khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein baal katwana

خواب میں بال کٹوانا

khwab mein baal katwana khwab mein baal katwana

khwab mein baal katwana

-:خواب میں   بال کٹوانا 

1خواب میں سر کے بال حلق یا قصر کرنے کی تعبیر صاحب خواب کی عادت کے مطابق ہوتی ہے۔  چنانچہ خواب دیکھا کہ اس نے اپنے سر کے بال مونڈھ دیئے تو۔ تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنا مال اللہ کے راستے میں لٹا دے گا۔  اگر صاحب خواب کی عادت موسم گرما میں سر کے بال مونڈنے کی ہے۔ اور گرمی کے زمانہ میں خواب میں سرمونڈا ہوا دیکھے تو یہ حصول فوائد کی دلیل ہے ۔ کبھی اس خواب کی دلالت راحت و سرور اور آنکھوں کی بیماریوں سے شفاء پر بھی ہوتی ہے ۔

2

 سردی کے زمانے میں خواب دیکھا کہ سر کے بال مونڈے ہوئے ہیں۔ تو اسکی دلالت صدموں اور تکالیف امراض و تاوان وغیرہ پر ہوتی ہے۔ غیر موضع حلق میں حلق زخموں اور نقصان کی علامت ہے اور۔سر کے بال کٹوانے کی تعبیر امانت کی ادئیگی اور خوف سے امن بھی ہے۔ یہی تعبیر بال چھوٹے کرنے کی ہے۔  حج میں حلق کرنا قرض کی ادائیگی کے ساتھ کامیابی نصیب ہونے کی علامت ہے۔

3

بالوں کو کم کرنا خوف سے

مامون ہونے کی بھی دلیل ہے۔  غیر حج میں حلق کرنے کی تعبیر اس سے کم تر ہے۔ چنانچہ اگر صاحب خواب کسی پریشانی میں مبتلا ہو یا۔ قرضوں میں گرفتار ہو تو تعبیر یہ ہے کہ اس سے نجات ملے گی ۔ کسی رئیس اور غنی شخص کا غیر موسم حج میں خواب میں سرمونڈ نا فقیر ہونے کی علامت ہے۔

4

 مقروض کے لئے یہ خواب ادئیگی قرض کی دلیل ہے۔ کبھی اسکی دلالت  عزت اور سازش یا بسبب موت حکمرانی سے محروم ہونے پر بھی ہوتی ہے۔ ہمیشہ مسلح رہنے والے شخص کے لئے قوی ہونے و مصیبت کے ختم ہونے کی نشانی ہے۔ کبھی اپنا سر مونڈا ہوادیکھنا دشمن پر غلبہ وقوت و عزت حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے ۔  کسی نے خواب دیکھا کہ وہ سر کے بال کاٹ رہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اسکی عزت و احترام میں کمی آئے گی۔

5

  خواب میں اپنے ہاتھوں سے حلق کرنا ادائیگی قرض کی دلیل ہے۔  خواب میں کسی عورت کا سرمونڈا ہوا دیکھنا۔ دلیل ہے کہ اسکا شوہر اس کو طلاق دے گا یا مر جائے گا۔ یا اس سے جدا ہوگا ۔  کسی عورت نے خواب دیکھا کہ اس کا شوہر اس کے سر کے بال کاٹ رہا ہے یا۔ مونڈ رہا ہے تو دلیل ہے کہ شوہر اسکو اسکے گھر میں محبوس رکھے گا۔ جیسے کہ پرندے کے پر کاٹ کر اسے گھونسلے میں قید کر دیا جاتا ہے۔

6

 بعض معبرین کی رائے ہے کہ

عورت کا خواب میں اپنے بالوں کا حلق کرنا پردہ کرنے کا اشارہ ہے ۔عورت کا خواب میں کسی دینی مصلحت یا کسی دلیل کی بنا پر بالوں کو مونڈنا یا کم کرنا ادائے قرض۔ اور اداء امانت کی دلیل ہے۔ مذکورہ تعبیر میں جب ہیں صاحب خواب خود کو حرم مکرم میں بال مونڈ تے یا کم کرتے دیکھے ۔

7

کسی عورت نے خواب میں دیکھا کہ

ایک آدمی اسکو بال کاٹنے کی دعوت دے رہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ شخص اس کے شوہر کو کسی دوسری عورت کی طرف بلائے گا اور۔ خواب دیکھنے والی عورت اور اس شخص کے درمیان عشق کا معاملہ ہو گا ۔ کسی شخص نے خواب دیکھا کہ اسکی بیوی کے گیسو کٹے ہوئے ہیں تو۔ تعبیر ہے کہ وہ بے اولاد ہوگا ۔ خواب میں اپنے بالوں کا کاٹنا یا بالوں کا کٹ جانا قوت میں کمی کی دلیل ہے۔

8

 خواب میں نصف ڈاڑھی کا کٹ جانا

عزت کے ختم ہونے اور فقیر ہونے کی علامت ہے۔ کسی نے خواب دیکھا کہ ایک غیر معروف جوان نے اسکی ڈاڑھی کو مونڈ ڈالا ہے تو۔ تعبیر ہے کہ ایسے دشمن کے ہاتھ میں جائے گا جسکو وہ جانتا ہے۔ یا پھر وہ اسکا ہم نام ہو گا۔  اگر ڈاڑھی مونڈ نے والا آدمی بوڑھا ہو تو دلیل ہے کہ۔ اسکی عزت کسی بے اصل اور مضبوط آدمی کے ہاتھوں ختم ہو جائے گی ۔

9

 کسی نے دیکھا کہ اسکی ڈاڑھی مونڈ دی گئی

تو علامت ہے کہ اسکی معیشت اور مال و دولت اسکی بے۔ وقوفی کیوجہ سے ختم ہو جائیگا۔ بالوں کو اکھاڑنے کی بہ نسبت مونڈنے کی تعبیر کم درجہ کی ہے۔ کبھی چہرے کے بال اکھاڑنا بعض امور کی درستگی کی علامت ہوتا ہے۔ اگر اس سے چہرہ بد نما معلوم نہ ہو رہا ہو ۔  خواب میں ڈاڑھی کو ٹھی میں پکڑ کر زائد بال کاٹنا۔ ادائیگی زکوۃ کی دلیل ہے ۔

10

کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اپنی ڈاڑھی کو

مٹھی میں پکڑ کر جڑ سے کاٹ رہا ہے۔ تو تعبیر ہے کہ وہ اپنے چچا کی میراث کھائے گا اور۔ اسکے سوا اس کا کوئی اور وارث نہ ہوگا ۔ ڈاڑھی کا کچھ حصہ کاٹنا جو ہرات ملنے کی علامت ہے۔
 ڈاڑھی کا مونڈنا مال وجاہ کے ختم ہونے کی علامت ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ ڈاڑھی مونڈ نا مندرجہ ذیل پر دلالت کرتا ہے، سازش، دھوکہ فصلوں میں نقصان واقع ہونا۔ پھلوں کو پکنے سے پہلے اُتارنا۔ اور بیوی یا بچے کی اچانک موت وغیرہ۔

11

حالت بیداری میں ڈاڑھی مونڈ کر اسے پسند کرنے والا شخص خواب میں خود کو ڈاڑھی مونڈ تے دیکھے۔ اس کے مستغنی ہونے۔ اور عیال کا کفیل بننے کی دلیل ہے۔ حالت بیداری میں بالوں کی حفاظت کرنے والے شخص کا خواب میں انہیں مونڈ دینا تعبیر کے لحاظ سے اچھا نہیں ہے۔

12

چنانچہ اگر وہ حالت جنگ میں ہے تو قید ہو گا اور۔ اس کا سرکٹ جائے گا۔اگر حالت صلح میں ہے تو۔ اس کا مال اسکے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ اور ہتک عزت ہوگی یا پھر صاحب خواب اپنے رئیس سے جدا ہوگا۔  کسی نے حالت جہاد میں یا حالت حج میں یا اشہر حج میں خود کو دیکھا۔ کہ اپنے سر کے بال مونڈ رہا ہے تو۔ تعبیر ہے کہ اسکے گناہوں کا کفارہ ہوگا اور اس کے تمام قرض ادا ہوں گے نیز صدمات و غم ختم ہو جائیں گے ۔ 

khwab mein baal katwana khwab mein baal katwana

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support