khwab ki tabeer alif se

khwab mein andhera dekhna

ظلمات (اندھیرے)

khwab mein andhera dekhna

khwab mein andhera dekhna

khwab mein andhera dekhna

ظلمات (اندھیرے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اندھیرے میں تھا اور روشنائی سے بدل گیا ہے ۔دلیل ہے کہ دین کا راستہ اس پر کھلے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اندھیرے میں تھا اور روشنائی میں گیا ہے۔ اور پھر اندھیرے میں آیا ہے دلیل ہے کہ منافق ہو گا ۔

فرمان حق تعالی ہے ( اور جب ان پر تاریکی ہوتی ہے تو کھڑے ہو جاتے ہیں اور اگر اللہ تعالی چاہے تو ان کی سنائی اور ان کی بینائی سلب کرلے۔)

حضرت جابر مغربی رحمتہ الله علیہ

نے فرمایا ہے کہ خواب میں تاریکی غم و اندوہ ہے اگر دیکھے کہ کسی ملک میں تاریکی ظاہر ہوئی ہے دلیل ہے اس ملک میں نہایت سخت غم و اندوہ وہ ظاہر ہو گا۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تاریکی پانچ وجہ پر ہے (۱) کفر (۲) حیرانی (۳) کاموں کا رک جانا (۴) بدعت (۵) گمراہی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا

” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support