khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif sekhwab ki tabeer bay se

khwab mein asmani bijli dekhna

خواب میں آسمانی بجلی دیکھنا

khwab mein asmani bijli dekhna khwab mein asmani bijli dekhna

khwab mein asmani bijli dekhna

:صاعقه (بجلی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ صاعقہ آگ ہے جو بادل سے نکلتی ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ بادل سے بجلی گری ہے دلیل ہے کہ۔ اسی قدر حق تعالیٰ کا عذاب اُسی جگہ والوں کو ہو گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے ويُرسل عليها حُسْبَانًا مِّنَ السَّمَاءِ فَتُصْبِحَ صَعِيدًا زَلَقًا ( اور ان پر آسمان سے عذاب بھیجے پھر رہ جائے وہ ایک چٹیل میدان ہو کر) اس ملک والوں کو تو بہ کرنی چاہئے۔ تاکہ اُن سے عذاب دور ہو جائے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر دیکھے کہ ہوا سے آگ بارش کی طرح برسی ہے دلیل ہے کہ۔ ملک میں بادشاہ کی طرف سے بلا اور خونریزی ہوگی۔ اگر دیکھے کہ بجلی گرمی اور اُس کو جلا دیا دلیل ہے۔ صاحب خوب بادشاہ کے عذاب سے ہلاک ہو گا۔۔

 

khwab mein assmani bijli dekhna

 

:صاعقه (آسمانی بجلی)

 اس کی تعبیر عذاب سے کی جاتی ہے اگر کسی جگہ پر گر جائے ۔

 اگر انسان پر گر جائے تو اس کی موت کی علامت ہے۔ اور اس کی دلالت امراض اور گھڑی ہوئی باتوں پر ہوتی ہے۔

اگر کسی منفعت بخش چیز پر گر کر اس کو جلا دے۔ تو اس چیز کے ختم ہونے اور نقصان میں پڑنے کی دلیل ہے۔

گناہوں کے مرتکب شخص کے لئے خواب میں بجلی دیکھنا اس کو ڈرانے کی علامت ہے۔

 بہت سی بجلیاں گرنا مصائب و آلام اور آزمائش خداوندی میں مبتلا ہونے کی خبر ہے۔ مثلا ٹڈیوں کی کثرت سخت سردی تند و تیز ہوائیں، بیماریاں، پھوڑے پھنسی مختلف و با وغیرہ ۔ اور بجلی سخت شیخ کے عذاب جو بادشاہ کی طرف سے آئے جس میں نقصان و ہلاکت ہو پر بھی دلالت کرتی ہے۔

 

 کبھی زمین میں بجلی گرنا

اس علاقے پر ظالم بادشاہ مسلط ہونے کی دلیل ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت حادثات معروفہ مثلا بری موت، جل جانا‘۔ مکانات کے منہدم ہونے اور چوریوں کے زیادہ ہونے پر بھی ہوتی ہے۔

 کسی مریض شخص نے خواب میں اپنے گھر پر بجلی گرتی دیکھی تو دلیل ہے کہ وہ مرجائیگا۔ اگر گھر کا کوئی فرد گھر سے غائب ہو اور وہ مذکورہ خواب دیکھے تو تعبیر ہے کہ اس کی موت کی خبر آئیگی۔

 اگر یہی خواب ایسا آدمی دیکھے جس کے گھر میں کوئی فساد ہو تو تعبیر ہے۔ حکومتِ وقت اس کے اندر دخل انداز ہوگی اور۔ پولیس اس پر مسلط ہوگی ۔

کسی نے خواب دیکھا کہ آسمانی بجلی گھروں پر گر رہی ہے۔ تو دلیل ہے لوگوں پر باغی لوگ آئیں گے ۔ یا حاجیوں یا مجاہدین کی آمد کی دلیل ہے۔

 شتر بانوں اور باغوں پر بجلی گرنا تکالیف و مصائب اور اصحاب عشور کی آمد کی دلیل ہے اور اس مکان پر ظلم و جور اور فساد چھا جانے کی علامت ہے۔

 کسی زمین پر بجلی گری اور اسے جلا دیا تو دلیل ہے۔ کہ کوئی ایسا بادشاہ مسلط ہوگا۔ جس کی وجہ سے فساد پھیلے گا۔ یا تعبیر ہے اس سرزمین میں لڑائی لڑی جائیگی یا دلیل سخت گرانی کی ہے۔ اور بعض اہل تعبیر کی رائے ہے کہ بغیر آگ کے بجلی گرنا بادشاہ کی آمد کی نشانی ہے۔

khwab mein assmani bijli dkhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support