھی دلالت کرتا ہے۔3 ۔اور کبھی آباد علاقہ پر بھی انار مال اور لڑ کے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ ایسے ہی اس کی تعبیر ہزار سو دس درھموں سے بھی کی جاتی ہے۔۔ بعض نے کہا کہ دیکھنے والے کی حالت کے مطابق۔ بادشاہ کے لئے انار دیکھنا شہر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اگر وہ اس کو تو ڑ دے تو دلیل ہے کہ شہر فتح کریگا۔ اس کا چھلکا شہر کی دیواروں پر دلالت کرتا ہے۔ اس کے دانے شہر کے باشندے ہیں۔ اوراس میں موجود جھلیاں اس کا مال ہے۔

5

 اگر کسی نے خواب میں انار کا چھلکا کھایا تو دلیل ہے۔ کہ بیماری سے ٹھیک ہو جائیگا۔ انار کی تعبیر بند صندوق سے بھی کی جاتی ہے کبھی یہ شہد کی مکھیوں کے چھتہ اور شمع کی تکیہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔

6

اگر انار کے دانے سفید ہوں۔ تو یہ درا ہم پر  اور اگر سرخ ہوں تو دنانیر پر دلالت کرتے ہیں۔

7

 بعض نے کہا کہ انار گھبراہٹ اور سفر پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اگر اس کی تعبیر عورت سے کی جارہی ہو تو وہ خوبصورت ہوگی ۔اگر وہ صحیح ہو تو با کرہ ہوگی۔ اور اگر ٹوٹا ہوا ہو تو اشارہ ہے شیبہ ہوگی ۔

8

 متعین انار سے مراد عورت ہوتی ہے۔ کھٹا انار حرام مال ہوتا ہے۔ بعض نے کہا کہ اس سے مراد غم و پریشانی ہے۔

9

اگر کسی نے انار بیچا تو اس نے دنیا کو آخرت کے مقابلہ میں خرید لیا ہوگا۔

10

 انار کو نچوڑ نا اور اس کا رس پینا آدمی کا اپنے اوپر خرچ کرنا ہے۔ اور وہ مہم انار جس کے متعلق معلوم نہ ہو کہ میٹھا ہے یا کھٹا تو وہ میٹھے ہی کی طرح شمار ہوگا۔

11

 بادشاہ ہو تو انار سے مراد دوسرے بادشاہوں پر غالب ہوگا۔

12

 اگر تاجر ہوتو وہ گناہوں اور برائیوں سے بچتا ہوگا۔ اس کی تجارت بڑھے گی ۔

13

انار کے درخت کا ا نا قطع رحم پر دلالت کرتا ہے۔ کبھی انار کا درخت گھبراہٹ پر بھی دلالت کرتا ہے۔

14

 بعض نے کہا کہ میٹھا انار وہ حلال رزق ہے۔ جو محنت سے حاصل ہو اور کھٹا غم و پریشان اور برائی کی علامت ہے۔ اور کھٹا میٹھا رزق ہے جس میں شبہ ہو۔

 

khwab main anar dekhna khwab mein anar dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support