khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

khwab mein angoothi dekhna

خواب میں انگوٹھی دیکھنا

khwab mein angoothi dekhna              khwab mein angoothi dekhna

khwab mein angoothi dekhna

انگوٹھی

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ اگر کوئی شخص خواب میں انگوٹھی کی صفت اور نقش دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ اس کو اس کے آقا سے خیر اور نیکی پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے انگوٹھی مہر کرنے کے لئے دی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے لائق ہے بہت پاۓ گا۔ یعنی انگوٹھی کی قدر و قیمت کے مطابق اگر بادشاہی کے لائق ہے تو بادشاہ ہو گا۔ ورنہ مال و دولت پاۓ گا۔

اور اگر دیکھے کہ مسجد میں یا نماز میں یا جہاد میں کسی نے اس کو انگوٹھی دی ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ شخص عابد اور زاہد ہو گا۔ اگر سوداگر ہے تو تجارت میں نفع پاۓ گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ نے انگوٹھی دی ہے تو دلیل ہے۔ کہ اس کو ملک میں بادشاہ کچھ دے گا۔ یا بادشاہ کے ملک میں اس کو یا اس کے خویشوں کو برائی پہنچے گی۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔

کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی ضائع ہوئی۔ یا کوئی چرا کر لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے کاموں میں آفت یا دشواری ظاہر ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ انگوٹھی ٹوٹی اور اس کا نگینہ رہا تو دلیل ہے۔ کہ اس کی بزرگی بہتر ہوگی اور اس کی آبرو اور وقار قائم رہے گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے اپنی انگوٹھی کسی کو بخشی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنی ملک میں سے جو کچھ مال و دولت رکھتا ہے۔ اس میں سے کچھ کسی کو بخشے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی انگوٹھی فروخت کی اور اس کی قیمت لی ہے۔ تو دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے پاس ہے فروخت کرے گا۔ اور اگر قیمت نہیں لی ہے تو کچھ حصہ جائیداد کا فروخت کرے گا۔

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے

۔ کہ اگر خواب میں دیکھا ہے کہ اس انگوٹھی کی ساخت ناپسندیدہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال کو کچھ ہو گا۔ اور بادشاہ اس پر غصہ کرے گا اور چاندی کی انگوٹھی دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا مال حلال کا ہے۔اور اگر سونے کی انگوٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا مال مکروہ اور حرام ہے۔ اگر لوہےکی انگوٹھی دیکھے تو جو کچھ اس کے پاس ہے تھوڑا اور ذلیل ہے۔ اور اگر انگوٹھی ست دھات یا سپید قلعی کی دیکھی۔ تو مال کے تھوڑا ہونے کی دلیل ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی زیور کی ہے تو اس خواب کی تعبیر سب سے بری ہے ۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

۔ کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی لوہے کی ہے۔ تو دلیل ہے کہ قوتاور توانائی پائے گا اور اگر تانبے یا رانگ کی ہے تو۔ دلیل ہے کہ بے اصل لوگوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ اور اگر بلور کی انگوٹھی دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ عام لوگوں سے اس کو کچھ ملے گا۔ اور اگر چاندی کی انگوٹھی دیکھے تو اس کو کہیں سے کچھ ملے گا ۔ اگر دیکھے کہ اس نے اپنی انگوٹھی کسی کے پاس امانت رکھی ہے یا بخش دی ہے۔ اور اس نے بھی اس کو انگوٹھی واپس دی ہے تو دلیل ہے۔ کہ نکاح کے لئے عورت چاہے گا اور وہ قبول نہ کرے گی اور نہ ہی اس کو دیں گے ۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی انگوٹی توڑی ہے۔

تو دلیل ہے کہ اس کے عیال میں جدائی پڑے گی۔  اگر دیکھے کہ اس کی انگوٹھی کے دو نگینے ہیں۔ جو اس کو کسی نے دی ہے اور دونوں کےنگ ایک دوسرے کے مطابق ہیں۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب غلام زادہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ان دو نگوں میں سے ایک گر گیا ہے۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہاس نے دو گناہوں میں سے ایک سے توبہ کی۔ اور اگر دیکھے کہ لکھے ہوئے خط پر اپنی انگوٹھی سے مہر لگائی ہے۔ تو دلیل ہے کہ کوئی پوشیدہ چیز اس کو ملے گی۔ اور اگر دیکھے کہ کھلے خط پر مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی ظاہری چیز اس کو ملے گی۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

کہ خواب میں چاندی کی انگوٹھی کو دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (۱) اول سلطنت (۲) دوم عورت (۳) سوم فرزند (۴) چهارم مال و دولت ۔ سونے کی انگشتری نیک ہے اور اگر عورت دیکھے کہ انگوٹھی سمیت ضائع ہو گئی ہے۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ اور عزت کرے گی۔ یا اس کا بچہ مرے گا یا مال ضائع ہو گا اور اگر حاکم ہے تو معزول  ہو گا- اگر عورت ایسا خواب دیکھے تو اس کا خاوند یا فرزند مرے گا۔

انگوٹھی مندرجہ ذیل تعبیرپردلالت کرتی ہے

۔امان حکومت۔ زوجہ۔ والد ۔جو ہر انگوٹھی کے بقدر با ندی اور مال وغیرہ ۔ (۲) خواب میں سونے کی انگوٹھی دیکھنا۔ ایسے آدمی کے لئے جس کے ہاں حاملہ عورت ہونرینہ اولاد پیدا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳)| بادشاہ کے لئے انگوٹھی کی دلالت اس کے ملک پر اور نگینہ دلالت کرتا ہےحکم کے نافذ ہونے پر۔ اور نگینہ پرموجو نقش کی تعبیراسکی مراد پر ہوتی ہے۔ (۳) خواب میں انگوٹھی کے نگینے کا گر جانا بچے کے مرنے یا اموال میں سے کچھ کم ہونے کی دلیل ہے۔

انگوٹھی کا ٹوٹ جانا بیوی کو طلاق دینے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) کبھی انگوٹھی ۔گھر۔ سواری خریدنے ۔یا ولایت ملنے پر دلالت کرتی ہے۔ (2) سونے کی انگوٹھی مرد کے لئے ذلت کی علامت ہے۔ (۸) خواب میں لوہے کی انگوٹھی پہنا محنت و مشقت کے بعد مال ملنے پر دلالت کرتا ہے ۔ (۹) نگین والی سونے کی انگوٹھی کی تعبیر بہتر ہے اور بغیر نگینہ والی انگوٹھی بلا فائدہ کام کی دلیل ہے۔ (۱۰) سینگ یا ہاتھی دانت کی انگوٹھی کی تعبیر عورتوں کے لئے اچھی ہے۔ (۱) کسی نے خواب میں بادشاہ کو دیکھا کہ اسنے اپنی مہر اپنے ماتحت حکمرانوں میں سے کسی کے لئے لگائی۔ تو یہ دلیل ہے کہ اس کا نایب نہیں رہے گا ۔

۔خواب میں چاندی کی انگوٹھی پہننا

علم کے نافذ ہونے۔ اور بادشاہ کے مکین ہونے کی علامت ہے۔ اس لئے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی بادشاہت من جانب اللہ ان کی انگوٹھی میں تھی ۔ (۱۳) کسی ہاشمی یا عام عرب کا خواب میں بادشاہ کی انگوٹھی پہننا۔ ولایت عظیمہ پر سرفراز ہونے کی دلیل ہے۔ اگر یہی خواب غلام خاندان میں سے کوئی شخص دیکھے۔ تو یہ اس کے والد کے مر جانے۔ اور صاحب خواب کے اس کا نائب ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۳) اگر اس کا والد زندہ نہ ہو تو بھی خواب تمنا امید کے خلاف ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

۔خواب میں انگوٹھی ملنا

کسی شخص کی طرف سے مال ملنے۔ یا بچہ پیدا ہونے یا نیک صالہ بیوی نصیب ہونے یا باندی خرید نے کی علامت ہے۔ (۱۲) خواب میں اپنی انگوٹھی کے نگینہ کوحرکت دینا۔ اپنی حکمرانی کے قریب ختم ہونے کی علامت ہے۔ (1) کبھی حکمران کا خواب میں اپنی انگوٹھی کو ہاتھ سے اتارنا۔ اسکے معزول ہونے یا اس کےبادشاہت کے ختم ہونے یا بیوی کو طلاق دینے کی دلیل ہے۔ (۱۸) عورت کے لئے خواب میں انگوٹھی اتارنا شو ہر کے یا کسی قریبی رشتہ دار کے انتقال کی علامت ہے .(۱۹) بعض علما تعیر کہتے ہیں کہ خواب میں انگوٹھی پہنا قید ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲۰) خواب میں انگوٹھی کے حلقے کا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support